وجود

... loading ...

وجود
وجود

جنوبی کشمیر کے دہشت ناک حالات کی اصل کہانی

جمعه 21 اپریل 2017 جنوبی کشمیر کے دہشت ناک حالات کی اصل کہانی


قارئین کو اچھی طرح یاد ہو گا کہ 2016ء کے عوامی احتجاج سے قبل بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ ترین فوجی آفیسرجنرل ڈوانے ببانگ دہل یہ بات کہی تھی کہ جنوبی کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور یہاں ہماری حالت بطخوں کے مانند ہو چکی ہے ۔عوام کھل کر عسکریت پسندوں کی حمایت کرتے ہیں حتیٰ کہ وہ ان حساس علاقوں تک احتجاج کرنے پہنچ جاتے ہیں جہاں عسکری نوجوانوں اور فوج کے بیچ براہِ راست جنگ چل رہی ہوتی ہے۔ المیہ یہ کہ بھارت کے حکمران مسئلہ حل کرنے میںبعض عیاں وجوہات کی بنا پرٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔ جن میں اہم ترین وجہ اس کی نااہلیِ دوم دلی میں عرصہ دراز سے براجمان وہ بیوروکریسی ہے جن کی مسئلہ کشمیر لٹکائے رکھنے سے بہت ساری مرادیں پوری ہوتی ہیں اس لیے کہ مسئلہ کشمیر کا زندہ رہنا بہت سارے لوگوں کے لیے ’’سونے کے انڈے دینے والے مرغی‘‘کی شکل اختیار کر چکا ہے۔مسئلہ کشمیر 1947ء کا ناسور ہے ۔ایک آزاد ریاست کے نااہل حاکم مہاراجہ ہری سنگھ نے جموں و کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال کر ’’بھارت ماتا‘ کی روح توخوش کردی مگر یہ کسے معلوم تھا کہ ’’خود غرضی ‘‘پر مبنی یہ سودا بھارت کے لیے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔تب سے لے کر آج تک بھارت نے بھرپور قوت کے ساتھ کشمیریوں کو دبانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔یہاں تک کہ معاملہ 1987ء کے الیکشنوں تک پہنچ گیا کہ ایک دھاندلی نے کشمیر کے حالات کو ایک اجنبی رُخ پر ڈال دیا ۔نوجوانوں نے بندوق کا راستہ اختیار کر لیا اور ہر سُو انہی کا راج قائم ہوا،یہاں تک کہ 1996ء میں بھارت نے تمام ترروایتی اور غیر روایتی طریقے تک اختیار کرتے ہو ئے ووٹ ڈلوا کر نیشنل کا نفرنس کی حکومت قائم کروالی ۔اسی دور میں’’ اخوان اور ایس، اُو، جی‘‘نے کشمیر کے چپے چپے پر کشمیریوں کا بے تحاشہ خون بہایاحتیٰ کہ واجپائی سرکار نے نیشنل کانفرنس کی مین اسٹریم سیاست میں انفرادیت اور وحدت کو ختم کرنے کا پروگرام تشکیل دیدیا ۔ان کی نظر مرحوم مفتی محمدسعید پر پڑی جو سابق وزیر داخلہ ہونے کے سبب قابل اعتماد ضرور تھے مگر کشمیر یوں کے لیے وہ ایک گمشدہ شخص کی مانند تھااس لیے کہ پورے دس برس تک کشمیر پر ایک آدھ بیان بھی شہ سرخی میں شائع ہونے کے قابل نظر نہیں آیا بلکہ بعض دانشور یہاں تک کہتے ہوئے سنے گئے کہ لبریشن فرنٹ کے ہاتھوں ’’ربیعہ سعید‘‘کے اغوا اور چند نوجوانوں کی اس کے بدلے میں رہائی مفتی سعید کے لیے ایک گہرے گھاؤ کے مانند تھا جس کا بعد میں کھل کر انتقام لیا گیا ۔اسی بیچ ان کی بیٹی اور آج کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سامنے آئی اور اس نے اپنی کہانی ایک دوسرے انداز میں شروع کرتے ہوئے سب کے دل جیت لیے۔
محبوبہ مفتی ان دنوں ہر اس گھر میں پہنچ کر آنسو بہانے لگتی تھی جن کا لاڈلہ فوج یا پولیس کے ہاتھوں قتل ہوجاتا تھا اورکھل کر یہ تک کہتی تھی کہ ’’ایک ملی ٹینٹ‘‘کا بدلہ اس کے گھر والوں سے کیوں لیا جاتا ہے ؟محبوبہ جی نے بہت سارے ایسے نوجوانوں کو رہائی دلائی جوان دنوں فوج یا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو جاتے تھے ۔اخوان،فوج اور ایس او جی کی زیادتیوں پر جم کر بولنا اس کی شناخت بن چکا تھا۔ یہاں تک کہ 2002ء کے الیکشن بہت قریب آنے لگے تو مفتی سعید اسی ہمدردی بٹورنے والی بیٹی کی معیت میں چھاجانے لگے اور تحریکی افراد کے گھروں میں جاکر تعزیت اور خبر گیری میں بھی شدت آنے لگی ۔اسی بیچ جنوبی کشمیر میں افواہوں کا بازار گرم ہونے لگا کہ ’’کہتے ہیں‘‘کا لفظ ہر محفل اور مجلس کی زینت بن گیا ۔پروپیگنڈا بازوں نے زمین و آسمان کے قلابے ملاکر پراسرارباتوں کے ہجوم میںنئے نئے افسانے تراشے کہ ’’کہتے ہیں‘‘محبوبہ جی کل فلاں جگہ فلاں فلاں حزب کمانڈر سے ملی‘‘ اس طرح کی خبروں نے شہداء کے گھروں میں جاکر رونے والی محبوبہ مفتی کے لیے ہمدردی پیدا کر دی اور لوگ ان ایام میں اس کے باپ اور اس کی ہندوستان نوازی کو بالکل بھول چکے تھے ۔ مجاہدین کی جانب سے نہ ہی ان ملاقاتوں کی تردید ہوئی نا ہی تائید مگر عوام نے خاموشی کو سچائی پر محمول کرتے ہو ئے ایک نئی صورتحال کو جنم دیا ۔سابق گورنرِکشمیر جنرل سنہا نے منصب سے سبکدوشی کے بعد کئی مواقع پر ان باتوں کی تائید کی کہ مفتی فیملی کے عساکر کے ساتھ گہرے روابط تھے ۔میراذاتی خیال ہے اور غلط بھی ہوسکتا ہے کہ فوجی مظالم کے بعد جب معاملہ اخوان اور ایس او جی کا کھڑا ہوا تو شاید عسکری نوجوان اور ان کی مقامی قیادت نیشنل کو ہٹاکر کسی ایسی جماعت کو سامنے لانا چاہتے تھے جوفوجی ،اخوانی اور ایس او جی کے مظالم پر روک بھی لگا سکے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے لیے میدان بھی ہموار کر سکے ۔
2002ء کے اسمبلی الیکشن قریب آنے لگے تو 1987ء کے مسلم متحدہ محاذ کے انتخابی نشان’’قلم دوات اور سبز پرچم‘‘نے کریک ڈاؤنوں،چھاپوں،ٹارچر،گرفتاریوں سے خوف زدہ اور فوج،اخوان اور ایس ،او،جی کے مظالم سے تنگ آئے عوام کی بالعموم اور تحریک نواز وں کی بالخصوص ہمدردیوں کو ’’ضدِ نیشنل کانفرنس‘‘میں ’’مفتی سعید کی طرف موڑ دیا ۔نتیجہ یہ نکلا کہ ایک نئی نویلی تنظیم انتہائی قلیل مدت میں جنوبی کشمیر کی مین اسٹریم سیاست پر چھا گئی ۔مفتی محمد سعید اپنی بیٹی کو ساتھ لیکر 1989ء سے قبل کے سیاسی جلسوں جلوسوں جیسی صورتحال کو جنم دینے میں کامیاب ہو گئے ۔ ہر جگہ ان کو خوش آمد کہا گیا ۔انہوں نے ان دور دراز علاقوں میں بھی کامیاب جلسے منعقد کیے جہاں نیشنل کانفرنس کا جانا کسی خواب سے کم نہیں تھا اس لیے کہ جنوبی کشمیرپر عسکری نوجوانوں کا خاصا اثر ابھی تک موجود تھا ۔ پی ڈی پی کے بالکل برعکس نیشنل کانفرنس کے لیے ’’مجاہدین‘‘نے تمام ترسیاسی راستے مسدود اورمشکل کر دیے تھے اور اس کی وجہ نیشنل کانفرنس کا وہ انتقام تھا جس کے لیے نیشنل کانفرنس ہمیشہ مشہور رہی ہے ۔ انہوں نے 1996ء کے الیکشن(جو صرف جبر و تشدد سے منعقد ہو سکے) جیتتے ہی تمام تر مخالفین کو زیر کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی حتیٰ کہ جنوبی کشمیر میں اخوانی نیشنل کانفرنسیوں کی سفارش فوج اور پولیس کی طرح قبول کرتے تھے ۔جس کے مطالب جنوبی کشمیر کے باسی خود ہی سمجھ جاتے تھے ۔آزادی پسندوں کے علاوہ جس بے دردی کے ساتھ جماعت اسلامی والوں کو بازاروں میں ایک ایک کر کے نشانِ عبرت بنانے کی کوشش کی گئی وہ ایک الگ روح فرسا داستان ہے ۔یہ تمام تر وحشت و بربریت اس وقت اپنے جوبن پر تھی جب ریاست میں پہلی بار نیشنل کانفرنس برسرِاقتدار آچکی تھی اور عوام اس ظلم سے’’ کسی بھی طرح‘‘ نجات کے خواہش مند تھے ۔ ظلم سے’ نجات کی خواہش‘ ایک اہم عامل کے طور پر ابھری ،جس نے پی،ڈی،پی کو جنوبی کشمیر کی مین اسٹریم سیاست میں غلبہ عطا کردیا۔اس طرح ایک خاص آلودہ فضا میں پی،ڈی،پی سامنے آئی اور مظلوموں کی آواز بن کر قلیل وقت میں چھا گئی ۔
2002ء کے الیکشنوں میں پی،ڈی،پی ایک اہم پارٹی کے طور پرابھر کر سامنے آئی ۔جس میں مظالم سے تنگ آئے عوام کے علاوہ آزادی پسند حلقوں کی ہمدردی اہم ترین اسباب شمار کیے جا سکتے ہیں ۔اب وہی مفتی محمد سعید کشمیر کے وزیر اعلیٰ بن چکے تھے جس کو اپنے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں بھی پوری طاقت اور زور لگانے کے باوجود بھی مڈل پاس نیشنل کانفرنس امیدوار عبدالغنی ویری کے مقابلے میں کبھی بھی جیت مقدر نہیں بن سکی تھی۔یہیں سے مفتی سعید جیسے منجھے ہو ئے سیاستدان اور دوسروں کو خاطر میں نہ لانے والی بیٹی سے خطرناک سیاسی غلطیوں کا بھی آغاز ہوا ۔ان کی پہلی فاش غلطی یہ تھی کہ جس مظلوم عوام نے انہیں اپنے ووٹ سے اقتدار کی کرسی تک پہنچا دیا وہ ان کی نفسیات کو پھر سمجھنے میں چوک گئی ۔انہوں نے پورے کشمیر میں اپنے پرانے کانگریسی دوستوں کے علاوہ ان ظالم اشخاص( جن کے ہاتھوںچالیس برس تک آزادی اور اسلام پسندکچلے جا چکے تھے)کو پارٹی میں نہ صرف جگہ دیدی بلکہ اعلیٰ ترین مناصب پر فائز کر کے انتہائی قلیل وقت میں آزادی اور اسلام پسند حلقوں کو غلط پیغام دیدیا۔پھر المیہ یہ کہ جن سوشلسٹ نظریات کے لیے مفتی سعید 1990ء سے قبل پہلے پہچانے جاتے تھے کو 2002ء میں کرسی ملتے ہی جاگیر داروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کوپارٹی میں شامل کرتے ہی روند ڈالا ۔نتیجہ یہ نکلا کہ جس طرح ایک وقت میں نیشنل کانفرنس کو جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف ایک منظم سیاسی قوت کے طور پر پہچانا جاتا تھا اور بعد میں اس کا ہر لیڈر اور کارکن خود جاگیردار بن گیا بالکل یہی طریقہ پی،ڈی،پی نے اپنا کر نیشنل کانفرنس سے اپنے آپ کو ممتاز نہیں کیا ۔
2002ء کے بعد بے شک اخوان ،فوج اور پولیس کا تشدد کم ہوا مگر ’’مجاہدین ‘‘کے حوالے سے میدانی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔نیشنل کانفرنس نے نہ صرف حزب المجاہدین اور مرکزی حکومتی نمائندوں کے بیچ براہِ راست مذاکرات کرانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے بلکہ فریقین کوتمام تر سہولیات بہم پہنچائیں حتیٰ کہ ایک تاریخی جنگ بندی بھی وجود میں آئی اور حزب المجاہدین کے اس مثبت قدم کے جواب میں اس وقت کے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم لال کرشن ایڈوانی نے پارلیمنٹ میں خواشگوار ماحول کو تقویت فراہم کر نے کے لئے جنگ بندی کو قبول کر لیا ۔پی،ڈی،پی حکومت آتے ہی حزب المجاہد ین کی یہی مذاکراتی ٹیم سوائے ایک کے سب مارے گئے حتیٰ کہ حزب المجاہدین کے ایک مشہور دانشور اورمعروف قلمکار’’ کمانڈر مسعود‘‘ کو دورانِ حراست تشدد سے قتل کیا گیا۔ ان کے علاوہ جنوبی کشمیر میں ہی حزب المجاہدین کے انتہائی بااثر کمانڈرانجینئر محمود الزمان ،ڈویژنل کمانڈر قمر الزمان ،ڈویژنل کمانڈر سہیل فیصل اور سینکڑوں اراکین بھی مارے گئے ۔حزب المجاہدین پر ان ہلاکتوں کا اثر جو ہونا تھا وہ تو ہوچکا مگر مفتی سعید یہ تک بھول چکے تھے کہ ضلع اسلام آباد میں ہی جماعت اسلامی عسکریت سے بہت پہلے سابق ایم ایل اے شہید عبدالرزاق کو باربار بحیثیت امیدوار اپنے ووٹ بنک کے بل بوتے پر فتح سے ہمکنار کرانے میں کامیاب رہتی تھی اور تو اور 1987ء کے مشہور الیکشنوں میں کانگریس کی سرپرستی میں نیشنل کانفرنس کی تمام تر سینہ زوریوں کے باوجود بھی ضلع اسلام آباد کی پانچ نشستوں میں سے تین پرمسلم متحدہ محاذ کے امیدوارغلام نبی سمجھی،محمد سعید شاہ اور عبدالرزاق میر کامیاب ہوئے تھے ۔یہ حکمرانوں کا پرانا مرض ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھتے ہی وہ سچائی اور زمینی حقائق کوبھول کر خوابوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
2014ء کے انتخابات میں’ چھا جانے اور اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے کا موڈ ‘لیکرپی ،ڈی،پی شامل ہوئی تھی اُس میں کامیابی نہ ملنے کے اسباب پر اگر چہ مفتی محمد سعید نے کافی غور و خوض کیا مگر اندرون پارٹی چند خود غرض عناصر نے سچائی پر پردہ ڈالنے کی از بس کوششیں جاری رکھیں ۔ووٹ بی جے پی کے خلاف حاصل کیا گیامگر افسوس کہ’’ترقی اور فنڈز‘‘کے نام پر ووٹ اور ووٹرکی بے حرمتی کی گئی ۔طول دینے اور ٹال مٹول کے حربوں سے ساٹھ اور ستر کے عشرے میں لوگ بیوقوف بنتے تھے مگر 1990ء کے بعد کشمیری نوجوانوں نے اس روش کو ہی طلاقِ ثلاثہ دے رکھی ہے۔ طوالت کے حربوں سے حکومتی بے چارگی کے تاثر کو قائم کرتے ہو ئے مفتی اینڈ کمپنی بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب تو ہوئی مگر ’’نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم ‘‘ کے مترادف نہ مسئلہ کشمیر پر پیش رفت ہوئی نا ہی مفتی سعید کی موت تک ترقیاتی فنڈز کا اجراء ہو پایا، یہاں تک کہ کچھ سیاسی پنڈت مفتی سعید کی بیماری کو چانکیائی حربوں کے ذریعے انہیں دق کرکے مارنے کے شرمناک افواہیں پھیلانے سے بھی نہیں چوکے !اس کے بعد پارٹی کے بکھراؤ کے خدشات پر قابو پاتے ہو ئے جب ان کی بیٹی نے وزارتِ اعلیٰ کی کرسی سنبھالی تو مسئلہ کشمیر کے حل،پاک بھارت مذاکرات،قیدیوں کی رہائی ،جنگ بندی،حریت لیڈران پر قدغنوں کا خاتمہ اورپولیس کی زیادتیوں پر کنٹرول کے برعکس ہر مسئلہ چاہیے وہ سیاسی ہو یا سماجی یا مذہبی ان پر زوردار بیان داغنے کو اولیت دی گئی ۔حد یہ کہ جو کسر وہ باقی چھوڑتی تھی اس کو پورا کرنے کی قسم نعیم اختر نے کھائی تھی اور دونوں حضرات یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ سیاست تو میری گھٹی میں پڑی ہے رہا مذہب تو ہم سے بڑھ کر مذہبی کوئی نہیں لہٰذامفتی سعید کی طرح خاموش رہنے یا عقلمندوں کی طرح کسی سے پوچھنے اور مشورہ کرنے کے برعکس ایسے بے سروپا بیانات دینے شروع کیے گئے کہ درجہ دوم کے عقل مند بھی چکرا گئے کہ یا الٰہی ماجرا کیا ہے ؟اور پھر 2016ء کے چھے مہینوں میں بیان بازیوں سے جلتے الاؤ پرپیٹرول چھڑک کر بپھرے ہوئے نوجوانوں اور حریت لیڈران کی ذاتی اورخاندانی مسائل کو زیر بحث لاکر ایسے بیانات دیے گئے جس نے زخموں پر مرچیں چھڑکنے کا کام انجام دیدیا اور ایک اجتماعی آواز گونج اٹھی کہ اب تو ناقابلِ فراموش سبق دیے بغیر چارہ نہیں اور اس جواب کی پہلی کڑی چھ فیصد بجواب پانچ فیصد آہی چکا ہے ۔
پی ،ڈی،پی نے2010ء کے ایجی ٹیشن میںحکومت پر زیادتیوں کو لیکر ایسا ہنگامہ برپا کر رکھا تھا اور ایسے سخت بیانات جاری کرنے کی ایک روایت قائم کی کہ عمر عبداللہ سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ کس کو کیسے کنٹرول کرے ۔علی محمد ساگر نے ایک ٹیلی ویژن چینل پر بات کرتے ہو ئے حالات خراب کرنے والے سیکورٹی افسران کو کالے بھیڑیے تک قرار دیدیا تھا مگر وہ پی،ڈی،پی جس کی بنیاد ہی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے طور پر پڑی تھی حتیٰ کہ اس نے اپنے آغاز میں اپنی اس شناخت کو قائم رکھتے ہو ئے کوئی نرمی نہیں دکھائی مگر پھر ہوا وہی جو نیشنل کے ساتھ ہوا کہ آزادی کا نعرہ بلند کرنے والے شیخ صاحب سے لیکر عمر عبداللہ تک ہر فرد نے اسی تصور آزادی کو سختی کے ساتھ کچلنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی ۔مقام حیرت یہ ہے کہ اب بھی پی،ڈی،پی یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ وہ کس طرح کشمیر نا صحیح کم سے کم جنوبی کشمیر میں غم و غصہ ٹھنڈا کرسکے!الٹا یہ لوگ بے سروپا بیانات سے ماحول کو اور خراب کر دیتے ہیں حتیٰ کہ تصدق ابن مفتی سعید یہ حیرت انگیز انکشاف کر کے’’کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ عوام میں اس قدر غم وغصہ موجود ہے‘‘ ثابت کر چکا ہے کہ ان حضرات کے پاس اب کھولی خالی بیان بازی کے لیے بھی مناسب الفاظ نہیں ملتے ہیں حالانکہ یہ سبھی حضرات اسی زمین پر رہنے والے باشندے ہیں کسی دوسرے سیارے پر رہنے والے شہزادے نہیں آخر انہیں کشمیر کے عام انسان کے بالکل برعکس عوامی موڈ پہچاننے میں غلطی کیوں ہوتی ہے ۔
اپریل2017ء کے الیکشنوں نے جہاں ہندوستان اور مین اسٹریم کو آئینہ دکھادیا وہیں یہ بھی ثابت ہوا کہ اگر بھارت حریت قیادت کو الیکشنوں میں قید و بندمیں رکھنے کے بجائے کھلااور آزاد چھوڑ دے تو شایدکشمیر میں الیکشنوں کا حال اسے بھی زیادہ برا نظر آجائے اور الیکشن بائیکاٹ مہم سچ میں بھارت کے لیے ہر بار ریفرنڈم ثابت ہو جائے گا۔جنوبی کشمیر پی ڈی پی کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے اورجذبہ آزادی روز بہ روز راسخ ہو تا جا رہا ہے۔نوجوان نسل کا اصرار ہے کہ باربار مرنے سے بہتر ہے ہم یکبارگی مر جائیں اس لیے کہ جب ہم نے اپنے حق کے لیے بندوق اٹھائی تو انہوں نے پرامن جدوجہدکا راگ الاپنا شروع کردیااور اب جب ہم پر امن طور پر سامنے آگئے تو ہم پرپیلٹ چلاکر آنکھیں ہی چھین لی جاتی ہیں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب آپ بندوق اور پر امن احتجاج کو دہشت گردی کے ساتھ نتھی کرتے ہو ئے ایک ہی چیز قرار دیتے ہیں تو ہمارے پاس پر تشدد راستہ اختیار کیے بغیر کوئی چارہ نہیں رہتاہے اور اب نوجوان نسل پر تشدد راستوں پر چلنے کی اس لیے عادی ہو چکی ہے کہ حکومت نوجوانوں کی اس آواز کے مسلمہ لیڈر شپ میں سید علی گیلانی جیسے کمزور ،نحیف اور بیماری کے ہجوم میں گرے ہوئے شخص کو جب چھ برس تک نظر بند رکھ سکتی ہے تو اس کی پالیسی نوجوانوں سے متعلق کیسی سخت ہو گی ؟


متعلقہ خبریں


تحریک ِکشمیر دلالوں کے نرغے میں الطاف ندوی کشمیری - جمعه 28 اپریل 2017

یوں تو انسانی سماج دلالوں سے ہر وقت پریشان رہتا ہے مگر تحریک کشمیر کے دلالوں کی کہانی کئی حوالوںسے انتہائی نرالی ہے ۔دلال باضمیراور دیانت دار ہوتو اس کے کاروبارپر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ہے ،مگر جب معاملہ کسی قوم کا ہومسئلہ سنگین تر ین بن جاتا ہے اس لیے کہ قوموں کے اجتماع...

تحریک ِکشمیر دلالوں کے نرغے میں

ذاتی رائے ۔۔۔غور کرنے میں کوئی مضا ئقہ نہیں !!! شیخ امین - جمعرات 08 دسمبر 2016

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیرنیشنل کانفرنس کے سربراہ نے 5دسمبر 2016کو اپنے والد اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم شیخ محمد عبد اللہ کے یوم پیدائش کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ آگ تب تک بجھ نہیں سکتی ،جب تک ہندوستان اور پاکستان ہم سے انصاف ن...

ذاتی رائے ۔۔۔غور کرنے میں کوئی مضا ئقہ نہیں !!!

قابل غورمشورہ!!! شیخ امین - پیر 28 نومبر 2016

8جولائی 2016کو حزب المجاہدین کے جواں سال قائد برہان مظفر وانیؒ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت سے سرفراز ہوئے۔ان کی شہادت کے فوراََ بعد پوری ریاست میں با لعموم اور وادی میں با لخصوص بھارت مخالف مظا ہرے شروع ہوئے ،جو تادم تحریر جاری ہیں۔شہید برہان کے جنازے میں ایک ملین سے زیادہ لوگوں...

قابل غورمشورہ!!!

 بھارتی فوج کی دیدہ دلیری فوجی پوسٹ کے بعد مسافر بس،ایمبولینس پر گولہ باری ابو محمد نعیم - جمعرات 24 نومبر 2016

وادیٔ نیلم میں مسافر بس کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایاگیا ، تین شہری موقع پر شہید ، زخمیوں میں شامل سات افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے گزشتہ روز ہندوستانی فوج نے اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی تھی اور ٹوئٹ میں اس کارروائی پر شدید ردعمل دینے کی دھمکی دی تھی بھارتی افواج کی...

 بھارتی فوج کی دیدہ دلیری فوجی پوسٹ کے بعد مسافر بس،ایمبولینس پر گولہ باری

کشمیر کہانی ۔۔۔۔خون کہانی شیخ امین - منگل 08 نومبر 2016

27؍ اکتوبر 1947ء کو بھارتی سامراج نے سرزمین جموں و کشمیر پر فوجیں اُتار کر جابرانہ قبضہ جمایا اور ایک امن پسند قوم کو بنیادی حق سے محروم کرکے جبری غلامی میں مبتلا کرکے رکھ دیا۔ جابرانہ فوجی قبضے کے بعد ڈوگرہ فورسز اور آر ایس ایس سے وابستہ غنڈوں اوردہشت گردوں نے نہرو اور پٹیل کی ب...

کشمیر کہانی ۔۔۔۔خون کہانی

مضامین
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو وجود جمعه 26 اپریل 2024
اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو

کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ وجود جمعه 26 اپریل 2024
کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر