پیمرا نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے والے حمزہ علی عباسی پر پابندی ہٹانے کا عندیہ دے دیا!

pemra-meeting

پیمرا (پاکستانی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے 20 جون بروز پیر اپنے نئے نوٹیفکیشن میں دو ٹیلی ویژن چینلز کو رمضان نشریات کے دوران “نامناسب جملے” نشر کرنے پر معذرت مانگنے کی ہدایت جاری کی ہے اور اس کے ساتھ ہی پابندی کے شکار میزبانوں پر سے پابندی ہٹانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں ہی دونوں ٹیلی ویژن کے موقف بھی پیش کر دیئے ہیں۔ جس کے مطابق آج ٹی وی اور نیوز ون نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسمی معذرت نشر کرکے ” پروگرامز کے باعث ہونے والے انتشار کی روک تھام کریں گے۔”

مذکورہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حمزہ علی عباسی اور شبیر ابوطالب پر معذرت نشر ہونے کے بعد عائد پابندی کو اٹھا لیا جائے گا اور وہ اپنے، اپنے ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کرسکیں گے۔یہ فیصلہ پیمرا شکایت کونسل کے 33ویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پیمرا کے مذکورہ فیصلے پر عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

pemra-notification