پنجاب کے دور اُفتادہ علاقے بھکر کی تحصیل کلور کوٹ سے خبر آئی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرنے ایک شخص کے پالتو کتے کو سزائے موت سنا دی ہے ۔ تھانہ کلورکوٹ میں درج مقد مہ نمبر 268/16 میں مدعی محمد انور ولد شاہنواز پیشہ محنت مزدوری، سکنہ اصغر آباد غلاماں، تحصیل کلورکوٹ، ضلع بھکر نے محمد جلیل ولد محمد صدیق قوم راجپوت سکنہ اصغر آباد، تحصیل کلورکوٹ، ضلع بھکر کے بارے میں شکایت کی...

زبان کسی بھی تہذیب کا پہلا مورچہ ہے۔اردو محض زبان نہیں۔ اسی کے دم سے برصغیر میں مسلمانوں کے نظریاتی اور ثقافتی وجود کی ترتیب وتہذیب ہوئی۔یہ ہماری قومی خودی کا ایک قلعہ ہی نہیں ہماری اجتماعیت کو باندھے رکھنے کی ایک رسّی بھی ہے۔ تحریک ِ پاکستان میں اردو زبان کے مسئلے کو ایک بنیادی اہمیت حاصل رہی۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ’’اردو ہندی تنازع‘‘ نے برصغیر کے مسلمانوں میں سب سے...

سرسبز پہاڑوں پر چناروں کے درمیان بہتے پہاڑی چشمے، کشمیر کی جنت نظیر وادی اپنی خوبصورتی میں بے مثال ہے،اس حسین وادی میں گنگناتی ندیاں ہیں چہچہاتے پرندے ہیں، سربلند سرسبز پہاڑ ہیں فطرت کی خوبصورتی اس وادی میں اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ پورے جوبن پر نظر آتی ہے۔ کتنی تازگی ہے کتنا سکون ہے۔ لیکن یہ سکون وہیں ہے جہاں انسان نہیں بستے کشمیر کی مقبوضہ وادی میں جہاں انسان بستے...

پیپلز پارٹی کاایک رہنما کیا گرفتار ہوا لگتا ہے پوری پارٹی ’’اندر‘‘ہوگئی ہے……ایک اوررہنما کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل ہیں ……ثبوت مانگنے والے اب الزام لگانے سے بھی پیچھے ہٹ رہے ہیں ……نارتھ ناظم آباد اور کلفٹن میں ضیاالدین اسپتال پر چھاپوں کے دوران ’’پیٹ بھر کے‘‘ ثبوت حاصل کئے گئے ہیں ……اب کسی کو شکوہ نہیں ہونا چاہیے کہ ثبوت کہاں ہیں؟……ڈاکٹر عاصم کی تورینجرز کی تحویل میں مہمان نوازی کی خبریں سامنے...

پاکستان کا گلاسٹرا سیاسی نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے نااہلی اور ناکارہ حکمران اور سیاستدان گزشتہ 70 سال سے ملک میں سیوریج کا نظام تک درست نہیں کرسکے۔ کراچی کچرے اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ حالیہ بارشوں نے حکمرانوں کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ میئر کراچی اپنے انتخاب کے بعد سات ماہ تک تو جیل میں بند رہے۔ اب کہتے ہیں کہ ان کے پاس مالیاتی اور بلدیاتی اختیارات...

وزیر اعظم نواز شریف اور مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی حالیہ ملاقات میں ایک بار پھر افغانستان میں قیامِ امن کے لئے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ درحقیقت پاکستان کی نوکر شاہی کے لئے افغانستان میں قیام ِ امن اور وہاں متحارب گروہوں میں ایک نمائندہ اجتماعی نظم کا قیام ایک امتحان کی حیثیت رکھتا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری مسلسل جنگ...

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی صاحب وزیرداخلہ اوروزیرخارجہ کابیان کے گھرکی صفائی ضروری ہے کسی طرح بھی نظراندازکیے جانے کے لائق نہیں ہے ۔اس سے پہلے چوہدری نثارنے ملک کوسنگین خطرات لاحق ہونے کی بات کی تھی ،سوال یہ ہے کہ وہ سنگین خطرات کیاہیں ؟اگرہم کڑیوں سے کڑیاں جوڑیں توہم ان خطرات تک پہنچ سکتے ہیں ،میاں نوازشریف نے اقتدارسنبھالنے کے بعدجن چندضرورتوں کوفوری طورپرپوراکرنے کی کوشش شروع کردی تھی ۔ان میں ایک ضرورت پڑوسیوں...

بھارت نے بغیر کسی اعلانِ جنگ کے 6 ستمبر1965ء کو رات کی تاریکی میں صبح تین بجے کے قریب حملہ کر دیا۔ یہ حملہ جسٹر (سیالکوٹ)، واہگہ اور بیدیاں کی سمت سے کیا گیا۔بھارتی قیادت کو اندازا ہی نہیں تھا کہ اُنہیں کس قدر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چنانچہ اپنے بنیادی منصوبوں اور اندازوں میں ناکامی کے بعد یہ جنگ مسلسل وسعت اختیار کرتی چلی گئی اور ایک سے دوسرا محاذ...

وزارت داخلہ کا یہ کہنا کہ طلبا ء دہشت گرد تنظیموں کی طرف راغب ہو رہے ہیں اس انتہائی تشویش ناک معاملے پر اب فکر لاحق ہوئی ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیسے اور کیونکر ملک دشمن دہشت گردانہ تنظیموں میں شمولیت کرکے قتل و غارت گری میں ملوث ہورہے ہیں۔ ایوبی آمریت کے دور میں بھی جب ا سٹوڈنٹس یونینز کے تحت منظم ہوکر طلباء آمرانہ...

’’یہ آل انڈیا ریڈیو ہے۔علاقہ نمبر ایک میں، ایک دو دنوں میں دو جگہوں پر سخت بارش ہو گی‘‘ یہ ۵؍ ستمبر ۱۹۶۵ء کا دن تھا ۔ شام کے ساڑھے چار بجے تھے۔آل انڈیا ریڈیو نے اپنے معمول کا پروگرام روک کر یہ اعلان دو مرتبہ دُہرایا۔معمول کا پروگرام پھر رواں ہوا۔ اچانک ایک مرتبہ پھر ایک پراسرار اعلان کرنے کے لئے پروگرام روک دیا گیا: ’’علاقہ نمبر ایک کے لئے آج کوئی وارننگ نہیں۔‘‘ ایک روز...
اشتہارات