چین نے ایک حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے گزشتہ ہفتے سعودی عرب اور ایران میں اپنا نمائندہ بھیجا ہے اور دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ کشیدگی پر ٹھنڈے دماغ سے سوچیں۔ یہ سفارتی اقدام اپنی نوعیت میں منفرد ترین ہے کیونکہ تیل کی رسد کے لیے خطے پر انحصار کے باوجود چین نے یہاں کے پالیسی معاملات کو ہمیشہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر اراکین کے لیے چھوڑا...

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے نام پر لاکھوں عام اور معصوم مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ مولانا رومی کے 742 ویں عرس کی تقریبات کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا ہے کہ ان حملوں کا براہ راست اور پہلا نشانہ عام مسلمان بن رہے ہیں جبکہ ایک ملک اپنے صرف 10 فیصد فضائی حملوں میں ہی داعش کو...

اقوام متحدہ نے رواں ماہ شام میں محصور افراد کے لیے توانائی بسکٹوں کی ایسی کھیپ بھیجی ہے، جو اپنی استعمال کی میعاد پہلے ہی مکمل کرچکی ہے۔ انسانی حقوق کی انجمن سیرین نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس کے مطابق پھپھوندی لگے اور بوسیدہ بسکٹوں کے کھانے سے سینکڑوں افراد زہر خورانی کا شکار ہوئے ہیں۔ شام اور لبنان کی سرحد پر مضایا اور زبدانی کے علاقوں میں محصور 46 لاکھ شامی باشندوں کے لیے...

سعودی عرب اور اُن کے اتحادیوں کی مشترکہ فوج نےایک اہم ترین سعودی گاؤں پر قبضے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جازان ریجن کی الحرث گورنری کے قریب القرن سرحدی گاؤں پر قبضے کا حوثی منصوبہ سعودی فوج کی منظم کارروائی کے نتیجے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔ سعودی فوج کے توپخانے نے علی عبداللہ صالح کے جنگجوؤں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی...

ایک ایسے وقت میں جب شامی مہاجرین کے معاملے پر یورپ کے عوام اپنے ممالک سخت تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں کہ آخر وہ کیوں بڑی تعداد میں ان مہاجرین کو قبول نہیں کررہے جو سخت ترین حالات کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، سعودی عرب 1 لاکھ ایئرکنڈیشنڈ خیمے رکھنے کے باوجود کوئی مہاجر قبول کرنے کو تیار نہیں ہے حالانکہ اس خیمہ بستی میں 30 لاکھ افراد کے...

یورپ کی طرف ہجرت کرنے والے تقریباً 500 افراد بحیرۂ روم میں کشی ڈوبنے سے مارے گئے ہیں۔ یہ حادثہ اٹلی اور لیبیا کے درمیان سمندر میں پیش آیا اور اس کی خبر دو بین الاقوامی اداروں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور بین الاقوامی انجمن برائے مہاجرت نے ان 41 بچ جانے والے افراد کے بیانات کی روشنی میں دی ہے، جنہیں ایک کمرشل بحری جہاز نے سنیچر کی شب بچایا تھا۔...

چھ خلیجی ممالک نے امریکی کانگریس کی جانب سے اس بل کی منظوری پر سخت تشویش ظاہر کی ہے جو نائن الیون میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ کو سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے گا۔ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ عبد اللطیف الزایانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قانون سازی بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور خارجہ تعلقات میں ایک خطرناک...

ایران کی جانب سے شام میں بشار الاسد کی فوجی امداد میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ مگر دوسری طرف ایران اس حمایت کے باعث مسلسل نقصان بھی اُٹھار ہا ہے۔ شام میں ایران کے فوجی افسران کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شام کے شہر حلب میںصدر بشارالاسد کے وفادر فوجیوں اور ایران کے حمایت یافتہ مختلف جتھوں کی عسکری...

امریکا نے 11 ارب ڈالرز سے زیادہ کے چار جدید جنگی جہاز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ان چار ملٹی مشن جنگی بحری جہازوں کے ساتھ ان کا سازو سامان بھی دیا جائے گا۔ امریکی حکومتی عہدیدار کے مطابق سودے کی کل مالیت 11.25 ارب ڈالرز ہوگی۔ فوجی سازوسامان کی دیگر ممالک کو فروخت کے معاملات کی نگرانی کرنے والی پنٹاگون کی ڈیفنس...

روس اور شام نے گزشتہ اگست میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے بعد ماسکو کو خانہ جنگی کے شکار شام میں کھلی فوجی موجودگی کی اجازت ملی تھی اور گزشتہ چند ماہ میں روس نے کھلے بندوں شام میں کارروائیاں کی ہیں یہاں تک کہ ایک سرحدی تنازع میں ایک ترکی کے ہاتھوں ایک طیارہ بھی کھویا ہے۔ 26 اگست 2015ء کو دمشق میں ہونے والے معاہدے کی بیشتر تفصیلات منظر عام پر...
اشتہارات