وجود

... loading ...

وجود
وجود

زناکو قانونی تحفظ دینے جانے کی گھنائونی سازش

هفته 14 اپریل 2018 زناکو قانونی تحفظ دینے جانے کی گھنائونی سازش

نواز حکومت نے اپنے اِس پانچ سال کے دور میں ملک کی نظریاتی اساس کو جس بُری طرح زخم لگا نے کی کوششیں کی ہیں اُس حوالے سے نام نہاد لبرل فاشسٹ اپنے طور پر مسرور ہیں۔ ختم نبوتﷺ و ناموس رسالت ﷺ کے قوانین میں جس طرح ترا میم کی گئی اور پھر جب پوری قوم جاگ گئی تو اِس حکومت کو مُنہ کی کھانا پڑی ۔اِس حوالے سے راولپنڈی میں ایک دھرنا بھی دیا گیا اور اِس دھرنے کی وجہ سے شہادتیں بھی ہوئیں۔لبرل فاشسٹ کو خوش کرنے کے لیے نبی پاکﷺ کی ناموس کے قانون کا مذاق اُڑانے والے ایک صوبے کے گورنر کو واصل جہنم کرنے والے غازی کو پھانسی کی سزا دئے دی گئی۔ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کی خاطر نبی پاک ﷺکی ناموس کے قوانین کا مذاق اُڑانے والے نام نہاد لبرل فاشسٹوں کو اپنے ہاں پناہ دے رکھی ہے وہ سیفما ہو یا انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار ہوں یا دوسرے لادین عناصر۔ یہ لبرل فاشسٹ پاکستان کا سافٹ امیج اِسی میں سمجھتے ہیں کہ ملک میں مادر پدر آزادی ہو۔ بغیر شادی کے جنسی تعلقات قائم رکھنے پر کوئی قد غن نہ ہو۔

اقوام متحدہ کا ایک ورکنگ گروپ جس کا نام سی پی یو آر ہے وہ انسانی حقوق کی آڑ میں ممبرز ملکوں کو اپنے ہاں قانونی ریفارمز کرنے کی تجویز دیتا ہے ۔ اِس ورکنگ گروپ کے ساتھ پاکستانی وزارت خارجہ کوارڈینیشن کرتی ہے۔ ایکسپریس ٹریبون کی ایک حالیہ رپورٹ جو کہ نو اپریل 2018کو شائع ہوئی ہے اِس میں اِس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ موجود حکومت نے یو پی آر کی جانب سے تجویز کہ بدکاری کرنے والوں کو سزا نہیں ہونی چاہیے کی تجویز کو مسترد نہیں کیا بلکہ اِس کو ” زیرِ غور” رکھا ہے۔ 2008 ء میں پاکستان سے اِس ورکنگ گروپ نے اکیاون مطالبات کیے تھے جن میں 47 کو مان لیاگیا تھا اور آٹھ کو مسترد کردیا گیا تھا۔اُس وقت بھی بدکاری کیے جانے کو قانونی تحفظ دئیے جانے اور ناموس رسالت ﷺ کے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 2012 ء میں بھی اِسی طرح کے مطالبات کیے گئے لیکن اُس وقت اَن مطالبات کو مسترد کردیا گیا۔اب جو نئی رپورٹ 2017ء کی ہے اِس میں پاکستان نے بغیر شادی جنسی تعلقات رکھے جانے کے قانون کو “زیر غور ” رکھا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ میں ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں جو کہ پاکستان کو دُنیا بھر میں بدنام کرنے پہ تلی ہوئی ہیں۔

پاکستان کے اوپر یا تو اِتنا پریشر ڈالا گیا ہے کہ پاکستان نے اِس کا زیر تجویز رکھ لیا ہے۔ پاکستان کا المیہ ہے کہ پاکستان میں چار سال تک کوئی وزیر خارجہ نہ تھا اگر نواز شریف نا اہل نہ ہوتے تو تب بھی وزارت خارجہ اِسی طرح خالی ہی رہنی تھی۔ اب جبکہ خواجہ آصف وزیر خارجہ ہیں تو اُن کی کار کردگی کا شاخسانہ یہ ہے کہ کھلی جنسی آزادی کے حکم کو تسلیم کیے جانے کی ہاں کر دی گئی ہے۔ آئین پاکستان جس کی بنیاد ہی قرآن و سنت ہے اُس کے تحت ایسا کوئی بھی قانون نہیں بن سکتا گویا اِس طرح کی تجویز کو مان کر آئین پاکستان کی کھلی کلاف ورزی کی گئی ہے بلکہ آئین پاکستان کے ساتھ غداری کی گئی ہے۔ جس کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔

موجودہ چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے کہ وہ اِس مذموم ارادے کے پیچھے چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کے لیے فوری طور پر حکم صادر فرمائیں۔اللہ تعالی نے فرمایا۔‘‘اورتم زنا کے قریب بھی مت جاؤ، یقیناوہ بے حیائی اوربُرا راستہ ہے‘‘۔بنی اسرائیل 32:17۔زنا معاشرے کی تباہی کا ایک بہت بڑا عنصر ہے، جوسوسائٹی اور خاندان کو تباہ و برباد کر دیتا ہے، اور انسانی نسلوں کو غلط ملط کر دیتا ہے،اس لیے مذہب اسلام میں زنا کی سخت سزا ہے۔ غیرشادی شدہ زانی اور زانیہ مرد و عورت کی سزا 100 سو کوڑے، اور ایک سال کے لیے شہر بدر کرنا ہے۔دلیل:۔ اللہ تعال نے فرمایا‘‘ چنانچہ زانیہ عورت اور زانی مرد ان دونوں میں سے ہر ایک کو تم سو کوڑے مارو اور اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر إیمان رکھتے ہو تو اللہ کے دین پرعمل کرنے کے معاملے میں تمہیں ان دونوں زانی اور زانیہ پرقطعا ترس نہیں آنا چاہئے اور مومنوں میں سے ایک گروہ ان دونوں کی سزا کے وقت موجودہونا چاہیے۔ سورۃالنور 2:24۔دلیل:۔ ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے جو زنا کا مرتکب ہوا اور شادی شدہ نہ ہو، یہ فیصلہ فرمایا کہ اسے ایک سال کے لیے شہر بدر کر دیا جائے اور اس پر حد بھی لگائی جائے۔ صحیح بخاری حدیث6833۔دلیل:۔

ابوہریرہ اور زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر عرض کرتا ہوں کہ آپ کتاب اللہ کے مطابق ہی میرا فیصلہ فرمائیں، اوردوسرا جو اس کے مقابلے میں زیادہ سمجھدار تھا اس نے بھی کہا کہ جی ہاں: آپ ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرمائیں، اور مجھے کچھ عرض کرنے کی اجازت دیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیان کرو، وہ بولا: میرا بیٹا اس کے ہاں مزدوری پرکام کرتا تھا، اس نے اس کی بیوی سے زنا کا ارتکاب کر لیا اور مجھے خبر دی گئی کہ میرے بیٹے پر رجم کی سزا لازم آتی ہے، چنانچہ میں نے اس کے فدیے میں ایک سو بکریاں اور ایک لونڈی دے کر اس کی جان چھڑائی اس کے بعد میں نے اہل علم سے دریافت کیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کی سزا سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے، اور اس شخص کی بیوی کی سزا رجم ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں تمہارے درمیان کتاب اللہ کے عین مطابق فیصلہ کروں گا، لونڈی اوربکریاں تمہیں واپس لوٹائی جائیں گی اور تیرے بیٹے کی سزا سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے، اور اُنیس تم اس آدمی کی اہلیہ کے پاس جاؤ، اگر وہ زناکاری کا اعتراف کر لے تو اسے سنگسار کر دو۔

بخاری ومسلم کے الفاظ ہیں۔شادی شدہ زانی اور زانیہ مرد و عورت کی سزا سنگسار کرنا ہے،۔دلیل:۔ ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ اس وقت آپ مسجد میں تشریف فرما تھے، وہ بلند آواز سے آپﷺ کو پکار کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسولﷺ میں نے زنا کیا ہے، آپﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا، وہ دوسری طرف سے گھوم کر آپ کے سامنے آگیا اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول ﷺ میں نے زنا کیا ہے، آپ ﷺنے پھر اپنا رخ انور پھیر لیا حتی کہ اس شخص نے چار مرتبہ اپنی بات دہرائی، اس طرح جب اس نے اپنے خلاف چار مرتبہ گواہیاں دے دیں تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے پاس بلایا اور پوچھا ’’کیا تو دیوانہ ہے اس نے کہا نہیں آپ نے پھر فرمایا: کیا تو شادی شدہ ہے؟ اس نے کہا جی ہاں، توپھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لے جاؤ اور سنگسار کردو۔ زناکار جب قیامت کے دنیا سے اُٹھایا جائے گا تو اس حال میں کہ اس کی شرمگاہ اس کے منہ پر لٹکی ہوگی اور وہ ساری انسانیت کے سامنے شرم سار و ذلیل ہوگا _1997 FSC 330 کے مطابق اگر زنا اجازت کے ساتھ یا بغیر اجازت کیا جائے تو اُسے زنا بالجبر کہا جائے گا۔ مندرجہ بالا گزارشات کا مقصد یہ ہے کہ جس ملک کے مذہب میں زنا کے حوالے سے سخت سزا مقرر ہے اُس ملک کی وزارتِ خارجہ بدکاری کو کھلے عام کرنے کے عمل کو سزا نہ دئیے جانے کے مطالبے کو زیر غور رکھے ہوئے ہیں۔ اربابِ اختیار اِس حوالے سے فوری طور پر کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں


مضامین
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے! وجود هفته 20 اپریل 2024
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے!

آستینوں کے بت وجود هفته 20 اپریل 2024
آستینوں کے بت

جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی وجود هفته 20 اپریل 2024
جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی

پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ وجود هفته 20 اپریل 2024
پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ

'ایک مکار اور بدمعاش قوم' وجود هفته 20 اپریل 2024
'ایک مکار اور بدمعاش قوم'

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر