پاکستان میں ایبٹ آباد میں ایک امریکی آپریشن کے بعد اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے مبینہ دعوے کے پانچ سال بعد اُن کے صاحبزادے حمزہ بن لادن نے امریکا اور اُس کے اتحادیوں سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔القاعدہ کی جانب سے جاری کیے گیے اکیس منٹ کے ایک آڈیو ٹیپ بعنوان "وی آر آل اسامہ" (ہم سب اسامہ ہیں)میں حمزہ بن لادن نے اپنے باپ کا مشن کو جاری رکھنے...

افغان امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کی اطلاع پاکستان کے مقتدر حلقوں کے درمیان ایک نئی رسہ کشی پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا سے اس حملے کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ جبکہ امریکا کا اس حوالے سے پہلے سے موقف یہ ہے کہ امریکا نے پاکستان کو اس حملے سے قبل اطلاع دے دی تھی۔ پاکستان میں یہ ایک نئی...

گو کہ امریکا یہی ظاہر کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگ کا "خاتمہ" کر چکا ہے اور ملک میں موجود امریکی افواج کی تعداد بہت کم سطح پر پہنچ گئی ہے، لیکن ملک میں موجود امریکی دفاعی ٹھیکیداروں یعنی نجی فوج کی بڑی تعداد میں موجودگی کے بارے میں شاذونادر ہی بات کی جاتی ہے۔ اس وقت سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد 9 ہزار کے...

"منشیات کے خلاف جنگ" اور "دہشت گردی کے خلاف جنگ" باہم کافی زیادہ منسلک ہیں، اتنی زیادہ کہ ذرائع ابلاغ اور سیاست دان نہیں چاہتے کہ ہمیں معلوم ہو۔ امریکا کی افغانستان میں جاری عالمی صلیبی جنگ کا تو پورا محاذ ہی موت، نشہ اور حکومت کی بدعنوانی پر مشتمل ہے۔ صرف افغانستان میں ہی نہیں، بلکہ خود امریکا میں بھی کہ جہاں جنگ افغانستان ملک میں ہیروئن کی لت میں اضافے کا سب...

افغان وزراتِ خارجہ نے پاکستان سے طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 85 رہنماؤں کی گرفتاری و حوا لگی اور دہشت گردوں کے 32 مبینہ تربیتی مراکز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،افغانستان کی جانب سے مطلوبہ دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ کیاگیا یہ مطالبہ بظاہر معمول کے مطابق ہے کیونکہ خود پاکستان کے وزیر خزانہ گزشتہ روز...

افغانستان کے صوبہ قندوز کے شہر دشت ارچی کے دینی مدرسہ پر، جب قرآن شریف حفظ کرنے والے معصوم بچوں کی دستار بندی کی تقریب ہو رہی تھی، کہ اس دوران ایک جامع مسجد پر وحشیانہ بمباری کر کے سیکڑوں حفاظِ قرآن ،دینی طالبعلموںکو شہید کر دیا۔بمباری پٹھان بازار کے علاقے میں واقع مدرسہ عاشمیہ عمریہ پرکی گئی۔ غیر جانبدار اخباری رپورٹر کے مطابق موقع پر ہی101؍ حفاظِ قرآن شہید ہو گئے۔200 کے قریب...

افغان مفاہمتی عمل کے لیے چار فریقی مذاکرات کا تیسرا دورآج (6فروری) اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے۔ افغان مفاہمتی عمل کا دوسرا دور کابل میں ہوا تھا جس میں افغان طالبان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی مذکورہ اجلاس میں خطے کے پر امن حل کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حتمی لائحہ عمل اور طریقہ کار کو اگلے یعنی...

پاکستان کے لئے یہ خبر کسی دھچکے سے کم نہیں کہ افغان صدر نے پاکستان کا یہ موقف مسترد کردیا ہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے لئے افغان سرزمین استعمال ہو ئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک مختصربیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے شہر چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں افغان سرزمین استعمال نہیں ہوئی، افغانستان...

طالبان نےایک طویل لڑائی کے بعد صوبہ ہلمند کا ایک اہم ضلع موسیٰ قلعہ افغان فوج سے حاصل کر لیا ہے۔اس لڑائی میں متعد د طالبان جبکہ 24 افغان فوجی ہلاک ہوئے۔ تفصیلا ت کے مطابق افغان طالبان نے 25 اگست کو ضلع موسیٰ قلعہ سے سرکاری قبضہ چھڑا لیا ۔ موسیٰ قلعہ پر قبضے کی مہم گزشتہ ہفتے ضلع نوزاد پر قبضے کے بعد شروع کی گئی تھی۔طالبان ترجمان کے مطابق اس لڑائی...

طالبان نے افغان شہر قندوز پر قبضہ کرلیا ہے۔ صوبہ قندوز کادارالحکومت قندوز شمالی افغانستان کا ایک انتہائی اہم شہر سمجھاجاتا ہے۔ یہ علاقہ تزویراتی اعتبار سے انتہائی اہمیت رکھتاہے۔صرف قندوز شہر کی آبادی تین لاکھ چار ہزار چھ سو ہے۔ جو افغانستان کا کابل، قندھار، ہرات اور مزار شریف کے بعد بلحاظِ آبادی پانچواں بڑا شہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان اورافغان فورسز کے درمیان گھمسان کی جھڑپ کے بعد طالبان نے...
اشتہارات