یہ دسمبر 2008ء کی بات ہے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے تحت دو روزہ قومی اہل قلم کانفرنس کے اختتام پر ایک مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرہ قومی سطح کا ہو تو شاعروں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ اسی سے زیادہ تھے بہت سے چھوٹے بڑے شہروں کے شعرا طے شدہ پروگرام کے مطابق اپنے اپنے ’’ حلقہ داد رساں‘‘ کے ساتھ شریک بزم تھے۔ ایسے میں کراچی کی ایک منحنی سی نوجوان خاتون...

ایس ایم معین قریشی کی 25ویں کتاب کی تقریب رونمائی معروف ادیب، کالم نویس اور مزاح نگار ایس ایم معین قریشی کی 25ویں کتاب ’’کتنے آدمی تھے؟‘‘ کی تقریب پذیرائی گزشتہ دنوں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوئی جس کی مجلس صدارت میں لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدر، سردار یاسین ملک،عبدالحسیب خان اور میاں زاہد حسین شامل تھے۔ مہمان خصوصی محترمہ مہتاب اکبر راشدی تھیں اور معروف افسانہ نگار و کالم نویس محترمہ...

کتاب:جدید اُردو افسانہ۔…کل اور آج (تنقید، تحقیق، تجزیہ) مصنف :شفیق احمدشفیق قیمت :300 روپے ناشر:ایکٹو لیٹریری سوسائٹی، کراچی شفیق احمدشفیق کی اب تک متعدد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ادراک، پس آئینہ، جدیدیت سے مابعد جدیدیت تک، فیض ایک عہد ساز شخصیت، مدحت خیر الوریٰ، چند ہم عصر ترقی پسند افسانہ نگار، نثر و تجزیہ، آئینہ دار، سوکھا ساون، فکر و فن کے محرکات، آہنگ نو، صبا اکبر آبادی، مقصدی شاعری، ایک جائزہ کا ناقدانہ تجزیہ...

اکادمی ادبیات پاکستان، کراچی کے زیراہتمام پاکستانی ادب کے عالمی ادب پر اثرات مذاکرہ اور مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت ملک کے نامور شاعر،ادیب ،ماہر تعلیم، ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی۔ مہمان خاص راولپنڈی سے آئے ہوئے ادیب شاعر کرنل سعید آغاتھے۔اعزازی مہمان سید اوسط علی جعفری، ریحانہ احسان تھیں۔ ڈاکٹر شاداب احسانی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عالمی ادب پر نظر ڈالی جائے تو چاہے بھوٹا ن کی رمز...

کتاب:تمھارے شہر کا موسم(شعری انتخاب) شاعر:نذیر قیصر قیمت:۵۰۰؍روپے ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،اُردو بازار،کراچی نذیر قیصر کا شمار ان شعرامیں ہوتاہے جن کو اللہ رب العزت نے شہرت سے نوازاہے۔ تمھارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے میں اک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے نذیر قیصر کی مشہورزمانہ غزل ہے۔زیرنظر کتاب ان کی منتخب غزلیات کا انتخاب ہے جسے نوجوان شاعر اسامہ امیر نے ترتیب دیاہے۔اس کتاب کا دیباچہ کراچی کے معروف شاعرو نقاد جناب سرورجاوید نے لکھا ہے جب...

حلقۂ اربابِ ذوق کراچی کی ہفتہ وار نشست 20 مارچ 2018 بروز منگل ، کانفرنس روم، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز پاکستان سیکرٹیریٹ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت معروف شاعر میر احمد نوید صاحب نے کی جب کہ نشست میں شاعر علی شاعر صاحب نے مہمان ادیب کے طور پر شرکت کی۔ سب سے پہلے عباس ممتاز نے اپنی غزل "کوئی تو ایسی بھی گھڑی ہوگی" تنقید کے لیے پیش کی۔ شبیر...

کتاب :میرے ہمدم مرے دوست(مضامین) مصنف:شاعرصدیقی قیمت:۵۰۰؍روپے ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،اُردو بازار،کراچی کتاب ’’میرے ہمدم مرے دوست‘‘جناب شاعرصدیقی کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے ایسے شاعروں اورادیبوں پر لکھے ہیں جن سے وہ مل چکے ہیں اور ان کے بارے میں بہت کچھ جان چکے ہیں۔ان اشخاص میں اختر لکھنوی(سانحہ مشرقی پاکستان مرحوم کا نوحہ گر)،اخی بیگ(شعور تنگ نظر کے آئینے میں)،امیر حسین چمن(ایک روشن شخصیت) ، حبیب احسن(کم گو سخن ور) رشیدالزماں خلش کلکتوی...

بیس ویں صدی کے اُردو ادب میں جن سخن وروں نے اپنی شاعری کی بنیاد عہدِ موجود کے مسائل و افکار پر رکھی، اُن میں عہدِ حاضر کے چند سخن وروں کے بعد انور شعورؔ کا نام سب سے زیادہ معتبر، اہم اور سنجیدہ ہے۔ انور شعورؔ کی شاعری تلخ و شیریں تجربات، عمیق مشاہدات، شدید جذبات اور نازک احساسات کی آئینہ دار ہے۔ اِن کے شعر عام فہم، سلیس اور سادہ ہوتے ہیں...

مسلم کھتری ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام مشاعرہ گزشتہ دنوں نارتھ کراچی میں مسلم کھتری ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاکستان کے معروف شاعر جناب اعجاز رحمانی نے کی جب کہ مہمان خصوصی معروف شاعر و ادیب اور اسکالر جناب سعید الظفر صدیقی اور مہمانِ اعزازی بزرگ شاعر محمد فاروق شاد تھے۔ نظامت کے فرائض جناب نظر فاطمی نے انجام دیے اور تلاوتِ قرآنِ پاک سے...

نام کتاب:نانگا پربت کا عقاب(سفر نامہ) موضوع:سفر نامہ مصنف:ندیم اقبال ضخامت:320 صفحات قیمت:800 روپے ناشر:رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی مبصر:مجید فکری پیشِ نظر کتاب ندیم اقبال کے سفر نامہ سے متعلق ہے جسے خاصے اہتمام سے رنگ ادب پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے۔ موصوف کی سفرنامے سے متعلق یہ پہلی تحریر ہے جو کتابی شکل میں پیش کی گئی ہے۔ چونکہ ندیم اقبال کی یہ پہلی کتاب ہے میں نے سمجھا کہ ان کی تحریر ناپختہ اور کچے پن کا شکار...
اشتہارات