کتاب:جدید اُردو افسانہ۔…کل اور آج (تنقید، تحقیق، تجزیہ) مصنف :شفیق احمدشفیق قیمت :300 روپے ناشر:ایکٹو لیٹریری سوسائٹی، کراچی شفیق احمدشفیق کی اب تک متعدد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ادراک، پس آئینہ، جدیدیت سے مابعد جدیدیت تک، فیض ایک عہد ساز شخصیت، مدحت خیر الوریٰ، چند ہم عصر ترقی پسند افسانہ نگار، نثر و تجزیہ، آئینہ دار، سوکھا ساون، فکر و فن کے محرکات، آہنگ نو، صبا اکبر آبادی، مقصدی شاعری، ایک جائزہ کا ناقدانہ تجزیہ...

کتاب:تمھارے شہر کا موسم(شعری انتخاب) شاعر:نذیر قیصر قیمت:۵۰۰؍روپے ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،اُردو بازار،کراچی نذیر قیصر کا شمار ان شعرامیں ہوتاہے جن کو اللہ رب العزت نے شہرت سے نوازاہے۔ تمھارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے میں اک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے نذیر قیصر کی مشہورزمانہ غزل ہے۔زیرنظر کتاب ان کی منتخب غزلیات کا انتخاب ہے جسے نوجوان شاعر اسامہ امیر نے ترتیب دیاہے۔اس کتاب کا دیباچہ کراچی کے معروف شاعرو نقاد جناب سرورجاوید نے لکھا ہے جب...

کتاب :میرے ہمدم مرے دوست(مضامین) مصنف:شاعرصدیقی قیمت:۵۰۰؍روپے ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،اُردو بازار،کراچی کتاب ’’میرے ہمدم مرے دوست‘‘جناب شاعرصدیقی کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے ایسے شاعروں اورادیبوں پر لکھے ہیں جن سے وہ مل چکے ہیں اور ان کے بارے میں بہت کچھ جان چکے ہیں۔ان اشخاص میں اختر لکھنوی(سانحہ مشرقی پاکستان مرحوم کا نوحہ گر)،اخی بیگ(شعور تنگ نظر کے آئینے میں)،امیر حسین چمن(ایک روشن شخصیت) ، حبیب احسن(کم گو سخن ور) رشیدالزماں خلش کلکتوی...

نام کتاب:نانگا پربت کا عقاب(سفر نامہ) موضوع:سفر نامہ مصنف:ندیم اقبال ضخامت:320 صفحات قیمت:800 روپے ناشر:رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی مبصر:مجید فکری پیشِ نظر کتاب ندیم اقبال کے سفر نامہ سے متعلق ہے جسے خاصے اہتمام سے رنگ ادب پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے۔ موصوف کی سفرنامے سے متعلق یہ پہلی تحریر ہے جو کتابی شکل میں پیش کی گئی ہے۔ چونکہ ندیم اقبال کی یہ پہلی کتاب ہے میں نے سمجھا کہ ان کی تحریر ناپختہ اور کچے پن کا شکار...

نام کتاب:اُردو شاعری کے فروغ میں مظفر گڑھ کے شعراء کا کردار مصنف:ظریف احسن ضخامت:112 صفحات قیمت:400 روپے ناشر:حرفِ زار انٹر نیشنل، کراچی مبصر: مجید فکری ظریف احسن صاحب کا مسکن تو کراچی میں ہے مگر ان کا دل مظفر گڑھ میں دھڑکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب تک جتنی کتابیں تخلیق کی ہیں وہ سب مظفر گڑھ سے متعلق ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مظفر گڑھ ان کا جنم بھومی ہے۔ ان...

کتاب:منزلِ مراد(ناول) ناول نگار:پروفیسر ہارون الرشید قیمت:300/- روپے ناشر:میڈیا گرافکس، کراچی پروفیسر ہارون الرشید کثیر التصانیف اور کثیر الجہات شخصیت ہیں۔ ان کی اب تک اُردو ادب (تاریخ و تنقید) کی 9؍ جب کہ دبستانِ مشرق پر 4 ؍اور ذہنی اور فکری جائزوں کی 9، شاعری کی 6 ؍کتابیں زیورِ طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ ’’زندگی نامہ‘‘ خود نوشت اور ’’اپنے لہو کی آگ میں‘‘،’’ منزل ہے کہاں تیری‘‘ کے بعد ’’منزلِ مراد‘‘ تیسرا ناول ہے جو...

علم دیانت داری اور ایمانداری کا سبق سکھاتا ہے علم زندگی اور جہالت موت ہے ۔یہ بات سوشل اسٹوڈنٹس فورم اور نیو پورٹ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ سیمینار بعنوان ’’کتا ب کا میابی کی ضمانت ہے‘‘ سے صدارتی خطاب کر تے ہوئے سینئر صحافی ابرار بختیار نے کہی قبل ازیں فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کر تے ہوئے کہا کہ فورم تعلیم و صحت کے لیے خدمات...

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے زیر اہتمام سینئر صحافی، طنزو مزا ح نگار اور کالم نگار محمد اسلام کی کتاب ’’مزاح صغیرہ و کبیرہ‘‘کی تقریب رونمائی گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی نے کی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر پروفیسر صاحبزادہ فرید الدین قادری اور مہمان اعزازی جاوید رضا تھے۔ اظہار خیال کرنے والوں میں پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر سدوزئی،...

رسالہ: نظم کائنات(جنوری تا مارچ ۲۰۱۸ء) چیف ایڈیٹر:پروفیسر شاہین حبیب قیمت:۱۵۰؍روپے ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،کراچی نظم کائنات کا تازہ شمارہ جنوری تامارچ ۲۰۱۸ء شائع ہوگیا ہے ، یہ ایک علمی ، سائنسی اور تحقیقی مجلہ ہے جسے ماہر تعلیم محترمہ پروفیسر شاہین حبیب صاحبہ(سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبۂ کیمیا،گورنمنٹ سرسید گرلز کالج،کراچی) نے ترتیب دیاہے،زیر نظر شمارہ سرسید احمد خان کے ۲۰۰ سالہ جشن پیدائش کے موقع پر ’’سائنسی ابلاغ نمبر‘‘ ہے ۔’’نظم کائنات‘‘ اسکولوں،کالجوں اور جامعات کے...

کتاب:نانگاپربت کے سو چہرے(سفرنامہ) سفرنامہ نگار:ڈاکٹر مزملہ شفیق قیمت:500/- روپے ناشر:رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی ڈاکٹر مزملہ شفیق کا اس سے قبل بھی ایک’’ سفرنامۂ اسکردو‘‘ فیروز سنز، کراچی سے شایع ہو چکا ہے۔ ’’نانگا پربت کے سو چہرے ‘‘ان کا دوسرا سفر نامہ ہے جو مواد، طباعت اور پیش کش کے لحاظ سے بہت عمدہ اور خوب صورت ہے۔ اس سفر نامے کے متعلق جاننے کے لیے ناشر رنگِ ادب جناب شاعر علی شاعر کی رائے ملاحظہ...
اشتہارات