ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز ریلی پر پابندی،تحریک کے دوکارکن گرفتار

ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے ایک بڑی احتجاجی ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ہیومن رائٹس فرنٹ نامی احتجاجی تحریک کی ایک ترجمان نے بتایا کہ اس تحریک کے دو کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کے بقول یہ گرفتاریاں دیگر مظاہرین کو خوف زدہ کرنے کے لیے کی گئیں۔ اس جمہوریت نواز تحریک نے عوامی جمہوریہ چین کے یوم تاسیس کے موقع پر یکم اکتوبر کو مزید مظاہرے کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔