وجود

... loading ...

وجود
وجود

شوپیان میں ایک اورقیامت برپا

جمعه 16 مارچ 2018 شوپیان میں ایک اورقیامت برپا

نوجوانوں کا قتل قومی سطح کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔ بسااوقات اسے ایک خاندان کی نسل ہی مٹ جاتی ہے یا سمٹ کر چند بوڑھے نفوس پر مشتمل ایک مفلوج خاندان کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور چند برس بعد اس کا سلسلہ ہی رُک جاتا ہے ۔گذشتہ سات دہایئوں کی نسل کشی کے نتیجے میں ریاست کا اکثریتی تناسب بھی ’’خوفناک ‘‘حد تک گھٹ چکا ہے ۔سن سنتالیس میںصوبہ جموں کے اکثریتی فرقے کے چار لاکھ افراد کوقتل کرنے کے بعد صوبہ کی صورتحال ہمارے سامنے ہے کہ آبادی گھٹنے کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ وہاں کے مسلمان کمزور ہوگئے بلکہ ان کا مورال بھی کا فی حد تک گھٹ گیا اور ساتھ ہی ساتھ وہ ’’ڈوگراہ نظام ‘‘کے خاتمے کے باوجود نفسیاتی طور پر ایک بے بس قوم کی طرح ڈوگروں کے پنجے میں پھنس گئے نتیجہ آج سب کے سامنے ہے کہ پورے صوبہ کی سیاست پر ڈوگرانہ مزاج مسلط ہو چکا ہے یا کیا جا چکا ہے ۔اس صورتحال کے نتیجے میں جہاں ایک طرف ہم پریشان ہیں وہیں دوسری طرف اس حوالے سے ہماری بے بسی بھی عیاں ہے ۔جہاں بھارت قوم کی بے بسی سے فائدہ اُٹھاکر ہر بات کو ان سنی کردیتاہے وہی اقوام عالم بالعموم اور اُمت مسلمہ بالخصوص اس مسئلہ کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی اور غفلت کی شکار رہی ہے ۔اقوام عالم بھارت کی تجارتی منڈی کے عشق میں کشمیر جیسی چھوٹی سی’’بستی‘‘کو نظرانداز کرکے آگے بڑھنے کی رودار نظر آتی ہے ۔ان کے ہاں انسانی پیمانہ کب کا ٹوٹ چکا ہے ۔ان کے ہاں نام نہاد انسانی ادارے ہر مسئلے کو ایک خاص زاویۂ نگاہ سے ہی دیکھتے ہیں ۔زبانی جمع خرچ سے آگے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔ان کی ایٹمی قوت اور ’’ناقابل شکست‘‘افواج وہاں حرکت میں آتی ہیں جہاں ’’ورلڈآرڈر‘‘اور ’’دجالی گلوبلائزیشن‘‘کے ظاہری دلفریب حسن پر آنچ آنے کی کوئی بھنک انھیں لگ جائے ۔ان کے نزدیک فلسطین ،کشمیر،افغانستان ،عراق،صومالیہ ، چیچنیا اور’’مشرقی تیمور‘‘کے خون میں بڑا فرق ہے لہذا ان سے کسی ہمدردی اور مدد کی امید رکھنا ہی کار عبث ہے ۔

ایک اور اہم قوت جس سے اُمت مسلمہ کے بجائے اُمت مرحومہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کی طرف بھی بسااوقات کشمیر کے ستم رسیدہ لوگوں کی نگاہیں اُٹھتی ہیںاس کی عالمی حیثیت ،قوت اور وسائل سے انکار کی گنجائش نہیں مگر اس کی اجتماعی اور عالمی رول ادا کرنے کی خواہش 1923ء میں ہی مر چکی ہے جب سلطان عبدالحمید کو معزول اور معذور کر کے ’’ترک نادان نے خلافت کی قبا ہی چاک کر ڈالی‘‘۔اُمت عالمی کردار کی کرسی سے خود ہی نیچے اُتر آئی ہے اور اپنی نااہلی کا سارا ملبہ اس نے غیر اقوام کی ناقابل انکار سازشوں پر گرا کر اپنی بے گناہی اور مظلومیت کا رونا روتے ایک صدی گذار لی ہے۔مسجد اقصیٰ کا خنجر اس کے سینے میںرستا ہوا ناسور ہے ،سات دہائیاں گذر جانے کے باوجود یہ اس مسئلے کے حوالے سے کوئی قابل تعریف رول ادا نہ کر سکی اور نہ ہی کوئی بڑے سے بڑا حادثہ اسے اپنی ذمہ داریاں نبھانے یا انجام دینے کے لیے آمادہ کرتی ہیں ۔اہلیانِ غوط ، غزہ اور یمن کی لاشیں بھوک سے تڑپنا اسے نہیں تڑپا دیتا ہے لہذا وہ ہم جیسے عجمیوں کے لیے کیوں تڑپ اُٹھے گی ؟ایک پاکستان ہی کو لیجئے اسے بھی بین الاقوامی اور داخلی امور نے اسقدر پریشان کردیا ہے کہ اسکا اپنا وجود داؤ پر لگا ہوا ہے ۔کشمیریوں کے اس تھکے ماندہ وکیل کی پوزیشن اتنی بگڑی ہوئی ہے یا بگاڑی گئی ہے کہ وہ دوسرے مسائل پر سوچنے سے ہی قاصر ہے سوائے سفارتی فارملٹیز کے!!!ایسے میں لے دے کے بات اسی کشمیر کی وادی میں واپس لوٹ آتی ہے ۔ ہمیں مل بیٹھ کر یہیں پر اس سچویشن کو حل کرنے کی جانب توجہ دینی چاہئے ۔جو مسئلہ یہاں حل کرنا ممکن نہ ہو گا اسے باہر کی دنیا سے حل کرانے کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہوگا لہذا قیادت،صحافت ،دانشوریت اور زندگی کے تمام مکاتب فکر کو مل بیٹھ کر کثیر مدتی مقاصد کے تحت ایک مؤثر پروگرام کے ذریعے یہاں پر ہورہے قتل عام کو روکنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ضلع ہیڈکوارٹر شوپیان سے چھ کلومیٹر دورپہنو گائوں میں 4مارچ 2018ء بروزاتوارشام کے ساڑھے سات بجے فوج کی چیکنگ کے دوران ایک سانحہ پیش آیاجس میں چھ کشمیری نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔ عین شاہدین نے میڈیا کوبتایا کہ فوج کو غالباً اس بات کی اطلاع ملی تھی کہ گاڑی میں عسکریت پسند نوجوان سوار ہوکر ترینج کی طرف جارہے ہیں ۔ فوج نے پہلے ہی پہنو میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے بالمقابل واٹر ٹینکی کے نزدیک گھات لگارکھا تھااور وہ گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے کہ اسی دوران ایک گاڑی وہاں پہنچی ۔ فوجی اہلکار وںنے آواز دیکر دور سے ہی گاڑی روکنے کے لیے کہا اور گاڑی میں سوار افراد، جن کی تعداد تین تھی، کو نیچے آنے کے لیے کہا۔گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھا ایک نوجوان نیچے آیا اور فوجی اہلکاروں نے اسے پھرن اوپر اٹھانے کے لیے کہا۔لیکن مذکورہ نوجوان نے ایسا نہیں کیا۔تین بار فوج نے اسے پھرن اٹھانے کے لیے دور سے ہی آواز دی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا بلکہ تیسری بار نعرہ تکبیر کہہ کر پھرن کے نیچے بندوق کا منہ فوجیوں کی طرف کیا اور اس طرح فائرنگ شروع ہوئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ہی دوسرے عسکریت پسند نوجوان نے بھی ، جو گاڑی میں ہی بیٹھا ہوا تھا فائرنگ شروع کی لیکن جس گاڑی میں وہ بیٹھا تھا اسکے ڈرائیور نے گاڑی وہاں سے دوڑائی اوروہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ لیکن اس میں سوار عسکری نوجوان زخمی ہوا، جسکی لاش بعد میں سعد پورہ شوپیان میں پائی گئی۔مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کا علاج و معالجہ بھی کرایا جاچکا تھا کیونکہ اسکے زخم والے جسم کے حصے میں ٹانکے لگے تھے۔بعد میں اسکی شناخت عاشق حْسین بٹ ولد محمد اسحاق بٹ ساکن رکہ پورہ کاپرن کے بطور کی گئی۔جبکہ ایک عسکریت پسندجو گاڑی سے باہر آیا تھا وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوا۔ جسکی شناخت عامر احمد ملک ولد بشیر احمد ملک ساکن حرمین شوپیان کے بطور ہوئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جس وقت فائرنگ کا تبادلہ ہوا عین اسی وقت وہاں سے ایک سوئفٹ گاڑی گذررہی تھی جس پر فوجی اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں سوار تین نوجوان مارے گئے جن کی شناخت سہیل خلیل وگے ولد محمد خلیل وگے ساکن پنجورہ،نواز احمد وگے ولد علی محمد وگے ساکن لگن ڈورہ ترینج اورشاہد احمد خان ولد بشیر احمد خان ساکن ملک گْنڈ شوپیان کے بطور کی گئی تھی۔لوگوں نے مزید بتایا کہ دوسری طرف سے ایک اورویگنار گاڑی آرہی تھی، جو جائے وقوع سے قریب ڈھائی سوفٹ دور تھی، اور ڈرائیور نے گاڑی کو واپس موڑنے کی کوشش کی اور اس پر بھی فائرنگ کی گئی اور وہ گاڑی کے اندر ہی مارا گیا، جس کی لاش صبح کے وقت چند گوجر مزدوروں نے دیکھی اور گائوں والوں کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد لاش کو گاڑی سے باہر لایا گیا۔ بعد میں اسکی شناخت گوہر احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن مولو چتراگام کے بطور ہوئی۔ (جاری ہے )


متعلقہ خبریں


مضامین
وائرل زدہ معاشرہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
وائرل زدہ معاشرہ

ملکہ ہانس اور وارث شاہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
ملکہ ہانس اور وارث شاہ

بھارت، سنگھ پریوار کی آئیڈیالوجی کالونی وجود جمعرات 18 اپریل 2024
بھارت، سنگھ پریوار کی آئیڈیالوجی کالونی

ایرانی حملے کے اثرات وجود بدھ 17 اپریل 2024
ایرانی حملے کے اثرات

دعائے آخرِ شب وجود بدھ 17 اپریل 2024
دعائے آخرِ شب

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر