مولانامحمدراشد رسول اکرم ﷺکا ارشاد پاک ہے کہ میں نے جہنم کو دیکھا اس میں رہنے والی اکثر عورتیں تھیں تو خواتین میں سے بعض نے عرض کی ۔یارسول اﷲکس وجہ سے؟ آپ ﷺنے فرمایا۔ کثرت سے لعنت کرتی ہیں اورخاوندکی نافرمانی کرتی ہیں۔ یعنی جو انہیں زندگی گزارنے میں مدد دیتا ہے اس کے شکریے کے بجائے کفران کرتی ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ حضورﷺکی خدمت میں ایک جوان...

اخلاق عالم نے انسانیت کی فلاح و بقاء کا مدار اپنے دین متین پر رکھا ہے اور اپنے دین متین کی حفاظت کے لیے ہر دور میں ایسے رجال کار کو وجود بخشا جنہوں نے اپنی جانشانی سے دین خداوندی کے گلستان کی آبپاری کی ہے وقت و زمانہ کی رکاوٹیں صعوبتیں اور شدائد و تکالیف کی تہہ دل سے قبول کرکے اپنے مقصد حقیقی اور اپنی منزل حق کی جانب گامزن رہے دین...

اسلام ایک دینِ فطرت ہے اور اسکا پیغام کسی ایک خطے یا قبیلے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے لوگوں کے لیے ہے ،یہی وجہ ہے کہ دامن اسلام سے وابستہ لوگ دنیا کے ہر شہر اور ہر خطے میں موجو د ہیں اور رنگ ونسل کی تمیز اور زبان وثقافت کے امتیاز سے بے نیا ز ہوکر کلمہ توحید کے دائرہ میں اسیر ہیں ۔اسلامی معاشرہ میں مرد و زن...

عقیدۂ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد اور مسلمانوں کا اجماعی مسئلہ ہے ،اور اس پر صحابہ کرام کے دور سے اجماع چلا آرہا ہے ، صحابہ کے بیچ ہرمسئلے پر اختلاف ہوا ،جیسے مانعین زکوٰۃ کے خلاف جہاداور قرآن کو جمع کرنے جیسے اہم مسائل پر بھی صحابہ ؓ کے بیچ اختلاف رہا ،مگر منکرین نبوت کے خلاف جہاد پر تمام صحابہ نے متفق ہوکر مابعد والوں کو درس دیا کہ اس مسئلے...

مولانا محمد الیاس گھمن اللہ تعالیٰ نے جیسے ہمیں زندگی عطاء فرمائی ہے بالکل اسی طرح ہمیں موت بھی ضرور دیں گے۔ اس زندگی کے مختصر ایام اگر اللہ تعالیٰ کے احکام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں کے مطابق گزار لیے تو آخرت میں اللہ تعالیٰ مرتبہ و مقام ، عزت و انعام اور اجر وثواب سے نوازیں گے ورنہ اس ذات کی ناراضگی اور عذاب بہت سخت ہے۔بسا اوقات...

اسلام کامل اور مکمل دین ہے اور اس کی ہمہ گیری کایہ عالم ہے کہ یہ حیات انسانی کے ہر شعبہ پرحاوی ہے۔حضور سرور ِعالم نور مجسم ﷺ نے عملی زندگی کے بارے میں جو ہدایا ت د ی ہیں ۔انہیں بنیادی طور پر دوحصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ایک وہ جس کا تعلق حقوق اﷲسے ہے ،یعنی بندوں پر اﷲتعالیٰ کا کیا حق ہے اور اس باب میںان کے فرائض کیا ہیں ؟ دوسرا...

اونچی لہر بڑھا دیتی ہے دریا کی گہرائی تیرے غیب نے دل کو بخشی روز افزوں بینائی سات سمندر بانٹ نہ پائے موتی کی تنہائی ناپ چکا ہے سارا صحرا میری آبلہ پائی مالک میں ہوں تیرا چاکر مولا! میں مولائی دل ہے میرا گیلا پتھر جمی ہے جس پر کائی (احمد جاوید)

کبیرہ اورصغیرہ گناہ میں فرق سوال:سوال یہ پوچھناہے کہ ہم گناہوں کے درمیان فرق کیسے کریں؟یعنی کوئی واضح فرق ہے جس سے پتہ چلے کہ فلاں گناہ چھوٹاہے اور فلاں گناہ بڑاہے،ان کی تعریف کیاہے؟ جواب:’’گناہ ‘‘اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حکم کی خلاف ورزی ، احکامات کی عدم تعمیل کانام ہے،اللہ تعالیٰ کی ذات کبریائی کے سامنے توانسان کی ہر غلطی ہی بہت بڑی غلطی اور سنگین جرم ہے،گویاہرگناہ...

حضرت ابراہیم ؑنے اللہ کے حکم سے بیوی اوربچے کے ہمراہ حجرت کی اورریگستانی بے آب وگیاہ چٹیل میدان میں ٹھہرگئے ۔امتحان اسی پرختم نہیں ہوا‘حکم اللہ سے حضرت ابرہیم خلیل اللہ کواسی ریگستان میںبیوی بچے کوچھوڑکرملک شام واپس جانا پڑا۔پانی کی تلاش میں حضرت حاجرہؑ کاصفامروہ کی پہاڑیوں میں دوڑنا اللہ کواس قدرپسندآیااسے احکام حج میں لازمی قراردیدیا۔حضرت اسماعیل ؑ کے ایڑیاں رگڑنے سے جاری ہونے والاچشمہ تاقیامت بنی نوح انسان کے لیے...

الحمد ﷲ وسلام علی عبادہ الذین اصطفی ، أمّا بعد : وأذّن فی الناس بالحج یأتوک رجالا وعلی کل ضامر یأتین من کل فج عمیق۔ (الحج) حضرت ابراہیم خلیل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بحکمِ الٰہی جو صدا لگائی ،اُسے اللہ تعالیٰ نے قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے بندگی ، عبادت اوراللہ تعالیٰ سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کے اظہارکاایک منفرداورمخصوص طریقہ طے کر دیا،جسے حج کہتے ہیں ۔ حج کیا ہے ؟اُس کے افعال وارکان...
اشتہارات