نظامِ شمسی کے خوبصورت حلقوں والے سیارہ زحل کی جانب بھیجا جانے والا خلائی جہاز کیسینی اس سیارے سے ٹکرایا گیا ہے اور اس سے قبل سیارہ زحل کی ایسی تصاویر روانہ کی ہیں جو اس سے قبل نہیں دیکھی گئی تھیں۔ زشتہ روز ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح 7 بج کر 55 منٹ اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 55 منٹ پر کیسینی خلائی جہاز اپنے آخری سفر پر روانہ ہوا...

برطانوی دماغی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون اور دیگر دستی آلات پر بڑھتا ہوا انحصار ہماری یادداشت، معلومات جمع کرنے اور مسائل حل کرنے کے لیے سوچ بچار کی صلاحیت شدید متاثر کررہا ہے۔اسی لیے ممتاز دماغی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون کا بے تحاشا استعمال اور اس پر انحصار ہمیں غبی اور کند ذہن بنارہا ہے۔دماغی ماہر ڈاکٹر سوسن گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا...

امریکا اور آسٹریا میں مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کے ماہرین اب ایسے روبوٹ بنا رہے ہیں جو وقتاً فوقتاً غلطیاں کرتے ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے انہیں اس انداز سے بہتر بنایا جاتا ہے کہ وہ غلطیاں کرتے رہیں۔ایک نئے شعبے ’’سوشل روبوٹکس‘‘ (سماجی روبوٹکس) کے تحت امریکا اور آسٹریا میں مختلف اداروں کے تعاون و اشتراک سے ایک ایسے منصوبے پر کام جاری ہے جس کا مقصد غلطیاں کرنے والے روبوٹ ہی...

سائنسی بنیادوں پر یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اگر انسان دیکھنے کی حس سے محروم ہو جائے تو بقیہ حواس مضبوط ہو کر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک نوجوان نے برسوں کی محنت کے بعد خود کو دماغ سے دیکھنے کے قابل بنایا ہے اور اب وہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر کئی کام کر سکتا ہے۔ جیت تری ویدی نے آنکھوں پر پٹی...

انسانوں کو عام طور پر زندہ رہنے کے لیے صحت مند غذا یا کسی بھی شکل میں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بھارت میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو بجلی کو بطور غذا استعمال کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے شمالی علاقے مظفر نگر سے تعلق رکھنے والے نریش کمار کا دعویٰ ہے کہ اسے قدرت نے ایسا نایاب تحفہ دیا ہے جو شاید دنیا میں کسی کے پاس...

ہماری دنیا عجائبات سے بھری ہوئی ہے لیکن فطرت کے کارخانے میں جانداروں کے عجیب و غریب روپ اور ان کی عادات دیکھ کر انسان یکلخت حیران اور خوفزدہ رہ جاتا ہے۔ذیل میں دنیا بھر میں لی گئیں ایسی تصاویر پیش کی جارہی ہیں جس میں فطرت کے عجیب پہلو اور عجیب و غریب جاندار دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک طفیلیہ (پیراسائٹ ) جسے سائموتھیا ایگزیکوا کہتے ہیں۔ یہ مچھلی کے گلپھڑوں سے منہ میں داخل...

والدین بچوں کے لیے ہر چند ماہ بعد کپڑوں کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔ ایک جانب تو اس میں وقت ضائع ہوتا ہے تو دوسری جانب مہنگے کپڑے خریدنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ چھوٹے بچوں کے کپڑے 2مرتبہ دھلنے کے بعد انہیں نہیں آتے کیونکہ چھوٹے بچے بہت تیزی سے بڑھتے ہیں لیکن اب پیٹٹ پلی نامی ایک کمپنی نے ایسا اسمارٹ لباس بنایا ہے جسے ایک مرتبہ خریدنے کے بعد دو سال...

اگر آپ کو میری طرح صبح بیدار ہونے میں مشکل پیش آتی ہے تو اس مضمون میں جگانے والی کئی دلچسپ اور کارآمد ایپس پیش کی جارہی ہیں۔ لیکن خبردار یہ ایپس بہت ڈھیٹ ہیں اور انہیں بند کرنے کے لیے بار بار سنوز بٹن دبانے سے کام نہیں چلے گا۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ الارم بند ہوجائے تو جاگیں اور ایک سیلفی لیں تب کہیں جاکر الارم بند ہوگا۔ ایک اور ایپ میں...

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے نئے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم ’’اینڈروئیڈ O‘‘ کا آفیشل نام جاری کردیا۔گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا نام ’’اینڈروئیڈ اوریو 8.0‘‘ ہوگا۔ اس طرح گوگل نے اپنے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کو کسی میٹھی چیز کا نام دینے کی روایت برقرار رکھی ہے، اس سے قبل اینڈروئیڈ ورڑن کے نام بھی نوگاٹ، مارش...

السر کی دوا معدے کے زخم کے تک پہنچانا قدرے مشکل ہوتا ہے کیونکہ معدے میں موجود طرح طرح کے تیزاب اس کی تاثیر ختم کر دیتے ہیں ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے روبوٹ تیار کئے ہیں جو انسانی بال کی موٹائی سے بھی نصف ایسے ہیں جن کے اندر دوا بھری ہے اور انہیں چوہوں کے السر پر کامیابی سے آزمایا گیا ہے۔ انتہائی چھوٹے روبوٹ معدے کی گرمی...
اشتہارات