اخوان نوجوان قیادت سے مایوس، شیخ الازھر سے ثالثی کی اپیل

مصرکی جیلوں میں قید اخوان کی قیادت نے ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی دینی درس گاہ الازہر کے سربراہ الشیخ احمد الطیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ثالثی کریں اور ان کی سزائیں معاف کرانے کے لیے مداخلت کریں۔ ریاست کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیار ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اخوان المسلمون کے یوتھ گروپ نے شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور ان کے دکھ اور حالات کو ختم کریں۔ انہوں نے لکھے گئے ایک مکتوب میں گروپ نے صلح کے لیے یا انہیں حراست سے نکالنے کے لیے ایک جامع تصفیہ کی اپیل کی تاکہ اخوان کی قیادت اور کارکنوں کو جیلوں سے نکالا جا سکے۔ مصر کی وادی نطرون میں جیل 430، جیل 440، طرہ جیل، ولیمان حراستی مرکز، سخت سیکیورٹی والی جمصہ جیل، المنیا، لیمان، اسکندریہ میں سخت سیکیورٹی والی برج العرب جیل، الخضرہ اور العبدیہ جیلوں میں قید اخوان کے نوجوانوں نے ترکی اور برطانیہ اور دوسرے ممالک میں موجود اخوان قیادت پر زور دیا کہ وہ مصری جیلوں میں قید اخوان رہنماؤں کی رہائی کے لیے ثالثی کی کوششیں کریں۔