محمد علی ایک عظیم کھلاڑی، ایک عظیم انسان

محمد علی باکسنگ کی دنیا کے پہلے کھلاڑی تھے جو تین بار عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بنے۔ 1942ء میں پیدا ہونے والے محمد علی کا اسلام قبول کرنے سے پہلے نام کیسیئس کلے تھا۔ وہ 18 سال کی عمر میں 1960ء کے روم اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے اور 1964ء میں سونی لسٹن کو دھول چٹا کر عالمی شہرت حاصل کی۔ پھر وہ محمد علی بنے، اور ایک دہائی تک دنیا پھر چھائے رہے یہاں تک کہ ویت نام جنگ میں شرکت سے انکار پر تین سال قید کے دوران بھی دلوں پر انہی کا راج رہا۔ انہون نے جو فریزیئر، کین نورٹن اور جارج فورمین جیسے عظیم باکسرز کو شکست دی۔

کرہ ارض پر پیدا ہونے والے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک محمد علی عظیم انسان بھی تھے۔ نسلی امتیاز کے خلاف ان کی تحریک نے امریکا میں ایک زلزلہ برپا کیا خاص طور پر ویت نام جنگ میں شرکت کرنے سے انکار پر تین سال قید بھی کاٹی لیکن اصول سے دستبردار نہیں ہوئے۔ آئیے ان کی زندگی کی تصویری جھلک دیکھتے ہیں۔

محمد علی اور بھائی رحمان علی 1946ء میں، جب وہ صرف 4 سال کے تھے۔ اس وقت علی کا نام کیسیئس اور بھائی کا نام روڈلف تھا۔

محمد علی نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنے والی عظیم شخصیت میلکم ایکس کے ساتھ۔

لاہور آمد کے موقع پر محمد علی طلبا اور شائقین میں گھرے ہوئے ہیں۔

محمد علی نے 1988ء میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا، مشہور فلمی اداکار سلطان راہی کے ساتھ ان کی ایک یادگار تصویر۔

1963ء، پٹس برگ کے ایک ہوٹل میں چارلی پاور کے خلاف لڑائی سے قبل۔ تین راؤنڈ کی سخت لڑائی میں محمد علی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

محمد علی بتاتے ہوئے کہ وہ کوپر کو کتنے راؤنڈ میں چت کریں گے۔ واقعی انہوں نے پانچویں راؤنڈ ہی میں ان کا کام تمام کیا۔

1970ء میں محمد علی باکسنگ اکھاڑے میں واپس آنے کے لیے تربیت لیتے ہوئے۔

1976ء میں یانکی اسٹیڈیم میں کین نورٹن کے خلاف لڑائی کا ایک منظر

اس یادگار لڑائی نے دنیا بھر میں شائقین کے دل جیتے۔

محمد علی کی 2004ء میں لاس اینجلس میں لی گئی ایک تصویر

محمد علی اور ان کے بھائی روڈلف، جو بعد میں اسلام قبول کرکے رحمان علی کہلائے، جون 1963ء میں۔

محمد علی اپریل 1967ء میں ہیوسٹن میں مسلح فوج کے مرکز پر۔ ویت نام جنگ میں شرکت سے انکار پر انہیں تین سال قید کی سزا دی گئی۔

محمد علی امریکا میں شہری حقوق کے عظیم رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے ساتھ۔ مارچ 1967ء

1966ء کی ایک تصویر، ہنری کوپر برطانیہ میں ہونے والی لڑائی میں علی کے ہاتھوں لہولہان ہیں۔

لسٹن کے خلاف جنگ کے بعد علی کی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی۔ ٹیم کے اراکین انہیں دیوانہ وار گلے لگاتے ہوئے۔

محمد علی نیو یارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی فائٹ کے دوران جو فریزیئر کے مکے سے بچتے ہوئے۔ اسے "صدی کی سب سے بڑی لڑائی" کہتے ہیں۔

محمد علی نیو یارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی فائٹ کے دوران جو فریزیئر کے مکے سے بچتے ہوئے۔ اسے “صدی کی سب سے بڑی لڑائی” کہتے ہیں۔

محمد علی مئی 1965ء، سونی لسٹن کو دھول چٹانے کے بعد ایک چٹان کی مانند کھڑے ہیں۔

محمد علی 1970ء میں ایک تربیتی سیشن کے دوران

1974ء میں افریقہ کے ملک زائر میں ہونے والی لڑائی "رمبل ان دی جنگل" میں آٹھویں راؤنڈ میں جارج فورمین کو ٹھکانے لگانے کے بعد علی اکھاڑے میں چکر لگا رہے ہیں

1974ء میں افریقہ کے ملک زائر میں ہونے والی لڑائی “رمبل ان دی جنگل” میں آٹھویں راؤنڈ میں جارج فورمین کو ٹھکانے لگانے کے بعد علی اکھاڑے میں چکر لگا رہے ہیں

1975ء، رچ فیلڈ میں چک ویپنر کو شکست دے کر علی نے اپنے ہیوی ویٹ ٹائٹل کا زبردست دفاع کیا

مئی 1976ء میں میونخ میں ہونے والی لڑائی کے پانچویں راؤنڈ میں محمد علی نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے چیلنجر رچرڈ ڈن کو ناک آؤٹ کیا۔

1966ء میں کلیولینڈ ولیمز کو شکست دینے کے بعد محمد علی فاتحانہ انداز میں اکھاڑے میں موجود۔ ایک شاہکار تصویر جو نیل لیفر نے لی تھی۔