وجود

... loading ...

وجود
وجود

آل انڈیامسلم لیگ’’ شکریہ‘‘

هفته 05 اگست 2017 آل انڈیامسلم لیگ’’ شکریہ‘‘


سب سے پہلے میں اُس آل انڈیا مسلم لیگ1906ء 1947ء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس کے صدر حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ تھے ۔ جس کی انتھک محنت جمہوری جد وجہد کی وجہ سے دنیا ئے اسلام کا سب سے بڑا، دنیا کا چھٹا بڑا مثل مدینہ ملک، اسلامی جمہوریہ پاکستان14؍ اگست 1647ء میں مظہروجود میں آیا۔یہ ایک معمولی سی سو چ رکھنے والا شخص بھی جان سکتا ہے کہ جس مسلمان قوم سے انگریزوں نے برصغیر کا اقتدار چھینا تھا اس کو ہر لحاظ سے کمزور کرنا ہے تاکہ وہ دوبارہ ان سے اقتدار واپس نہ لے لے۔ اسی پالیسی پر انگریزوں نے اپنی پوری ڈیڑھ سو سالہ حکمرانی میں عمل کیا۔ سب سے پہلے مغل بادشاہ بہادرشاہ ظفر کو ذلیل طریقے سے برما میں قید کیا۔اس پر ظلم کے پہاڑ توڑے وہ چیخ اُٹھا اور اپنی بربادی کو اس طرح بیان کیا۔’’ کتنا ہے بدنصیب ظفر دفن کے لیے۔دوگز زمیں بھی مل نہ سکی کوئے یار میں ‘‘۔1857ء کی جنگ آزادی کے بعد تو صلیبیوں نے ظلم کی انتہا کر دی۔مسلمان رہنمائوں اور علماء کا قتل عام کیا گیا۔ توپوں کے آگے باندھ کر اُڑا دیا۔ ان کی زمینیں چھین لی گئیں ان پر تعلیم کے دروازے بند کر دیے گئے۔
صاحبو! برصغیر پر صلیبیوں کی گرفت کی داستان کچھ اس طرح ہے۔سب سے پہلے پرتگالی کپتان واسکوڈیگاما 1498 ء میں صرف تین بادبانی جہازوں کے دستے کے ساتھ جنوبی ہند کی کا لی کٹ بندرگاہ پہنچا اور گوآ کو مستحکم جنگی مرکز بنایا1501 ء میں شاہ پرتگال کا فرمان تھا موروں ( مسلمانوں )کو قتل کیا جائے اور ہندوں کو تعلیم دے کر دفتری کام لیا جائے۔انگریز اور دوسری یورپی قوموں کو ہند وستان میں قدم جمانے کے لیے70 سال تک آپس میں کش مکش کرنی پڑی تھی۔ انگریز سوداگروں کی سب سے پہلی تجارتی کوٹھی1612 ء میں سورت میں قائم ہوئی بھر ریشادوانیوں سے فرنگی سوداگر ہندوستان پر قبضہ جماتے گئے ۔میجر ڈی باسو ایک ہندو مضمون نگار نے صلیبیوں کی مسلم کش پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’حقیقت میں لارڈ اڈنبراگرنر جنرل ۱۸۴۲ء میں اس پالیسی کا آغاز کر چکا تھا ۔ اس کا حکم تھا کہ ہلالی مسلمانوں کو نیچادکھاتے رہو،انہیں ہر گز نہ اُبھرنے دو۔کسی طرح ان کی ہمت افزائی نہ کی جائے‘‘ دوسری طرف سیاسی محاذ پر آل انڈیا نیشنل گانگریس شروع دن سے متعصب ہندوئوں کی جماعت تھی، مگر کہتی تھی کہ وہ پوری ہند کی نمائندگی کرتی ہے۔ انگریز بھی کانگریس کو ہندوستان کی ترجمان جماعت مانتے تھے۔شروع میں قائد اعظم ؒ بھی ہند ومسلم اتحاد کے داعی تھے۔ علامہ اقبالؒ بھی ہندوستان کے نغمے گنگناتے تھے۔یہی حال سرسید احمد خان کا بھی تھا۔مگر ان سب مسلمان رہنمائوں کو متعصب ہندوئوں نے اپنے عمل سے مجبور کر دیا کہ وہ علیحدہ مسلم تشخص کی سیاست کریں ۔ پھر مسلم لیگ کی آبیاری کچھ اس طرح سے ہوئی کہ20۔21 ؍اکتوبر1901۱ء کو لکھنو میں نواب حامد علی خان کی رہائش گاہ پر جلسہ منعقد ہوا۔ اس میں مسلمانوں کی سیاسی سطح پر کمزور پوزیشن پر بحث ہوئی اور ایک سیاسی جماعت جس کا نام پلیٹیکل آگنائزیشن تھا وجود میں آئی مگر اس کو کامیابی نہ ملی۔اور بھی مسلم تنظیمیں قائم ہوئیں مگر بلا آخر ڈھاکہ میں پورے ہندوستان سے مسلمان جمع ہوئے اور30 دسمبر 1906ء کو نواب وقارالملک کی صدارت میں آل انڈیامسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا۔ پھر آل انڈیا مسلم لیگ کا پہلا باقاعدہ اجلاس29۔ 30 دسمبر1907ء کو سر آدم جی پیر بھائی کی صدارت میں کراچی میں منعقد ہوا جس میں اغراض و مقاصد آئین منظور کیا گیا۔
آل انڈیا مسلم لیگ کے چھٹا اجلاس 22۔ 23 مارچ1913ء میں محمد شفیع کی صدارت میں لکھنو میں منعقد ہوا۔ قائد اعظمؒ کو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی درخواست دی گئی جو اُس وقت تک مسلم لیگ کے ممبر نہیں تھے۔ اس اجلاس میں مسلم لیگ کا ترمیم شدہ آئین منظور ہوا۔پھر بدقسمتی سے مسلم لیگ میاں شفیع گروپ اور قائداعظم گروپ میں تقسیم ہو گئی۔ایک آزادی کی خواہاں تھی دوسر ی ڈومینیں اسٹیٹ کی خواہاں تھی۔آل انڈیا مسلم لیگ کااکیسوں سالانہ اجلاس علامہ اقبالؒ کی صدارت میں الہ آبادمیں 29۔ 30 دسمبر1930ء میں منعقد ہوا۔یہ اجلاس اس لیے تاریخی تھا کہ اس اجلاس میں علامہ ڈاکٹر محمداقبالؒ نے ایک آزاد اور خود مختیار اسلامی ریاست کا مطالبہ کیا تھا۔ علامہ اقبالؒ نے کہا کہ’’میری خواہش ہے کہ پنجاب، شمال مغربی سرحدی صوبہ،سندھ اور بلوچستان کے الحاق سے ایک واحد ریاست قائم کی جائے جو برٹش ایمپائر کے اندر یاباہر آزاد اور خود مختیار ہو۔میرے خیال میں شمال مغرب میں متحدہ انڈین مسلم اسٹیٹ کا قیام کم از کم شمال مغربی ہندوستان کے مسلمانوں مقدر بن چکا ہے‘‘1931ء کے بعد ایک دفعہ پھر مسلم لیگ ہدایت اللہ گروپ اورعزیز گروپ میں تقسیم ہو گئی۔ بلا آخر1936ء میں قائد اعظمؒ لندن سے واپس آئے اور مسلم لیگ کا اجلاس ہوا۔ ہدایت اللہ اور میاں عبدلعزیز بیرسٹر نے قائد اعظم ؒ کے سامنے استعفے دے دیے اور اس اجلاس میں قائد اعظم ؒ آل انڈیا مسلم لیگ کے متفقہ طور پر صدر منتخب ہو گئے۔ قائد اعظم ؒ نے آل انڈیا مسلم لیگ کو متحد کیا۔قائد اعظم ؒ نے کانگریس کی’’ ہند چھوڑوتحریک‘‘ کے مقابلے میں ’’تقسیم کرو اور چلے جائو‘‘ کا اعلان کیا۔اس اجلاس میں میاں بشیر احمد نے پاکستان کا ترانہ پیش کیا۔ پہلی دفعہ قائد اعظم ؒ نے جناع کیپ پہنی۔قائد اعظم ؒ نے نواب بہادر جنگ کے سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان کے لیے سوشلزم اور کیمونزم کو یک سر رد کر دیا۔قائد اعظم ؒ نے پاکستان کی تحریک کو’’عقیدوں کی جنگ‘‘ قرار دیا۔قائد اعظم نے کہا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان حاصل کیا۔یہ ایک ’’مقدس امانت‘‘ ہے آپ کو اس کی حفاظت کرنی ہے۔ اور مسلم لیگ کافرض ہے کہ وہ پاکستان کی تعمیر کرے۔ مگر پاکستان بننے کے بعدنا اہل سیاستدانوں نے اقتدار کے لیے مسلم لیگ کے کئی ٹکڑے کردئیے۔ کنونشن مسلم لیگ،ق مسلم لیگ، ن مسلم لیگ نہ جانے اور کتنے ناموں سے مسلم لیگیں قائم کی گئیں اور اس مقدس نام سے فواہد حاصل کیے گئے۔ اب حال یہ ہے کہ جس کا دل چاہے مسلم لیگ کے مردے گھوڑے پر سوار ہو کر اس کے منشور سے دغا و فریب کرے۔ کبھی کوئی حکمران کہے کہ میں سیکولر ہوں ۔ کوئی کہے کہ میں روش خیال ہوں ۔ عوام تو اُس آل انڈیا مسلم لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے قائد اعظم ؒ کی قیادت میں محکوم مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کیا۔’’ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ‘‘کا مستانہ نعرہ لگا کر مسلمانوں کو متحد کیا اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر،جمہوری طریقے سے ہندوئوں اور انگریزوں کو دلائل سے شکست دے کر اسلام کے نام پر مثل مدینہ اسلامی جمہوریہ پاکستان حاصل کیا۔ شکریہ آل انڈیا مسلم لیگ شکریہ!
٭٭…٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

خوابوں کی تعبیر وجود جمعرات 28 مارچ 2024
خوابوں کی تعبیر

ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں ! وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں !

ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟

مردہ قومی حمیت زندہ باد! وجود بدھ 27 مارچ 2024
مردہ قومی حمیت زندہ باد!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر