امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شامی اپوزیشن کیخلاف فوجی اور مالی امداد پہنچاکراس جنگ کو عفریت کی شکل دے دی بشارالاسد کے مخالفین کی صفوں میں شامل ہوکر القاعدہ اور داعش نے نئی قوت حاصل کرلی شام گزشتہ 5سال سے زائد عرصے سے ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی لپیٹ میں آیاہوا ہے اور یہ جنگ اس قدر مہیب اورخوفناک ہے کہ شاید شام میں پیدا ہونے والی کئی نسلیں اس کے اثرات سے متاثر...

انٹونیو گیٹریز کے حق میں سلامتی کونسل کے 15 مستقل ارکان میں سے 13 نے ووٹ دئے، 2ارکان غیر حاضر رہے،کوئی ووٹ ان کے خلاف نہیں پڑا پرتگال کے سابق وزیر اعظم، 10 سال تک اقوام متحدہ کے ایک اہم عہدے کے سربراہ رہے، رکن ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے منشور پر عملدرآمدکے لیے پرعزم جنرل اسمبلی نے گزشتہ دنوں اپنے اجلاس میں پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گیٹریز کوبان کی مون کی جگہ...

لاس ویگاس میں مباحثے کے دوران ہلیری کلنٹن کی ذات کو ہدف تنقید بنانے کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوسکی ری پبلکن امیدوار خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزامات پر دفاعی پوزیشن اختیار کیے رکھنے پر مجبور رہے بعض اہم ریاستوں میں رائے عامہ کے پولز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اس انتخاب میں اہم ریاستوں میں ہلیری کلنٹن سے کافی پیچھے ہیں۔زیادہ تر امریکی ووٹ ڈالنے کے اپنے حق کا استعمال 8 نومبر کو...

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے دولت مند ترین ارب پتیوں کی جو فہرست شائع کی ہے اس میں متحدہ عرب امارات کے 10شہری شامل ہیں جن میں 4 امارات کے اور 6 بھارتی تاجر شامل ہیں جنھوں نے امارات کی شہریت حاصل کررکھی ہے، فوربز کی رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت کی مالیت 125 ارب درہم سے زیادہ ہے۔ فوربز کی 2014 کی دولت مند ترین ارب پتی شخصیات میں امارات...

برطانیہ سے سال رواں میں تقریباً 19 ہزار حجاج نے فریضہ حج ادا کیا جن میں ایک ایسا نومسلم جوڑا بھی شامل تھا جو سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بنا رہا۔ مذکورہ نومسلم جوڑا دراصل سعودی عرب میں تعینات برطانوی سفیر سائمن کولنس اور اُن کی اہلیہ ہدیٰ موجرکیچ کا ہے ۔ مذکورہ نومسلم جوڑے نے احرام کی حالت میں اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ اس اعتبار سے وہ پہلے برطانوی سفیر...

شام کے صدر بشار الاسد نے امریکا اور روس کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی سے چند گھنٹے پہلے پورے شام کو دوبارہ اپنی سرکار کے زیر نگیں لانے کا عزم ظاہر کیا۔ قومی ٹیلی وژن نے دکھایا کہ اسد دمشق کے نواحی علاقے داریا کا دورہ کر رہے تھے کہ جو بہت عرصے سے باغیوں کے قبضے میں تھا اور گزشتہ مہینے سرکاری افواج نے اس کو دوبارہ فتح کیا ہے۔ اسی...

چھ خلیجی ممالک نے امریکی کانگریس کی جانب سے اس بل کی منظوری پر سخت تشویش ظاہر کی ہے جو نائن الیون میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ کو سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے گا۔ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ عبد اللطیف الزایانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قانون سازی بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور خارجہ تعلقات میں ایک خطرناک...

مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حُمید نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران سن لیں امت سخت حالات سے گزر رہی ہے، جب تک مسلمان مشترکہ طور پر کوششیں نہیں کریں گے، مسائل حل نہیں ہوں گئے۔ اُنہوں نے اسلام کو فلاح اور کامیابی کا راستہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک معتدل دین ہے، جو مسلمانوں کو اعتدال سے زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔ ...

اسرائیل نے فلسطینیوں پر عرصہ زندگی تنگ کرنے کے لیے جو اقدامات اٹھائے ان میں ایک بدترین قدم ایک بلند دیوار کی صورت میں کھڑی کی گئی رکاوٹ بھی تھی۔ اس نے فلسطین کو عملاً محصور کردیا۔ اب اسرائیل غزہ کے ساتھ اپنی سرحدوں پر زیر زمین دیوار بھی قائم کر رہا ہے تاکہ فلسطینیوں کو سرنگ کے ذریعے بھی داخل نہ ہونے دیا جائے۔ 2014ء میں جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر...

عراق کے شمالی شہر موصل میں داعش نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر خواتین کے برقعہ اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ مبینہ نیا قانون اس لیے حیران کن ہے کہ یہی گروپ ماضی میں پردہ نہ کرنے پر خواتین کو مارتا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی خبروں کے مطابق داعش کے کمانڈروں کے خلاف برقعہ پوشوں کے چند حملوں کے بعد اب اس پر پابندی لگا دی ہے۔...
اشتہارات