... loading ...
کراچی :حکومت نے کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش کردی۔
ذرائع پاورڈویژن کے مطابق حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کو کے الیکٹرک ائیر بیس ٹیرف 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 34.87 کرنے کی سفارش کی۔ ملٹی ائیربیس ٹیرف کے لیے متعدد ہدفی لاگت ایڈجسٹمنٹس کی تجویز بھی دے دی گئی۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے اخراجات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ غیر حقیقی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا۔
پرانے مالیاتی مفروضوں پر اپنی حساب کتاب کی بنیاد رکھی گئی۔کے الیکٹرک درخواست کو اس کی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کیے بغیر کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ کے الیکٹرک کے پیش کردہ مہنگے اخراجات صارفین پر مبنی منصوبہ بندی کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہماری سفارشات کے ای کی پریکٹسز میں انصاف اور آپریشنل کارکردگی کو شامل کرنے اور صارفین کو ضروری ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
کے ای نے 2.9 فیصد سالانہ کمپاؤنڈ ترقی کی شرح پیش کی۔
مالی سال 2023 کے دوران بجلی کی کھپت میں 7.2 فیصد کمی واقع ہوئی-