وجود

... loading ...

وجود
وجود

دُ ختر ِ چترال

جمعه 23 مارچ 2018 دُ ختر ِ چترال

پاکستان کے شمالی مغربی علاقے اپنے قدرتی حُسن کی دل آویزی کی وجہ سے بہشت کا منظر پیش کرتے ہیں خوبصورت اور دل موہ لینے والے نظاروں میں ’’ چترال ‘‘ کی نظیر ڈھونڈنا مشکل ہو جاتی ہے۔ہندو کُش اور ہند و راج کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان کے انتہائی شمالی کونے پر واقع چترال کو اپنی تہذیب و ثقافت ، قدرتی مناظر ، فطرت کی طرف سے عطاء کر دہ وسائل اور خطے میں جُغرافیائی اور دفاعی پوزیشن کے حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ قیام پاکستان سے پہلے یہ ایک ریاست تھی۔ والی چترال کو بادشاہ کا درجہ حاصل تھا ۔ اس علاقے میں بولی جانے والی زبان ’’ کھوار‘‘ میں یہاں کے بادشاہ کو ’’ میتار ‘‘ کہا جاتاہے ۔ جسے اردو میں ’’ مہتر ‘‘ کہتے ہیں ۔ اس بڑی ریاست کو مقامی زبان میں ’’ میتاری چترال ‘‘ یعنی ریاستِ چترال کے نام سے پُکارا جاتا تھا ۔ تقسیم ہند سے پہلے یہ علاقہ برطانوی راج کا حصہ تھا ۔ چترال کی تمام تر وادیوں اور ضلع غدر کے اس علاقے میں برطانوی نگران مقرر تھا اور ریاست کے انتظام و انصرام پر یہاں کے مقامی ’’ میتار ‘‘ کی مکمل خود مختار ی اور عمل داری قائم تھی ۔ اس ریاست کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قیام پاکستان کے بعد اس کے ’’ میتار ‘‘ یعنی والی نے دوسری ریاستوں کے مقابلے میں سب سے پہلے الحاق پاکستان کا اعلان کیا تھا ۔ خیبر پختونخواہ کے مالا کنڈ ڈویژن میں شامل اس ضلع کا کل رقبہ14850 کلو میٹر ( 5730 مربع میل ) ہے ۔ اس دلکش علاقے کی تاریخ کا درست کھوج ابھی تک نہیں لگایا جا سکا ۔ یہاں کی سحر آفریں ثقافت اور علاقے کا ماضی اسرار کے پردوں میں چھُپا ہوا ہے ۔

یہاں کی سیاست میں شاہی خاندان کے اثرو رسوخ کو ابتداء ہی سے کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے ۔ رائل فیملی کا زیادہ تر جھُکاو حکومت کی جانب ہوتا ہے ۔ گذشتہ عام انتخابات میں افتخارالدین جنرل پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔ اب ان کا جھُکاؤ مسلم لیگ ن کی طرف نظر آتا ہے ۔ اس خاندان کے ساتھ ساتھ یہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی ، دینی جماعتوں جمعیت العلمائے اسلام اور جماعت اسلامی بھی خاصا اثر و رسوخ رکھتی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا آغاز کرنے والوں میں فلک ناز چترالی نمایاں ہیں ۔ انہوں نے انتہائی نا مساعد حالات میں یہاں اپنی سر گر میوں کا آغاز کیا تھا ۔ سردیوں کے موسم میں اس علاقے کا ملک کے دوسرے علاقوں سے رابطہ تین سے پانچ مہینے کے لیے تک منقطع رہتا ہے۔ اس مرتبہ موسم کی شدت کم ہونے کے بعد فلک ناز چترالی نے پشاور سے اپنے گھر چترال کا رُخ کیا ۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کے خواتین ونگ کو منظم کرنے کے لیے کئی پروگرام منعقد کیے ۔ ان پروگراموں میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ان سر گرمیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں تو فلک ناز چترالی کے خلاف ایک منظم مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس مہم جوئی میں شامل ’’ معلوم افراد ‘‘ نے چترال کی اس دلاور اور غیور بیٹی کی کردار کُشی کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ کہا جانے لگا کہ وہ چترال کے کلچر کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ جن تصاویر کو علاقے کی روایات کے لیے زہر قاتل قرار دیا گیا اُن تصاویر میں تقریباً تمام خواتین پردے میں نظر آ رہی ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذہبی فیکٹر کو بھی فلک ناز چترالی کے خلاف متحرک کرنے کی کوشش کی گئی۔بعض مبینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ان سرگرمیوں میں شریک خواتین کو مقامی ایس ایچ او کا نام لے کر ڈرایا دھمکایا بھی گیا۔

چترال میں خواتین کو پریشان کرنے اور پی ٹی آئی کی لیڈر کو توہین آمیز کالوں پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت کسی بھی ارباب اختیار نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ متاثرہ خواتین کی جانب سے یہ شکوہ بھی کیا گیا ہے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے بھی ابھی تک کسی داد رسی کی کوشش نہیں کی گئی ۔ فلک ناز چترالی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے قائد عمران خان کی جانب سے رسپانس ملنے سے حوصلہ ہوا ہے اور وہ انہی کے حکم کے پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ کے علاقے کی مختلف خواتین نے عمران خان کے نظریے اور جدوجہد کے لیے ہی اپنے گھروں سے باہر آنے کی اجازت لی ہے۔ ہم سب خواتین اپنے علاقے اور پاکستان میں مثبت تبدیلی کی جدوجہد کا حصہ ہیں ۔عمران خان کی جانب سے جو میری ڈھارس بندھائی گئی ہے وہی میرے حوصلے کی چٹان ہے ۔ اپنے علاقے کی بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جو تعاون ملا ہے وہ بہت حوصلہ افزا ہے ۔ میری اس کامیابی سے حسد کرنے والے میدان میں آ گئے ہیں ۔ جس طر ح سے ہمیں ہراساں کیا جاتا ہے وہ ہر لحاظ سے قابل گرفت ہے۔

پاکستان کے بُلند و بالا کہساروں کے رہنے والوں کے عزائم بھی بُلند ہوتے ہیں۔ چترال اپنی روایات اور مکینوں کی وجہ سے جرات مند لوگوں کی سرزمین ہے۔ یہ خوددار اور پاک دامن بہنوں ، بیٹیوں اور ماؤں کا علاقہ ہے یہاں جمال بھی ہے اور جلال بھی ۔ فلک ناز چترلی کو میں ایک طویل عرصہ سے جانتا ہوں عمران خان کے نظریے اور مشن سے اُس کی کمٹمنٹ میں کبھی کوئی شک نہیں رہا ہے۔ وہ خواتین کی مرکزی کور کمیٹی کی ممبر ہیں۔ ان کے خلاف جو مہم آج کل چلائی جا رہی ہے اُس کے حوالے سے اس انکشاف نے اب حقیقت کی سند حاصل کر لی ہے کہ اس سارے کھیل کے پیچھے کوئی دوسرا نہیں پاکستان تحریک انصاف کے کچھ لوگ خود ہیں ۔ اس مہم کے شرکاء اور ان کی سرپرست کے طور پر ایک ایسی خاتون کے ملوث ہونے کے اشارے مل رہے ہیں ۔ جس کی وفا کی ڈگری جعلی ہونے کا ثبوت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی اُس رپورٹ میں بھی شامل ہے جس کے ذریعے سینٹ کے انتخابات میں پارٹی کو رُسوا کرنے والوں کے نام کپتان کو پیش کیے گئے تھے اور جن کے خلاف پارٹی کے قائد عمران خان نے سخت ترین کارروائی کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں ۔

خیبر پختونخواہ میں خواتین رہنماؤ ں کو بعض سنجیدہ نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے جس کا نوٹس لینا عمران خان کا نہیں صوبے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا فرض بنتا ہے۔ کیونکہ وہی یہاں پارٹی معاملات کے نگران ہیں ۔ لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہا جا رہا ہے کہ پرویز خٹک کو پارٹی کے کارکنوں خاص طور پر خواتین ورکروں کا خیال رکھنے کی بجائے صوبے میں electable کی تلاش ہے۔ جن کے ذریعے وہ صوبے کی قومی اسمبلی کی کم و بیش 40 نشستوں میں سے 35 پر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں ، لیکن شاید وہ یہ بھول رہے ہیں کہ کوئی بھی پارٹی اپنے بنیادی پارٹی ورکروں کو نظر انداز کرکے کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ۔ پرویز خٹک کی اپنی ہی سیاسی حکمت عملی ہے ۔ کاش وہ عمران خان کی جانب سے جاری رکھی جانے والی ممبر شپ مہم سے ہی کوئی سبق حاصل کرلیں ۔

فلک نا ز چترالی اپنے علاقے کی جرات مندانہ روایت کی امین ایسی قابل فخر بیٹی ہے جو اپنے جذبے کو کسی خوف کے تابع لانے کی بجائے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سرزمین چترال کی یہ آبرومند بیٹی انڈیا کی معروف اُردو شاعرہ علینا عطرت رضوی کے الفاظ میں یہ پیغام عام کرتی نظر آتی ہیں ۔
آگ ہے ، پانی ہے ، مٹی ہے ، ہوا ہے مجھ میں
قدرتِ حق کا ہر اِک راز چھُپا ہے مجھ میں
اِک عورت ہوں ، محبت ہی ہے پیغام میرا
اِک چمن پھولوں کا ، خوشبو کی فضا مجھ میں


متعلقہ خبریں


مضامین
لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

خوابوں کی تعبیر وجود جمعرات 28 مارچ 2024
خوابوں کی تعبیر

ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں ! وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں !

ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟

مردہ قومی حمیت زندہ باد! وجود بدھ 27 مارچ 2024
مردہ قومی حمیت زندہ باد!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر