وجود

... loading ...

وجود
وجود

سنگبازی کا افسوسناک رُخ

جمعرات 10 مئی 2018 سنگبازی کا افسوسناک رُخ

(آخری قسط)

اسی روز دوسرا واقع اسی شوپیان میں بھی پیش آیاکہ ترکہ وانگام شوپیان میں فورسز اور عسکری نوجوانوں کے درمیان جاری خون ریز جھڑپ کے دوران گولی لگنے سے ایک کمسن طالب علم شہیدہوا جبکہ دس دیگر زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک نوجوان کو انتہائی نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔کمسن طالب علم کی شہادت کے خلاف شوپیان ،کولگام اور پلوامہ اضلاع میں حالات پھر کشیدہ ہوگئے اور لوگ گھروں سے نکل کر احتجاجی مظاہرے کرنے لگے۔حکام نے جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سہولیات کو معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکہ وانگام شوپیاں میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک دفعہ پھر راست فائرنگ سے ایک کمسن طالب علم عمر احمد کمہارر ولد مرحوم محمد عبداللہ کمہار موقعے پر ہی شہیدہوا جبکہ شدید طورپر زخمی ہونے والوں کی تعداد دس بتائی جارہی ہے جن میں عنایت احمد ملہ ساکن ملہ ڈھیرہ شوپیان کو نازک حالات میں سرینگر منتقل کیا گیا۔میڈیاکے مطابق بدھ کی شام پانچ بجے کے قریب فورسز نے شوپیاں کے گنہ پورہ ترکہ وانگام گائوں کو جونہی محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران رہائشی مکان میں محصور جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ سخت ترین پابندیوں کے باوجود آس پاس علاقوں کے نوجوان گھروں سے باہر آئے اور فورسز پر پتھرائو شروع کردیا۔ اس دوران پہلے سے تعینات فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ پلیٹ فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ پلیٹ اور بلٹ فائر کرنے کے نتیجے میں دس کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رات دیر گئے عسکری نوجوان محاصرہ توڑ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔ایک معصوم طالب کی شہادت اور دیگر دس زخمی نوجوانوں کے زخمی ہونے کی کسی نے بھی مذمت نہیں کی ۔

اس طویل تفصیل کے بعد اب آئے اصل بحث کی طرف جس کا اشارہ ہم نے ابتدا میں کیا تھاکہ آخر ہمارے سیاستدانوں اور لیڈروں کے ہاں اصول کیا ہیں ؟ان کے نزدیک ظلم کیا ہے اور انصاف کیا ہے ؟ایک ہی دن میں دو واقعات اور سانحات پیش آئے۔پہلے واقع کی ہر طرف سے مذمت کی گئی اور یقیناََ کرنا ضروری تھی مگر افسوس صد افسوس کہ دوسرے سانحہ پر خاموشی اختیار کی گئی ۔سب سے پہلے ہم یہاں سنگ بازی سے متعلق چند باتیں عرض کرنا ضروری سمجھتے ہیں ۔آپ کو یاد ہوگا سب سے پہلے شہیدمولانا شوکت احمد شاہ صدر جمیعت اہلحدیث جموں وکشمیر نے سنگبازی کی مطلق مخالفت کی تھی جس پر بعض حلقوں کی طرف سے شوکت صاحب کی کھل کر مذمت کی گئی ۔کچھ نے دبی زبان میں اور کچھ نے کھلے عام ،حتیٰ کہ بہت سارے لوگوں نے شوکت صاحب کو انڈین ایجنٹ قراردیکر بلاآخر موت کے منہ میں دھکیل دیا مگر بہت کچھ جاننے کے باوجود آج بھی ان کے قتل کو بعض بد طینت افراد و اصحاب نے صرف اس لیے مشکوک بنا رکھا ہے کہ وہ ان کے من مزاج کے مطابق بات نہیں کرتے تھے یا ان کی وہ من مانی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھے ۔سنگ بازی نے 2008ء کے بعد خاصا جارحانہ رُخ اختیار کر رکھا ہے ۔اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ پولیس کسی بھی طرح کے ’’پر امن احتجاج‘‘کی کشمیریوں کواجازت نہیں دیتی ہے جبکہ بانہال کے اس پار اس طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے ۔وہاں لوگ وزیر اعظم اور صدر مملکت کے گھر کے سامنے بھی احتجاج کر سکتے ہیں ۔یہاں شہر تو شہر گاؤں میں بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے حتیٰ کہ کشمیر کی بہادر پولیس ’’معذورین اور اندھوں‘‘کو بھی احتجاج کرنے کی اجازت فراہم نہیں کرتی ہے کیوں ؟اس لیے کہ یہ کشمیر ہے اور کشمیر میں ’’زبان بندی کا دستور دلی والوں نے لاگو کر رکھا ہے اور کشمیر پولیس یہ سمجھتی ہے کہ وہ کشمیر کے نہیں دلی کے ملازم ہیں لہذا اس وفاداری کے لیے وہ کسی بھی حد تک جانے کو ہر وقت تیاررہتے ہیں۔

گزشتہ دس برس میںہورہی سنگبازی اب اس مقام تک پہنچ چکی ہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں اس کو لیکر اب بہت پریشان ہیں کہ آخر ایک نہتا انسان آپریشنل ایریامیں آکر اپنی جان کو کیوں خطرے میں ڈال رہا ہے ؟پہلے پہل دلی والوں نے اس کے تانے بانے ’’پاکستانی پیسوں‘‘کے ساتھ جوڑ دئے مگر اب NIAکے آپریشن کے ختم ہونے بعد وہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اس لیے کہ سنگبازی کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے ۔چند روز قبل اسلام آباد کو دو چھوٹے قصبہ جات عیش مقام اور سری گفوارہ میں بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب ’’میلوں‘‘میں مصروف لوگوں کی بھیڑ میں نوجوانوں نے چند پولیس والوں کو دیکھا گویا اب ہمارے نوجوان پولیس کو دیکھتے ہی گویا الرجی کے شکار ہو جاتے ہیں اور یہ معاملہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے خود سمجھنے اور غور کرنے کا ہے ہمارا نہیں ۔البتہ افسوس اس بات کا کہ ہے اب ہمارے ہاں سنگ بازی بھی تمام تر حدود قیود کو توڑ کر خوفناک رُخ پر جا رہی ہے ۔2010ء کے بعد2016ء میں میں نے نوجوانوں سے کئی مقامات پر یہ سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ آپ سنگبازی کو نہ اپنا شعار بناؤ اور نا ہی مشغلہ اور جیسا کہ گیلانی صاحب نے بہت پہلے کہا تھا کہ نوجوان پتھراٹھانے پر تب مجبور ہو جاتے ہیں جب انہیں پر امن احتجاج سے زبردستی روکا جاتا ہے ۔ہم نے کئی مرتبہ یہ دیکھا کہ نوجوان ہڑتال میں بسااوقات عوام الناس سے انتہائی سختی کے ساتھ پیش آتے ہیں ۔حتیٰ کہ اپنے ہی بھائیوں کے گاڑیوں اور ہسپتالوں کی ایمبولینسوں کی بھی توڑ پھوڑ کی جاتی ہے اور 2016ء میں نوجوانوں نے تمام تر ریکارڈ اسی طرح توڑ دئے جس طرح پولیس نے انتقام میں نہ صرف گھروں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی مہم چھیڑی بلکہ بجلی ٹرانس فارمروںتک کو گولیوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ۔احتجاج سے انکار نہیں مگر اس کو اپنی ہی عوام کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا کسی بھی طرح درست نہیں ہو سکتا ہے ۔ اگر 2مئی کے روز کسی پتھر سے کوئی بچہ مارا جاتا یا خوف زدہ ہو کر مرجاتا تو کشمیری قوم کس قدر شرمندہ ہو جاتی ۔

حریت قیادت، حکومت اور پولیس کے جارحانہ رویے سے تنگ آکر بعض مسائل پر چپ سادھ لیتی ہے مگر یہ معاملات اب دن بہ دن خوف ناک حدود کو چھو رہے ہیں ۔اس کی ایک تازہ مثال طلباء کا دو مہینوں سے جاری احتجاج ہے ۔میں نے لیڈران سے ذاتی طور پر اس اشو پر راست گفتگو کرنے کی گزارش کی تھی مگر میں یہ دیکھ کر مایوس ہوا کہ وہ دلچسپی کا مظاہرا نہیں کرتے ہیں بلکہ سنی ان سنی کر دیتے ہیں ۔دو مہینوں سے جاری احتجاج ’’آصفہ‘‘کے وحشیانہ قتل پر ہو رہا ہے ۔طلبا آصفہ کی مندر میں عصمت ریزی کے بعد قتل کے خلاف اپنے غم و غصے کے اظہار میں یہ بھی بھول رہے ہیں کہ وہ جس حکومت سے انصاف اور جسٹس کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کے ہاں اس کے لیے ایک ’’نظام ‘‘ہے ہمیں اس نظام سے لاکھ اختلاف صحیح مگر ہم نے درست نظام کے نفاذ تک اسی میں ایسے وحشیانہ جرائم کے سدباب کا راستہ ڈھونڈنا ہوگا ۔حکومت نے ملزمین کو گرفتار کر کے تحقیقات مکمل کر لی ہے ۔کیس عدالت میں ہے جہاں شنوائی کے بعد نئے قانون کے مطابق دو مہینوں میں اس پر فیصلہ آنے والا ہے ۔ہم چاہیے جتنا بھی احتجاج کریں یہ فیصلہ عدالتی لوازمات کے پورا ہونے اور چند تیز سماعتوں کے بعد آ ہی جائے گا لہذا پوچھا جا سکتا ہے کہ ہمارے طلبا گذشتہ دو مہینوں سے باربار کلاسز چھوڑ کر کیوںاحتجاج کر رہے ہیں ؟ہاں یہ ضرور ہے کہ محدود وقت کے احتجاج جو پتھراؤ کے بغیر بھی ہو سکتا ہے کو حکومت پر دباؤ بنائے رکھنے کے لیے جاری رکھنا ضروری ہے جو کلاسز کے ختم ہونے کے بعد صرف دس بیس منٹ کے لیے بھی کیا جاسکتا تھا تاکہ حکومت اور بیروکریسی میں لال سنگھ جیسے لوگوں کے دباؤ کا توڑ کر کے مجرمین کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے اس لیے کہ یہاں چپ سادھ لینے پر آصفہ ،آسیہ اور نیلوفر جیسے کیس ہمیشہ کے لیے ختم کیے جا سکتے ہیںالبتہ اب ہماری نئی نسل کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ’’کشمیر کی تحریک‘‘کا مقصد طویل المدتی جدوجہد کا متقاضی ہے اس میں ’’شارٹ کٹ‘‘تلاش کر کے فوری نتائج تک پہنچنے سے ہم ہی تھکیں گے دلی والے نہیں ۔شارٹ کٹس سے ہمیں نقصانات سے دوچار ہونے کا خطرہ موجود ہے اور ہمارا حریف یہی چاہتا ہے کہ ہم صبر کے بجائے عجلت ،اعلیٰ اخلاق کے برعکس بد اخلاقی ،بلندکردارکے بجائے پستی ،اپنوں سے اخوت و غمگساری کے بجائے نفرت اور تشدداور اطاعت کے بجائے بغاوت کا مظاہرا کریں ۔ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل میں تحلیل ہونے کے بجائے اعلیٰ کردار کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا ۔اور یاد رکھنا ہوگا کہ احتجاج کرتے ہو ئے ہم سے کوئی ایسی حرکت سرزد نا ہو جو ہماری جگ ہنسائی کا سبب بنے اور ہمارا دشمن پورے عالم میں ہمارے خلاف تماشہ برپا کر دے ۔


متعلقہ خبریں


مضامین
شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

بھارت اورایڈز وجود منگل 23 اپریل 2024
بھارت اورایڈز

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن وجود منگل 23 اپریل 2024
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر