وجود

... loading ...

وجود
وجود

ایم کیو ایم سے ایم کیو ایم پاکستان تک‘اختلافات دراختلافات

بدھ 21 فروری 2018 ایم کیو ایم سے ایم کیو ایم پاکستان تک‘اختلافات دراختلافات

22 اگست 2016 کو کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتال کیمپ میں بیٹھے ایم کیو ایم کے کارکنوں سے خطاب کے دوران پارٹی کے بانی الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگوائے تھے اور اپنے خطاب میں پاکستان کو پوری دنیا کے لیے ناسور قرار دیا تھا۔ایم کیو ایم کے قائد نے اسی تقریر کے آخر میں کارکنوں کو ٹی وی چینلز پر حملوں کی ہدایت کی جس پر کارکن مشتعل ہوگئے اور انھوں نے ریڈ زون کے قریب ہنگامہ آرائی کی، اس دوران کچھ کارکن نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے دفتر میں گھس گئے اور وہاں نعرے بازی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی جب کہ اس ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا اور کئی زخمی بھی ہوگئے۔

یہی نہیں کراچی میں اشتعا ل انگیزخطاب کے بعدالطاف حسین نے 22 اگست کو ہی امریکا میں مقیم اپنے کارکنوں سے خطاب میں بھی پاکستان مخالف تقریر کی تھی۔ان تقاریر کے بعد الطاف حسین نے معافی بھی مانگی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اس لیے ایسی باتیں کیں جب کہ اس کے بعد ایم کیو ایم کے قائد نے پارٹی کے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کر دیئے تھے.ان تقاریر کے بعد ایم کیو ایم کو ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ پولیس اور رینجرز نے سندھ خصوصاً کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے متحدہ کے مرکز نائن زیرو سمیت سندھ بھر میں دفاتر کو سیل کر دیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے الطاف حسین کی تقریر کے اگلے روز یعنی 23 اگست کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم قائد کے بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں ہی رجسٹرڈ ہے اس لیے بہتر ہے کہ اب اسے آپریٹ بھی پاکستان سے ہی کیا جائے۔بعدازاں 27 اگست 2016 کو فاروق ستار نے ایک اور پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الطاف حسین سے قطع تعلق کر دیا تھا۔اورایم کیوایم پاکستا ن کاعارضی دفتراپنی رہائش گاہ واقع پی آئی بی کالونی کوبنالیا۔ اورکارکنوں نے اجلاس پی آئی بی کالونی ہی میں واقع گھانچی کمیونٹی سینٹرمیں شروع کردیئے ۔اس دوران ایم کیوایم پاکستان میں ٹوٹ پھوٹ کاعمل بھی جاری رہا۔اوراس کے اراکین اسمبلی مخالف سیاسی جماعت پی ایس پی میں جاتے رہے ۔ کہایہ جاتاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنوں اورعہدے داروں کی بڑی تعدادبھی پاک سرزمین پارٹی ہی میں جاچکی ہے ۔اس کے علاوہ کراچی کے ڈپٹی میئربھی پی ایس پی میں شامل ہوچکے ہیں

ایک جانب ایم کیوایم پاکستان کے اراکین اسمبلی اورکارکنان وذمے داروں کی پی ایس پی میں شمولیت کاسلسلہ جاری رہاتودوسری جانب خودایم کیوایم پاکستان میں بھی فاروق ستارکے اقدامات کے خلاف بغاوت زورپکڑتی چلی گئی۔اسی دوران ایم کیوایم پاکستان کواس کے سیل کیے گئے دفاترواپس کرنے کاسلسلہ شروع ہواتوایم کیوایم پاکستان نے پی آئی بی کالونی کوچھوڑکربہادرآبادمیں واقع دفترکواپناعارضی مرکز بنالیا۔سلسلہ آگے چلتارہا۔ لیکن کامران ٹیسوری کی پارٹی میں شمولیت اوران کوپی ایس 114سے ضمنی الیکشن لڑائے جانے ساتھ ہی اختلافات کی اطلاعا ت ملنا شروع ہوئیں اورایم کیوایم پاکستان فاروق ستاراورعامرخان پرمشتمل دوواضح دھڑوں میں بٹی ہوئی نظرآنے لگی ۔ اور 5 فروری کو فاروق ستار کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے کامران ٹیسوری کا نام سامنے آنے کے بعد ساجھے کی ہانڈی بیچ چوراھے پرہی پھوٹ گئی۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے کامران ٹیسوری کوسینیٹ کاٹکٹ دیئے جانے کی بھرپورمخالفت کی گئی لیکن فاروق ستاررابطہ کمیٹی کی بات ماننے پرآمادہ نہیں ہوئے اوراختلافات شدیدترہوتے چلے گئے ۔ 6 دن تک جاری رہنے والے اس تنازعے کے بعد رابطہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے فاروق ستار کو کنوینئر کے عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو نیا کنوینئر مقرر کردیا تھا۔بعد ازاں 18 فروری کو ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں کراچی اور حیدرآباد میں پولنگ کے نتائج سامنے آگئے، فاروق ستار سب سے زیادہ ووٹ لے کر کنوینر منتخب ہوگئے۔انٹرا پارٹی انتخابات میں ایم کیو ایم کے رہنما سہیل منصور، کامران ٹیسوری، شاہد پاشا، قمر منصور، علی رضا عابدی، مزمل قریشی، عبد الوسیم، شیخ صلاح الدین رابطہ کمیٹی کے رکن کے طور پر منتخب ہو گئے۔ تاہم بہادر آباد گروپ کی جانب سے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا گیا تھا اور ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینئر ماننے سے انکار کردیا تھا۔

ادھر متحدہ قومی موومنٹ (بہادرآباد) نے ایم کیو ایم (پی آئی بی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرادی ۔بیرسٹر فروغ نسیم کی طرف سے دائر درخواست میںانٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پی آئی بی کو27 فروری کو نوٹس جاری کردیا۔ ایک جانب ایم کیوایم پاکستان میں دودھڑوں میں اختیارات کی جنگ قانونی جنگ میں تبدیل ہوتی نظرآرہی ہے تودوسر ی جانب سینیٹ الیکشن میں بھی ایم کیوایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کی جانب سے امیدوارمیدان میں ہیں ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کی جانب سے الیکشن کمیشن کوبھیجے گئے خط میں 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کو واپس لے لیا گیااس خط پر کنوینئر خالد مقبول صدیقی کے دستخط تھے، جس کے مطابق جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لیے گئے ان میں ایم کیو ایم پاکستان میں اختلاف کا باعث بننے والے کامران ٹیسوری کا نام بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ دیگر امیدواروں میں کشور زہرہ، فرحان چشتی، احمد چنائے، جسٹس حسن فیروز، علی رضا عابدی، منگلہ شرما، نگہت شکیل اور امین الحق کے نام واپس لیے گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے مطابق ان افراد کے پاس آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کا اختیار اب بھی موجود ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حتمی طور پر جن امیدواروں کو سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد کیا گیا ہے ان میں جنرل نشست کے لیے بیرسٹر فروغ نسیم اور عامر چشتی کا نام شامل ہے جبکہ خواتین کی نشست کے لیے نسرین جلیل، ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے عبدالقادر خانزادہ اور اقلیتی امیدوار کے طور پر سنجے پروانی شامل ہیں۔

دوسری جانب پی آئی بی گروپ فاروق ستارکے نامزدکردہ سینیٹ کے امیدواروں کوانتخاب لڑانے پربضدہے صورتحال کسی صورت قابومیں نظرنہیں آرہی ۔ نہ ہی کوئی رائے دی جاسکتی ہے دونوں گروپ اپنے اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کوتیارنہیں ۔اس حوالے جوبھی معاملہ ہوگاوہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سامنے آجائے گا۔


متعلقہ خبریں


مضامین
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو وجود جمعه 26 اپریل 2024
اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو

کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ وجود جمعه 26 اپریل 2024
کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر