سورج کی موت کب اور کیسے ہوگی۔۔۔؟

اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اس کائنات کو ایک دن ختم ہوجانا ہے۔ سائنس نے بھی بہت پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر دی تھی اور یہ انکشاف کیا تھا کہ اس کائنات کا اہم جز سورج کب ختم ہوگا۔ لیکن اس کے بعد پوری کائنات اور خاص کر ہماری دنیا کے ساتھ کیا ہوگا۔سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے بالآخر یہ دریافت کرلیا کہ سورج کا خاتمہ ہونے کے بعد کیا ہوگا اور یہ بات ہماری دنیا پر کس طرح اثر انداز ہوگی۔

ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ سورج کا خاتمہ کچھ 10 ارب سال بعد ہوگا۔ لیکن سورج کا خاتمہ کس طرح ہوگا یہ اب دریافت کیا گیا ہے۔ پلینِٹری نیبیولا نامی ایک عمل کے مطابق جب سورج کے اندر پائی جانے والی ہائڈروجن جل جل کر ختم ہوجائے گی تو سورج ایک سْرخ گولے میں تبدیل ہوجائے گا۔ سورج پھیل کر اب سے 250 گناہ بڑا ہوجائے گا اور اس کا دائرہ دنیا تک پہنچ کر دنیا کو ختم کر دیگا۔ البتہ اس وقت تک دنیا پر زندگی موجود ہونے کا امکان نہیں ہے۔پلینِٹری نیبیولا کا عمل پہلے صرف چھوٹے ستاروں کے خاتمے کے لیے جانا جاتا تھا۔ جب کوئی بھی عام ستارہ ختم ہوتا ہے تو اپنے پیچھے دھول اور گیس چھوڑ جاتا ہے۔ یہ دھول اور گیس تقریباً 10 ہزار سال تک چمکتے رہتے ہیں۔ اس ہی نظارے کو سکائی لائٹس کہا جاتا ہے۔البتہ یہ بات اب دریافت کی گئی ہے کہ باقی ستاروں کی طرح ہمارا سورج بھی خاتمے کے اسی عمل سے گزرے گا۔

Electrolux