فوکس نیوزکے مشہور اینکر بل اوریلی نوکری سے فارغ بل اوریلی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزاما ت عا ید تھے

واشنگٹن آن لائن فوکس نیوز کے مقبول ترین اینکر بل اوریلی کو نوکری سے نکال دیا گیا انھیں جنسی طور پرہراساں کرنے کے الزام کے تحت ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔ بل اوریلی کہتے ہیں کہ معاملہ عدالتی کارروائی کے نام پر ان سے رقم بٹورنے کی کوشش لگتا ہے۔ فوکس نیوزکے سب سے مقبول پروگرام کے معروف اینکر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کے تحت ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق بل اوریلی پر الزام کے تفصیلی جائزے کے بعد انھیں برخاست کیا گیا ہے اینکر اور کمپنی نے اس بات پراتفاق کیا کہ بل اوریلی فوکس نیوز چینل پرواپس نہیں آئیں گے۔ بل اوریلی 21برس سے فوکس نیوز سے وابستہ تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں اچھا آدمی قراردیا تھا اور ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔ اس سے پہلے بل اوریلی اور فاکس نیوز نے 5خواتین کے ساتھ معاملات عدالت کے باہر طے کر لیے تھے۔