بوڑھے افراد کے دماغوں میں بھی نوجوانوں کی طرح نئے خلیات بنتے ہیں، تحقیق

ماہرین نے یہ زبردست خبر دی ہے کہ بوڑھے افراد کے دماغ میں بھی نئے خلیات عین اسی طرح بنتے ہیں جیسے کہ نوجوانوں میں جنم لیتے ہیں۔اس سے قبل ماہرین کہتے رہے ہیں کہ 40 سال کے بعد سے دماغی زوال شروع ہوجاتا ہے اور بڑھاپے میں نئے اعصابی خلیات پیدا نہیں ہوتے تاہم نئی تحقیق نے اس خیال کو ہمیشہ کے لیے مسترد کردیا ہے۔ یہ تحقیق ’سیل‘ نامی تحقیقی جریدے میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمر رسیدہ دماغوں میں بھی جوانوں کی طرح نئے خلیات بنتے رہتے ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کے ماہر اعصابیات ڈاکٹر مورا بولڈرینی کہتے ہیں کہ مجھے اسکول کی ابتدائی جماعتوں میں یہ کہا جاتا رہا تھا کہ ایک عمر تک انسانی دماغ نئے سیلز بنانا چھوڑ دیتے ہیں لیکن اب بوڑھے چوہوں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں نئے خلیات بنتے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے میں جب انسانوں کو نوٹ کیا گیا تو ان میں بھی عین یہی نتائج برا?مد ہوئے، اس تحقیق میں پوری انسانی زندگی میں دماغی خلیات کی پیداوار کو بھی مدِنظر رکھا گیا ہے

Electrolux