ملک ریاض ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک طریقۂ واردات کا نام ہے۔ اُن کے متعلق کوئی شخص بھی زبان کھولنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ اُنہوں نے بے پناہ دولت کے ذخائر جس طرح جمع کئے ہیں ، وہ اگر دیانت داری سے کئے ہوتے تووہ ملک میں ایک مثال بن کر جیتے۔ مگر وہ سیاسی اور فوجی اثرورسوخ کے ساتھ ایک خاص طریقے سے کاروبار کو برتتے ہیں جس کا اندازا بہت...

ملک ریاض اور آصف علی زرداری میں کافی چیزیں مشترک ہیں۔ اس لئے دونوں کی ساجھے داری ہر جگہ خوب نبھ رہی ہے۔ ملک ریاض کے نواب شاہ میں اعلان کئے گئے منصوبے کو اگر سندھ کے لوگ ’’زرداری ٹاؤن ‘‘ کہتے ہیں تو کچھ اتنا غلط بھی نہیں کہتے۔ کیونکہ وجود ڈاٹ کام کے موثق ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں خودپیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرادی پچاس فیصد...

نجی شعبے میں پاکستان کا سب سے بڑا ہاؤسنگ ادارہ ہونے کا دعویدار ، بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے لاہور میں اپنے 30فیصد ملازمین کو اچانک فارغ کر دیا ہے ۔اس فیصلے کے پس منظر میں ادارے کابڑھتا ہوا مالی بحران بتایا جا رہا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے اندرونی ذرائع نے وجود ڈاٹ کام کو انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے اپنے لاہور آفس سے کم و بیش 30فیصد ملازمین کو ملازمت سے...

تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہواہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے گریڈ20-22 کے ملازمین کو 2014-15 کے دوران اپنی نجی گاڑیوںمیں فیول کے نام پر4.36 ملین یعنی 43 لاکھ60 ہزار روپے دے دیئے گئے،پارلیمنٹ میں آڈیٹر جنرل کی جانب سے حال ہی میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں اس کاانکشاف کرتے ہوئے یہ بھی...

پاناما پیپرز نے دنیا بھر کی اشرافیہ کی مالیاتی سرگرمیوں کی قلعی کھول دی ہے۔ کون کتنا شریف ہے، سب کے سامنے آ چکا ہے۔ پاکستان میں تو صرف شریف خاندان کے ناموں کا ہی ہنگامہ مچا ہوا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس میں کئی دیگر پردہ نشینوں کے بھی نام ہیں۔ ساتھ ہی یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی ماورائے ساحل ادارہ (آف شور کمپنی)بنانابڑا جرم ہے؟...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم تعلیمی ادارے کام سیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پرو-ریکٹر اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے چیف ایگزیکٹو کا پی ایچ ڈی مقالہ 70 فیصد سے زیادہ سرقہ شدہ پایا گیا ہے۔ ان اہم عہدوں پر فائز ڈاکٹر ہارون رشید نے 2006ء میں اپنا پی ایچ ڈی مقالہ پریسٹن یونیورسٹی میں جمع کرایا تھا لیکن اطلاعات ہیں کہ یہ مقالہ 72 فیصد سے زیادہ نقل شدہ ہے۔ ہائیر ایجوکیشن...

امریکا کے صدر براک اوباما نے گزشہ روز اپنی تقریر میں ان ناقص قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا جو دنیا بھر میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی کا سبب بن رہے ہیں۔ یہ تقریر ایک ایسے موقع پر کی گئی جب پوری دنیا میں "پاناما پیپرز" کے انکشافات کا ہنگامہ ہے۔ اوباما نے اسی لیے کہا کہ "ٹیکس سے فرار ایک بہت بڑا اور عالمی مسئلہ ہے، اس کا سنگین پہلو یہ ہے...

حکومتی اداروں میں کرپشن کی ایسی تاریخ رقم ہو رہی ہے جو ناقابل بیان ہے، حکومتیں اب کرپشن کو اپنے لیے آکسیجن سمجھتی ہیں کیونکہ حکومت کے وزراء ، مشیر، معاونین خصوصی تب تک رعب و دبدبہ قائم نہیں رکھ سکتے جب تک ان کے پاس کروڑوں ، اربوں روپے نہ ہوں ان کے پاس ہوٹر والی گاڑیاں نہ ہو، سیکیورٹی گارڈز نہ ہوں اور ایسا کرنے کے لیے واحد راستہ کرپشن ہے، نیب...

قومی احتساب بیورو (نیب) میں ریلوے سے متعلق بدعنوانیوں کے متعدد اسکینڈلز دوبارہ کھولے جانے کے امکانات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں ریلوے کی سیکریٹری پروین آغا سے حال میں ہی اسلام آباد میں نیب کی ایک ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ وزارت ریلوے نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ریلوے کی سیکریٹری پروین آغا نے نیب کے ڈائریکٹر جنرل ظاہر شاہ سے ادارے کے اہم ترین مقدمات کو...

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے انتظامی سربراہ کی تقرری کا تنازع ایک بار پھر عدالت عالیہ سندھ جاپہنچا ہے۔ جہاں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پروفیسر محمد سعید قریشی کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن کی آج 13 اکتوبر بروز منگل سماعت ہورہی ہے۔ فاضل عدالت اس سے قبل ہی ڈاؤ یونیورسٹی کے متنازع وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کی تقرری کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔باخبر طبی حلقوں کے...
اشتہارات