... loading ...
کراچی: صوبائی وزیر توانائی،منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبہ کے عوام کو سستی اور صاف ستھری بجلی کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشیں کررہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق حکومت بجلی کرائسس کے خاتمے کے لیے بہتری لانے کے کام پر عمل پیرا ہے ۔
زرائع کے مطابق انہوں نے پاکستان بزنس ارینا کی جانب سے مقامی ہوٹل میں توانائی کے مسا انرجی کرائسس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سولر پارک، ونڈ کوریڈور اور کوئلے کے پاور پلانٹ پر تیزی سے کام جاری ہے سب سے سستی بجلی تھر کول سے بن رہی ہے تھر کول سے 2740 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دی جارہی ہے، جس کا فائدہ پورا ملک اٹھارہا ہے سولر پارک کا سب سے زیادہ فائدہ کراچی کے عوام کو پہنچے گا سولر پارک سے بننے والی بجلی کے الیکٹرک کو دی جائے گی۔