پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے 21 جنوری کو نیوز / کرنٹ افیئرز کے تمام چینلز کو ایک "ایڈوائس بھیجی گئی ہے ۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی براہ راست پریس کا نفرنس کے دوران میں رات نو بج کر پانچ منٹ پر ایک غیر اخلاقی لفظ کے نشر ہونے پر توجہ دلائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چار سدہ میں باچا خان...

بول ٹی وی بولنے لگا۔ گزشتہ سولہ ماہ سے بول ٹی وی نیٹ ورک کے خلاف ہونے والی منظم سازشوں کے باوجود ادارے نے انتہائی نامساعد حالات میں اپنی نشریات کا آغاز کردیا ہے جس نے  ذرائع ابلاغ کے   تمام حلقوں  میں ایک خوشگوار فضاء پیدا کردی ہے اور عامل صحافیوں میں خاصا گرمجوشی کا ماحول پیدا کیا ہے۔ بول ٹی وی کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ اعلان کیا...

سندھ اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی بول میڈیا گروپ کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ بدھ کے روز ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی اسمبلی نے بول میڈیا گروپ کو غیر قانونی ہتھکنڈوں اور متنازع طریقوں سے جبراً بند کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری...

الجزیرہ امریکا نے رواں سال 30 اپریل تک اپنے کیبل ٹیلی وژن اور ڈیجیٹل آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کرتے ہوئے الجزیرہ کا کہنا ہے کہ دراصل ان کے کاروبار کا انداز امریکا میں ذرائع ابلاغ کی مارکیٹ کو درپیش اقتصادی مسائل کی وجہ سے مزید جاری نہیں رہ سکتا۔ الجزیرہ امریکا کی بندش عوام کے ساتھ ساتھ خاص طور پر ان تمام افراد کے لیے مایوس کن خبر ہے...

پیمرا (پاکستانی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے 20 جون بروز پیر اپنے نئے نوٹیفکیشن میں دو ٹیلی ویژن چینلز کو رمضان نشریات کے دوران "نامناسب جملے" نشر کرنے پر معذرت مانگنے کی ہدایت جاری کی ہے اور اس کے ساتھ ہی پابندی کے شکار میزبانوں پر سے پابندی ہٹانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں ہی دونوں ٹیلی ویژن کے موقف بھی پیش کر دیئے ہیں۔ جس کے...

امریکا کے مشہور، بلکہ بدنام زمانہ، فوکس نیوز کے 60 فیصد 'حقائق' دراصل جھوٹ ہوتے ہیں، یعنی اس نے تو پاکستان کے چینلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکا میں ٹیلی وژن چینلوں کی درستگی کو جانچنے والے ایک ادارے 'پنڈت فیکٹ' نے بتایا ہے کہ امریکا کے عوام سے جھوٹ بولنے میں فوکس نیوز کے بعد سی این این اور ایم ایس این بی سی پیش پیش ہین۔ فوکس نیوز کی "سچائی" پر...

بدچلنی و بدمعاملگی کے الزامات کے بعد فوکس نیوز کے مشہور زمانہ سی ای او راجر ایلز نے باضابطہ طور پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گو کہ یہ محض ایک رسمی کارروائی ہی رہ گئی تھی کیونکہ معاملات خاصے آگے نکل گئے تھے لیکن باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی تھا، اب وہ بھی ہو چکا ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق راجر ایلز نے...

امریکا کی معروف صحافی، مصنف اور سابق صدر بل کلنٹن کی سیاسی مشیر رہنے والی نومی وولف کہتی ہے کہ مین اسٹریم میڈیا میں آنے والے بیشتر پروگرام جعلی خبروں اور حکومتی پروپیگنڈے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ "امریکی اب اس حقیقت کو جاننے لگے ہیں کہ وہ خبروں میں زیادہ تر جو کچھ سنتے ہیں وہ درحقیقت جعلی ہوتا ہے۔" ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نومی وولف نے کہا کہ ایک صحافی...

مصر کے سرکاری میڈیا نے آٹھ خاتون میزبانوں کو ان کے موٹاپے کی وجہ سے معطل کردیا ہے۔ مصری ریڈیو اور ٹیلی وژن یونین نے ان خواتین کو ایک ماہ تک اپنی خوراک کم کرنے اور وزن گھٹانے کا عندیہ دیا ہے ورنہ انہیں ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔ یونین کی سربراہ صفا حجازی نے آٹھ خواتین میزبان کو ٹیلی وژن پر آنے سے روک دیا ہے اور انہیں اپنی خوراک کم کرکے...

ایگزیکٹ کے سی ای اور شعیب شیخ نے یکم ستمبر کو رہا ہونے کے بعد گزشتہ روز ایگزیکٹ کے دفتر کا اپنی والدہ کے ساتھ دورہ کیا ۔ جہاں تمام ایگزیکٹین موجود تھے۔ شعیب شیخ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ایگزیکٹ کے ملازمین کو یہ خوشخبری سنائی کہ ابتلا کے پندرہ ماہ میں اُن کے تمام دفاتر اور کاروبار کی بندشوں کے باوجود وہ اپنے تمام ملازمین کو پندرہ ماہ کی پوری...
اشتہارات