کامن ویلتھ گیمز: ایک اور میڈل پاکستان کے نام

پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے 105 کلو گرام سے زائد ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں کامن ویلتھ گیمز 2018 میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں واقع کارارا اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں بیس سالہ ایتھلیٹ نے ایک ہی جھٹکے میں 173 کلو گرام کا ویٹ اٹھانے کے بعد 222 کلوگرام کا ویٹ بھی کامیابی کے ساتھ اٹھالیا۔ اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ لیٹی نے سونے اور سیمووا کے لاویٹیٹی لوئی نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ نوح دستگیر کے تمغے کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے طٰہ طالب نے مردوں کے 62 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کے لیے کانسی کا پہلا تمغا جیتا تھا۔مقابلے کے دوران کلین اینڈ جرک کے مرحلے میں بیس سالہ لفٹر پہلی کامیاب کوشش کے بعد دوسری اور تیسری کوشش میں کامیابی نہ حاصل کرسکنے کی وجہ سے سونے کے تمغے سے محروم رہے۔

Electrolux