ٹی 20 میں بھی ’’خانوں‘‘ کا راج

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی ٹی 20انٹرنیشنل میں بائولرز کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست 10 بائولرز میں سے 8 اسپنرز ہیںجبکہ صرف دو ہی فاسٹ بائولرز ٹاپ ٹین بائولرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر افغانستان کے لیگ ا سپنر راشد خان براجمان ہیں جن کے 759 پوائنٹس ہیں جبکہ انہوں نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ راشد خان اب تک 29 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 49 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ان کے بعد دوسرے نمبر پر پاکستان کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان ہیں جو راشد خان سے صرف 26 پوائنٹس ہی پیچھے ہیں۔ اس سے قبل شاداب خان 12ویں پوزیشن پر تھے لیکن اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر وہ انتہائی تیزی کے ساتھ 10 پوزیشنز پھلانگتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی جانے والی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اور رواں سال وہ اب تک 6 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر وہ 16 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 24 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Electrolux