پولیس نے لندن کے زیر زمین سفری نظام کو استعمال کرنے والے خواتین کی جانب سے جنسی حملوں کی تعداد میں یکدم اضافہ دیکھا ہے اور کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 1961 پرتشدد اور جنسی جرائم ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے یہ تازہ ترین اعداد و شمار گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جب 1389 ایسے جرائم...

برطانیا میں معاشی ناہمواری کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے والے ادارے سوشل موبلٹی کمیشن کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی معاشرے میں مسلمان نوجوانوں کو اسکول سے لے کر ملازمت تک ہر جگہ ناموافق حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مسلمان نوجوان یہ محسوس کرتے ہیں کہ انھیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،برطانوی حکومت کی...

برطانیہ میں ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ پہلی جنگ عظیم میں ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ مسلمانوں نے اتحادی فوج کی جانب سے جنگ میں حصہ لیا۔ برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں لیکچرار ڈاکٹر اعصام عیسیٰ پہلی عالمی جنگ میں مسلمانوں کی شرکت پر تحقیق کررہے تھے۔ انہوں نے پایا کہ کم از کم 8 لاکھ 85 ہزار مسلمان اتحادی افواج میں بھرتی ہوئی۔ حالانکہ ابتدائی اندازوں کی وجہ سے عام طور...

برطانیہ کے سابق نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق کے خلاف جنگ غیر قانونی تھی۔ جان پریسکوٹ اس وقت ٹونی بلیئر کے نائب تھے جب برطانیہ نے امریکا کے ساتھ مل کر عراق پر بڑے پیمانے پر ہتھیار بنانے کا الزام لگایا تھا اور 2003ء میں اس پر حملہ کردیا تھا۔ پریسکوٹ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب طویل عرصے پر چلکوٹ رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس...

برطانیہ کے معروف فلم ہدایت کار کا بیٹا شام میں القاعدہ کے حمایت یافتہ گروہ جھبۃ النصرہ کی جانب سے لڑتا دیکھا گیا ہے۔ 26 سالہ لوکاس کنی جھبۃ النصرہ کی متعدد آن لائن وڈیوز میں نظر آیا ہے، جس میں وہ صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا ہے۔ لوکاس کے والد پیٹرک کنی 'انڈیانا جونز اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ' جیسی شہرہ آفاق...

شمال مشرقی انگلینڈ کے دو مسلمانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کی جانب سے انہیں کہا گیا ہے کہ وہ مسلمان برادری کے اندر جاسوسی کریں، اور اس کے بدلے میں مراعات کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ معلومات اس وقت منظر عام پر آئیں جب ایم آئی 5 کے سربراہ اینڈریو پارکر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران برطانیہ کی...

برطانیہ کے سینکڑوں مصنفین نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دورے پر آئے ہوئے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی توجہ بھارت میں بڑھتے ہوئے 'خوف کے ماحول' پر دلائیں جس میں قدامت پسندی اور بنیاد پرستی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں، وہ ملکہ برطانیہ سے ملاقات...

خلیج گوانتانامو میں قائم امریکا کی بدنام زمانہ جیل کا آخری برطانوی مکین بھی بالآخر رہا ہو گیا ہے۔ تقریباً 14 سال تک بنا کسی جرم کے سزا کاٹنے کے بعد شاکر عامر جمعے کی دوپہر ایک بجے لندن پہنچے۔ 48 سالہ سعودی شہری شاکر چار بچوں کے والد اور ان کے اہل خانہ لندن میں رہتے ہیں۔ ان پر قید کے پورے عرصے میں کبھی کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا حالانکہ امریکا...

جب آپ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو آپ کو یہ امید ضرور ہوتی ہے کہ اگر کوئی ہنگامی صورت پیش آ گئی تو اردگرد موجود اجنبی لوگ بھی آپ کی مدد کو آئیں گے لیکن 20 سالہ اقرا محمد کہتی ہیں کہ بس میں سفر کے دوران ایک نامعلوم سفید فام شخص نے ان کے اوپر تھوکا، اور کوئی مسافر ان کے دفاع کے لیے نہ اٹھا بلکہ انہوں نے ہنسنا شروع کردیا۔...

اگر برطانیہ میں، بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے یہاں تک کہ پاکستان میں رہنے والے کسی مسلمان سے بھی پوچھا جائے کہ وہ پہلے مسلمان ہے یا برطانوی یا پاکستانی؟ تو اس کا جواب کیا ہوگا؟ جس شخص کے دل میں ایمان کی ہلکی سی رمق بھی باقی ہے، اس کا سیدھا سا جواب یہی ہوگا، مسلمان! اپنے دین سے اسی محبت کو مسلمانوں کا جرم ثابت کیا جا رہا...
اشتہارات