پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے پاکستان کے قومی ٹیسٹ کرکٹ ا سکواڈ کا اعلان کردیا۔قومی اسکواڈمیں پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔نئے شامل کیے گئے کھلاڑی نوجوان ہیں جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنزکے انبارلگانے والے سپرفٹ کھلاڑی فوادعالم کوایک بارپھرنظراندازکردیاگیاہے۔ ٹیم میں شامل اگرنئے کھلاڑیوں کاجائزہ لیا جائے توان میں فخر زمان، امام الحق، سعد علی، عثمان صلاح الدین اور فہیم...

کا من ویلتھ گیمز 2018 میں میڈلز جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو پی ایس بی نقد انعامات سے نوازے گا۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں کھیلے جانے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے 5 میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انعامات دیے جائیں گے۔ریسلنگ میں پاکستان کیلیے واحد گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ کو 50 لاکھ روپے کی انعامی...

آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کا جرم قبول کر لیا ہے، کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں سامنے آنے والے اس واقعے کے بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔اس مرتبہ فرق محض اتنا ہے کہ دوسروں کو چیٹنگ پر درس دینے والے آسٹریلین کرکٹرز خود ہی پکڑ میں آ گئے، انہوں نے اپنی ٹیم کی مکمل سپورٹ کرنے والے شائقین کا سر...

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم میڈلزکی دوڑ سے باہر ہوگئی پول ’’بی‘‘ میں انگلینڈ اور بھارت کی فتوحات سے اگر مگر کا چکر ختم ہوگیا۔ پاکستان نے پول ’’بی‘‘ میں ویلز،بھارت اور انگلینڈ کیخلاف میچز برابر کھیلے، ٹیم کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں باقی رہنے کا انحصار اس بات پر تھا کہ ملائیشیا اور بھارت کا میچ ڈرا ہو، پاکستان ملائیشیا کو ہرائے جبکہ بھارتی ٹیم آخری میچ میں انگلینڈ کے...

ون ڈے میں نسبتا بہترکھیل اورٹی ٹوئنٹی میں کشتوں کے پشتے لگاتی سرفرازالیون کوآئندہ ماہ طویل فارمیٹ میں اعلی کارکردگی کاچیلنج درپیش ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈاورانگلینڈسے ٹیسٹ میچزکھیلے گی ۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ11 مئی سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف طویل فارمیٹ کے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 24مئی کو لارڈز،دوسرا یکم جون کو لیڈز میں شروع ہوگا۔ ماضی جب بھی...

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں دو سال کی پابندی کے بعد چنئی سپر کنگز کی ٹیم میچ کھیلنے ہوم گراؤنڈ پر پہنچی تو پانی کے بحران پر مشتعل تماشائیوں نے ان کا جوتوں سے استقبال کیا۔کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے سبب چنئی سپر کنگز پر دو سال تک آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تاہم رواں سال آئی پی ایل کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک کی...

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کے سٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کی ٹویٹ پر واویلا کرنے والے بھارت کے منہ پر زوردار ’’طمانچہ‘‘ مارا ہے اور اس سے ایشیاء کپ 2018 کی میزبانی چھین لی ہے لیکن اب یہ کس ملک میں ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے باعث بھارت...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی ٹی 20انٹرنیشنل میں بائولرز کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست 10 بائولرز میں سے 8 اسپنرز ہیںجبکہ صرف دو ہی فاسٹ بائولرز ٹاپ ٹین بائولرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر افغانستان کے لیگ ا سپنر راشد خان براجمان ہیں جن کے 759 پوائنٹس ہیں جبکہ انہوں نے...

ڈبلیو ڈبلیو ای کا سب سے بڑا سالانہ ایونٹ ریسل مینیا 34 اتوار کی شب ہورہا ہے، جس کاریسلنگ کے پرستاروں کو بہت شدت سے انتظار تھا۔اس موقع پر امریکی جریدے فوربس نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے زیادہ کمانے والے ریسلرز کی فہرست جاری کردی۔اس فہرست میں دس ریسلر کی 2017 کی آمدنی کو شامل کرکے درجہ بندی کی گئی ہے۔جوقارئین کی دلچسپی کے پیش خدمت ہے۔ جان سینا جان سینا 2015 میں 95...

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ بال ٹیمپرنگ کے قوانین کو مزید سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں سابق اور موجودہ کرکٹرز کی بھی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹمپرنگ اور کھیل کے دوران جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو سبق سکھانے کے لیے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا...
اشتہارات