چند روسی اہلکاروں نے سی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا چونا لگایا،امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چند روسی اہلکاروں نے امریکی ایجنسیوں سے ایک ڈیل کی جس کے تحت وہ امریکا کے چوری شدہ سائبر ٹولز کے علاوہ صدر ٹرمپ کے خلاف قابل اعتراض مواد انہیں فراہم کریں گے، یہ ڈیل دس لاکھ ڈالر میں طے ہوئی جس میں ابتدائی طور پر روسی اہلکاروں کو ایک لاکھ ڈالر دیے گئے ۔ادھر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ان خبروں کی تردید کی کہ نامعلوم روسی اہلکاروں نے ایجنسی کو ایک لاکھ ڈالر کا چونا لگایا ۔

Electrolux