وجود

... loading ...

وجود
وجود

شمالی کوریا - امریکا کشیدگی دنیا تیسری عالمی جنگ کے دھانے پر۔۔!!

اتوار 16 اپریل 2017 شمالی کوریا - امریکا کشیدگی دنیا تیسری عالمی جنگ کے دھانے پر۔۔!!

شام پر امریکی حملے اور شمالی کوریا کو دھمکی کے تناظر میں گزشتہ روزگوگل پر ’’تیسری عالمی جنگ‘‘ ٹاپ سرچ رہا، شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور ایٹمی تجربے کاامکان شمالی کوریا نے اپنے بانی قائد کی 105ویں سالگرہ پر منعقدہ پریڈ میں پہلی بار بیلسٹک میزائل کی نمائش کی جسمیں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی ہے

شام پر امریکا کا حملہ، افغانستان پر سب سے بڑا غیر ایٹمی بم داغنے اور شمالی کوریا پر امریکا کے حملے کی تیاری،چین کی امریکا کو دھمکی اور شمالی کورین بارڈر پر فوج کی تعیناتی، ایران اور روس کی امریکا کو دھمکی،اپنے گرد تنگ ہوتے گھیرے کے باوجود شمالی کوریا کا اپنے موقف پر ڈٹے رہنا اور مزید کئی ایسے اشارے ہیں جو عنقریب دنیا پر تیسری عالمی جنگ مسلط ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔شاید یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روزگوگل پر ’’تیسری عالمی جنگ‘‘ ٹاپ سرچ رہا۔ تیسری عالمی جنگ کے خدشات اس قدر سنگین ہو چکے ہیں کہ دنیا میں لوگوں کی اکثریت اس حوالے سے متفکر نظر آ رہی ہے۔
گوگل ڈیٹا کے مطابق لوگوں نے 2004ء سے گوگل پر’’تیسری عالمی جنگ‘‘کے موضوع کو زیادہ سرچ کرنا شروع کیا جو اب بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ ایٹمی جنگ،ٹرمپ واراور شام کی جنگ کے موضوعات بھی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات میں سرفہرست ہیں اور ان کی تلاش میں بھی اب ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ان موضوعات کی تلاش میں اضافہ شام پر امریکی حملے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے اور یہ اضافہ امریکا کی طرف سے اپنا جنگی بیڑہ شمالی کوریا کی طرف روانہ کرنے کے بعد عروج کو پہنچ گیا ہے۔تازہ خبروں کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا کو تنبیہ کی ہے کہ خطے میں کسی قسم کے اشتعال انگیز اقدام نہ کرے کیونکہ ‘ہم جواب میں جوہری حملوں کے لیے تیار ہیں’۔شمالی کوریا کی جانب سے یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ملک کے بانی صدر کم ال سنگ کی 105 ویں یوم پیدائش کی تقریبات جاری ہیں۔اس موقع پر پیانگ یانگ میں ہفتے کو فوجیوںنے ٹینک واسلحے سمیت پریڈ کی اورجنگی ہتھیاروںکی نمائش کی۔یہ بیان اس وقت آیا ہے جب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ایک اور ایٹمی تجربے کا حکم دے سکتے ہیں۔شمالی کوریا کے عسکری حکام نے بیان میں کہا ہے ‘ہم جنگ کا جواب جنگ سے دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر ہم پر نیوکلیئر حملہ کیا گیا تو ہم اپنے انداز سے ایٹمی حملہ کر کے جواب دینے کو تیار ہیں۔’شمالی کوریا نے ہفتے کو ہونے والی پریڈ میں پہلی بار بیلسٹک میزائل کی نمائش کی جو آبدوز سے لانچ کیے جانے والے میزائل سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس میزائل میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی ہے۔
شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑے کی کوریائی خطے میں تعیناتی پر کہا ہے کہ وہ طاقتور ہتھیاروں کی مدد سے اپنا دفاع کرے گا۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق ملک کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’چڑھائی کرنے کے لیے لاپرواہی سے کیے گئے اقدامات سنگین مرحلے میں پہنچ چکے ہیں‘۔وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق’ہم امریکا کو اس کے اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تباہ کن نتائج پر مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیں گے اور کوریا امریکا کی خواہش پر مبنی کسی بھی جنگی ماحول کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ پیر کوکوریائی خطے کیلیے چین کے ایلچی کی جنونی کوریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔کوریائی حکام نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل تجربات کرنے کی صورت میں اس کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس سے پہلے اتوار کو شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر خدشات میں اضافے کے باعث امریکی فوج نے بحریہ کے سٹرائیک گروپ کو کوریائی خطے کے جانب پیش رفت کا حکم جاری کیا تھا۔امریکی پیسفک کمانڈ نے اس تعیناتی کو خطے میں تیار رہنے کی حکمت عملی قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکا تنہا ہی کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکی پیسفک کمانڈ کے ترجمان ڈیو بنہیم نے کہا تھا کہ ‘اپنے لاپرواہی، غیر ذمہ دارانہ اور میزائل کے تجربوں سے غیر مستحکم کرنے اور جوہری اسلحے کی صلاحیت کی خواہشات کے سبب خطے میں سب سے بڑا خطرہ شمالی کوریا ہے۔اس سٹرائیک گروپ میں نیمٹز درجے کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس کارل ونسن کے علاوہ دو گائیڈڈ میزائل شکن اور ایک گائیڈڈ میزائل لانچ کرنے والا جہاز شامل ہے۔حملے کی زبردست قوت رکھنے والے اس جنگی بیڑے میں بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔اس بیڑے کو پہلے آسٹریلیا پر لنگر انداز ہونا تھا لیکن پھر سنگاپور سے اس کا رخ مغربی بحرالکاہل کی جانب موڑ دیا گیا۔ جہاں اس نے حال ہی میں جنوبی کوریا کی بحریہ کے ساتھ جنگی مشق کی ہے۔شمالی کوریا نے حال ہی میں کئی جوہری تجربات کیے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ جوہری اسلحہ بنا سکتا جس میں امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔گذشتہ بدھ کو شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سنپو سے جاپان کے سمندر میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔اس تجربے کی جاپان اور جنوبی کوریا نے مذمت کی تھی اور یہ تجربہ چینی صدر شی جن پنگ کی امریکی صدر سے ملاقات کے ایک روز قبل ہوا تھا۔اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر لگام لگانے کے طریقے پر بات کی تھی۔چین کو اپنے تاریخی حلیف پیونگ یانگ کو تنہا کرنے میں ہچکچاہٹ ہے کیونکہ اسے اس بات کا خوف ہے کہ اگر شمالی کوریا کا سقوط ہوتا ہے تو چین میں پناہ گزینوں کا بحران پیدا ہو جائے گا اور امریکی فوج اس کے دروازے پر آ بیٹھے گی۔
اس سے قبل چین نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ‘کسی بھی وقت لڑائی چھڑ سکتی ہے۔’چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ہو سکتا ہے کہ جیت کسی کی بھی نہ ہو۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘ہم فریقین یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو اکسانے اور دھمکانے سے اجتناب کریں، چاہے ایسا الفاظ سے کیا جا رہا ہو یا اقدامات سے اور صورتحال کو ایسا نہ ہونے دیں جسے سنبھالنا مشکل ہو جائے۔چین کی تشویش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جمعرات کو کیے گئے اس تبصرے سے اور بھی بڑھ گئی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ‘شمالی کوریا کے مسئلے کو دیکھ لیا جائے گا۔شمالی کوریا کے حوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کسی بھی وقت لڑائی چھڑ سکتی ہے۔
چین وہ واحد ملک ہے جو اس تنازعہ میںشمالی کوریا کی حمایت کررہاہیچین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ’کسی بھی وقت لڑائی چھڑ سکتی ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ہو سکتا ہے کہ جیت کسی کی بھی نہ ہو۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی ے کہا کہ، ’ہم فریقین یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو اکسانے اور دھمکانے سے اجتناب کریں، چاہے ایسا الفاظ سے کیا جا رہا ہو یا اقدامات سے اور صورتحال کو ایسا نہ ہونے دیں جسے سنبھالنا مشکل ہو جائے۔چین اس بات سے فکر مند ہے کہ اگر جنگ سے شمالی کوریا میں کم جونگ-ان کا اقتدار ختم ہوتا ہے تو اس سے چین کی اپنی سرحد پر پناہ گزینوں کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔اسے یہ بھی تشویش ہے کہ شمالی کوریا کے اقتدار گرنے سے ایک بفر زون ختم ہو جائے گا جو اس کے اور جنوبی کوریا کے درمیان ایک کھائی کا کام کرتا ہے جہاں امریکا نے اپنے فوجی اڈے بنا رکھے ہیں۔چین انہی وجوہات کی وجہ سے شمالی کوریا کو زیادہ کچھ کہنے سے گریز کرتا ہے۔ اگرچہ حالیہ دنوں میں چین کے اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات میں مایوسی بڑھی ہے۔اس نے شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے جبکہ چین کی سرکاری نشریاتی سروس سی سی ٹی وی نے کہا ہے کہ چین 17 اپریل سے بیجنگ اور پیانگ یانگ کے درمیان ایئر چائنا کی براہ راست سروس ملتوی کر رہا ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکا میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش بڑھتی جا رہی ہے اور اس نے جزیرہ نما کوریا کے پاس اپنا ایک بحری جنگی جہاز تعینات کر دیا ہے۔امریکی صدر نے حالیہ دنوں میں فوجی کارروائیوں کے لیے اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے۔چین کی تشویش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جمعرات کو کیے گئے اس تبصرے سے اور بھی بڑھ گئی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’شمالی کوریا کے مسئلے کو دیکھ لیا جائے گا۔ٹرمپ نے کہا، ’اگر چین کی مدد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو وہ بہت اچھا ہو گا۔ اگر نہیں کرتا، تو ہم ان کے بغیر اس مسئلے کو حل کر لیں گے۔‘
شمالی کوریا کی فوج نے اگلے دن اس کے جواب میں کہا کہ وہ کسی امریکی حرکت کو ’بے رحمی سے ناکام کر دے گا۔امریکی صدر نے حالیہ دنوں میں فوجی کارروائیوں کے لیے اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے پہلے شام میں ایک مشتبہ کیمیائی حملے کے بدلے میں شام میں میزائل حملوں کا حکم دیا اور اس کے بعد امریکی فوج نے افغانستان میں نام نہاد دولتِ اسامیہ کے ٹھکانوں پر ایک بڑا بم گرایا۔امریکا کو فکر ہے کہ شمالی کوریا ایسی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے جس کی مدد سے وہ امریکا تک جوہری ہتھیاروں سے حملے کر سکے۔
صدر ٹرمپ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ گذشتہ ہفتے فلوریڈا میں ہونے والے اجلاس کے بعد سے مسلسل فون پر رابطے میں ہیں اور خبر رساں ادارے رویٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں لگانے کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ابن عماد بن عزیز


متعلقہ خبریں


سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ،امریکا، اسرائیل کی ایران کو دھمکیاں وجود - منگل 16 اپریل 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل اور امریکا کے مندوبین نے تلخ تقاریر کیں اور ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں جس کے جواب میں ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کا عندیہ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلام...

سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ،امریکا، اسرائیل کی ایران کو دھمکیاں

جی-7اجلاس میں تہران پر پابندیوں کا فیصلہ وجود - منگل 16 اپریل 2024

جی-7ممالک کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیل کو اپنی مکمل حمایت کی پیشکش کرتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد جی-7 ممالک امریکا، جاپان، جرمنی، فرانس، بر...

جی-7اجلاس میں تہران پر پابندیوں کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا وجود - منگل 16 اپریل 2024

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے 14پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پٹرول 4.53روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 289.41روپے سے بڑھ...

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

نئے قرض کے حصول کیلئے درخواست تیار،آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی وجود - منگل 16 اپریل 2024

پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا ۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہ...

نئے قرض کے حصول کیلئے درخواست تیار،آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی

تندور مالکان نے لوٹ مار کا بازارگرم کردیا، پچیس روپے کی روٹی 30 میں فروخت وجود - منگل 16 اپریل 2024

کراچی میں فلور ملز کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہریوں کوریلیف نہ مل سکا ۔۔ عوام کو نہ آٹا سستا مل رہاہے نہ تندور پرروٹی کے ریٹ کم ہوئے ہیں۔ عید کے تین دنوں میں تندور مالکان نے پچیس روپے بکنے والی روٹی تیس روپے کی فروخت کی ۔کراچی میں مہنگائی مافیا نے عوام کوسستے آٹے...

تندور مالکان نے لوٹ مار کا بازارگرم کردیا، پچیس روپے کی روٹی 30 میں فروخت

کراچی میں 18اپریل سے بارش کی پیش گوئی وجود - منگل 16 اپریل 2024

محکمہ موسیات نے اٹھارہ اپریل سے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی۔۔۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں کہ اچھی بارشوں کے باعث اس سال گرمی زیادہ نہیں پڑے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا نیا سسٹم سترہ اپریل کی رات کو مغربی بلوچستان میں داخل ہوگا۔جس کے باعث اٹھارہ اپریل سے کر...

کراچی میں 18اپریل سے بارش کی پیش گوئی

برطانوی طیاروں نے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے ، وزیراعظم رشی سونک وجود - پیر 15 اپریل 2024

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانوی طیاروں نے اسرائیل کی جانب سے آنیوالے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کیلئے عالمی مربوط کاوشوں کا حصہ بنا۔رشی سونک نے کہا کہ رائل ...

برطانوی طیاروں نے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے ، وزیراعظم رشی سونک

ایران اسرائیل تنازع، مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی وجود - پیر 15 اپریل 2024

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد پاکستان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی فضائی حدود، خصوصاً مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے ذرائع نے کہا کہ نئی صورتحال کے حوالے سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہ...

ایران اسرائیل تنازع، مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی

ایران کا اسرائیل پر حملہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش وجود - پیر 15 اپریل 2024

پاکستان نے 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے ، پاکستان نے کئی ماہ سے غزہ می...

ایران کا اسرائیل پر حملہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش

ایران کا اسرائیل کیخلاف ’آپریشن ختم‘، جوابی کارروائی نہ کرنے کی تنبیہ وجود - پیر 15 اپریل 2024

ایران نے اسرائیل کے خلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے دوبارہ غلطی کی تو نتائج بہت بْرے ہوں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل اور اس کے اتحادی ملک امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس کے میزائل حملوں کے جواب میں ک...

ایران کا اسرائیل کیخلاف ’آپریشن ختم‘، جوابی کارروائی نہ کرنے کی تنبیہ

اپوزیشن کی دھاندلی کیخلاف تحریک شروع، پشین جلسے میں 6 جماعتی اتحاد کا تحریک تحفظ آئین کا اعلان وجود - اتوار 14 اپریل 2024

اپوزیشن نے دھاندلی کیخلاف نئی نویلی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 جماعتی اپوزیشن اتحاد بنالیا اور حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کر دیا۔ملک کی 6 اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی بالادستی کیلئے تحریک تحفظ آئین کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اس اپوزیشن اتحاد میں پاک...

اپوزیشن کی دھاندلی کیخلاف تحریک شروع، پشین جلسے میں 6 جماعتی اتحاد کا تحریک تحفظ آئین کا اعلان

نوشکی میں مسافر بس سے اتار کر 9 مزدور قتل، گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی وجود - اتوار 14 اپریل 2024

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی جس میں سے متعدد افراد کو بس سے...

نوشکی میں مسافر بس سے اتار کر 9 مزدور قتل، گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

مضامین
عوامی خدمت کا انداز ؟ وجود منگل 16 اپریل 2024
عوامی خدمت کا انداز ؟

اسرائیل کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے! وجود منگل 16 اپریل 2024
اسرائیل کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے!

آبِ حیات کاٹھکانہ وجود منگل 16 اپریل 2024
آبِ حیات کاٹھکانہ

5 اگست 2019 کے بعد کشمیر میں نئے قوانین وجود منگل 16 اپریل 2024
5 اگست 2019 کے بعد کشمیر میں نئے قوانین

کچہری نامہ (٢) وجود پیر 15 اپریل 2024
کچہری نامہ (٢)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر