نیوزی لینڈکرکٹ بورڈنے بھارت کی چیخیں نکال دیںاپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پرغورشروع کردیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے یا نہ بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ کیویز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی درخواست آئی ہے جس پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان کیویز بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان کیلئے حکومت، کھلاڑیوں اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں سے بات چیت کی جائے گا اور مذکورہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کی درخواست کا جواب دیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث نیوزی لینڈ نے 2003ءکے بعد سے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی تاہم اب رواں سال نومبر میں ٹی 20 میچز کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز رواں سال نومبر میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کرنا ہے تاہم اب تک سیریز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Electrolux