آج 4 نومبر ہے، وہی دن جب 1979ء میں انقلابِ ایران کے بعد طلبا کا ایک مسلح گروہ تہران میں واقع امریکی سفارت خانے میں گھس گیا تھا اور 444 دن تک 52 افراد کو یرغمال بنائے رکھا۔ یہ واقعہ ایران-امریکا تعلقات کا تعین کرنے کے لیے کافی تھا اور آج تک دونوں ملکوں میں کوئی سفارتی تعلقات نہیں۔ گو کہ یہ برف رواں سال پگھلی ہے۔ خاص طور پر نیوکلیئر معاہدے...

ایران نے اپنے جوہری ری ایکٹر کا حساس مرکزی حصہ نکال دیا ہے اور اقوام متحدہ کے معائنہ کار اب جوہری معاہدے کی یہ اہم شرط مکمل ہونے کے بعد ری ایکٹر کا معائنہ کریں گے۔ اراک میں واقع اس جوہری تنصیب میں سے ری ایکٹر کا اخراج ایران کی نیوکلیئر بم بنانے کی صلاحیتوں کا تقریباً خاتمہ کردے گا۔ یہ امریکا سمیت چھ بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات اور معاہدے...

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے تمام ممالک کے باشندوں کو ہوائی اڈوں پر ہی ویزا دے گا، لیکن 9 ممالک اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ہیں جن میں "ازلی دشمن" امریکا و برطانیہ کے علاوہ پاکستان بھی شامل ہے۔ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایران امریکا اور برطانیہ کے علاوہ سات دیگر ممالک...

شعیب عمر ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے حکومت مخالف احتجاج میں تبدیل ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ہی ہفتے میں انڈوں کی قیمتیں دگنا ہونے اور ایرانی صدر کی جانب سے آئندہ بجٹ میں دیگر ممالک جانے والے اپنے مسافروں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے ۔جنھیں روکنے کے لیے پولیس حرکت میںآئی اس کی طرف سے ہونے والی...

ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن کے باغیوں پر بمباری کرکے اور شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کوشش کرنے والے مسلح افراد کی حمایت کرکے خطے میں غربت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ شام کو تباہ کرنے سے خطے میں اُن کی حکومتیں بھی محفوظ...

ایران کے جوہری سائنس دان شہرام امیری جو 2009ء میں سعودی عرب میں غائب ہوگئے تھے اور پھر امریکا بھاگ گئے تھے، ایران واپسی پر گزشتہ ہفتے پھانسی پر چڑھا دیے گئے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہرام امیری مالک اشطر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں جوہری محقق تھے اور ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن میں کام کرتے تھے۔ وہ ایران کے جوہری پروگرام کی وسیع معلومات رکھتے تھے۔ ان کے اہل خانہ...

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی اسلحہ پروگرام پر عائد کردہ نئی پابندیوں کے بعد امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے ایران کو دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا کفیل ملک قرار دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں پریس کانفرنس کے دوران جم میٹس کا کہنا تھا کہ ایران چاہے جو اقدامات کرے وہ دنیا میں دہشت گردی کا سب سے...

گزشتہ موسم گرما میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈیڑھ ہزار شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس میں حکومت کی غفلت کو سب سے زیادہ نمایاں کرکے پیش کیا جاتا ہے اور بلاشبہ سب سے بڑے مجرم سرکاری ادارے ہی تھے لیکن کیا عوام نے خود کوئی ایسا قدم اٹھایا؟ ایران کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ جب ایسی صورت حال ہو تو کیا کرنا چاہیے۔ ایک ایسے...

سماجی رابطے کی فارسی ویب سائٹوں نے ایک ایرانی طالب علم کی وڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے بشار الاسد کے لیے تہران کی سپورٹ کی روشنی میں شامی عوام کے انسانی المیے کے حوالے سے اپنے ملک کے موقف پر سخت احتجاج کیا ہے۔ تہران کی امیر کبیرطلبا کی یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی میں یوم طلبہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مذکورہ طالب علم نے کہا کہ " اس میں...

ایران میں رواں اختتام ہفتہ پر انتخابات ہو رہے ہیں اور اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ سخت گیر اور قدامت پسند حلقوں کے لیے پریشان کن ہیں۔ اصلاح و اعتدال پسند قوتیں غالب دکھائی دیتی ہیں خاص طور پر تہران کے اندر تمام 30 نشستوں پر ان کا جیتنا ایرانی نظام پر غالب سخت گیر قوتوں کے لیے کسی تازیانے سے کم نہیں۔ لیکن ایران کے انتخابات اور اس کے نتائج...
اشتہارات