وجود

... loading ...

وجود
وجود

بھارت : مسلم آبادی پر انتہا پسند وں کا پروپگنڈا بے بنیاد ثابت ہوا

جمعه 24 فروری 2017 بھارت : مسلم آبادی پر انتہا پسند وں کا پروپگنڈا بے بنیاد ثابت ہوا

بھارت کے نائب وزیر داخلہ اور انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رہنماکرن ر یج جو کے حالیہ بیان پر ایک بار پھر مسلمانوں کی آبادی پر سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے،بھارت کے نائب وزیر داخلہ کرن ریج جو نے اسمبلی انتخابات کے ماحول میں کچھ ایسا ہی کہا جیسا کہ ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رہنما اکثر کہتے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ‘ہندوؤں کی آبادی گھٹ رہی ہے اور اقلیتیں بڑھ رہی ہیں۔‘ ریج جو کا بیان دراصل شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے متعلق تھا، جہاں گزشتہ چند سال میں عیسائی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔بہر حال، مردم شماری کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بھارت میں ہندوؤں ہی نہیں، مسلمانوں، عیسائیوں، بدھ مت، سکھوں اور جین مت، یعنی ہر کمیونٹی میں آبادی کے اضافے کی شرح کم ہوئی ہے۔
مجموعی آبادی میں کمی، اضافہ اور اضافے کی شرح میں تبدیلی، دو مختلف چیزیں ہیں۔ مطلب یہ کہ بھارت میں ہندو اور مسلمان سمیت تمام برادریوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن تمام کمیونیٹیز کی آبادی جس رفتار سے بڑھ رہی تھی اس میں کمی آئی ہے۔دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ گزشتہ دس سال میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی شرح میں، ہندوؤں کے مقابلے میں زیادہ کمی آئی ہے۔
ذرا غور کریں، 2011ء کی رائے شماری کے مطابق، ہندوؤں کی آبادی میں اضافے کی شرح 16.76 فیصد ہے جبکہ 10 سال پہلے یہ شرح 19.92 فیصد تھی۔اب اس کے مقابلے میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی شرح پر غور کریں جو آر ایس ایس کے مطابق گہری تشویش کا سبب ہے۔ ملک میں پہلے مسلمانوں کی آبادی 29.5 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی تھی جو اب کم ہو کر 24.6 فیصد ہو گئی ہے۔مطلب یہ کہ مسلمانوں کی آبادی کے اضافے میں تقریباً پانچ فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ہندو آبادی کی رفتار تقریباً تین فیصد کم ہوئی ہے۔یہ بات بالکل سچ ہے کہ روایتی طور پر مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی شرح ہندوؤں سے زیادہ رہی ہے اور آج بھی 16.76 کے مقابلے 24.6 ہے لیکن یہ خوف پھیلانا یا تو جہالت ہے یا پھر سازش کہ مسلم آبادی سن 2035ء تک ہندوؤں سے زیادہ ہو جائے گی۔
ہندو آبادی میں اضافے کی شرح میں کمی اگر مسلمانوں سے کم ہے، اور ملک میں تقریباً 97 کروڑ ہندو ہیں تو کس ریاضی سے تقریباً 17 کروڑ مسلمان ان سے آگے نکل جائیں گے؟یہ ثابت کرنے کی کوشش کرنا کہ مسلمان جان بوجھ کر آبادی بڑھا رہے ہیں یا اس کے پیچھے کوئی مذہبی ریس ہے کہ وہ ہندوؤں سے آگے نکل جائیں، یہ منافرت پر مبنی نادان سوچ کا نتیجہ ہے۔وقتِ ضرورت کے حساب سے سنگھ پریوار سے وابستہ لوگ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، کبھی اس کی وجہ مسلمان عورتوں کا 10 بچے پیدا کرنا بتایا جاتا ہے تو کبھی بنگلہ دیشی دراندازی۔آبادی کا دباؤ ایک سنگین مسئلہ ہے لیکن سنگھ سے وابستہ لوگ صرف مسلم آبادی کو مسئلہ بتاتے ہیں، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو نہیں، اگر ایسا ہوتا تو بار بار ہندوؤں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ نہیں دیتے۔بنگلہ دیشی دراندازی بھی ایک حقیقی مسئلہ ہے لیکن اسے روکنے کی کوشش سے زیادہ توجہ اس سے خوفزدہ کرنا ہے۔بہار اور اتر پردیش کے ہندوؤں میں آبادی بڑھنے کی شرح، کیرالہ اور تامل ناڈو کے مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ کی شرح سے دو گنا تک زیادہ ہے۔ تو کیا یہ نتیجہ اخذ کر لیا جائے کہ ان ریاستوں کے ہندوؤں نے ساکشی مہارج جیسے رہنماؤں کی زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل پر عمل کیا ہے؟
کیرالہ کی مثال سے واضح ہے کہ وہاں دس سال میں مسلمانوں کی آبادی میں صرف 12.8 فیصد اضافہ ہوا، جو قومی اوسط (17.7) سے پانچ فیصد کم، ہندو آبادی میں اضافہ کی شرح (16.7) سے چار فیصد کم اور مسلمانوں کی قومی سطح پر مجموعی ترقی کی شرح (24.6) کا تقریباً نصف ہے۔ سنگھ پریوار کا الزام رہا ہے کہ مسلمان زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں۔اب سوال یہ پیداہوتا ہے کہ کیا کیرالہ کے مسلمان کم مسلمان ہیں؟ دراصل، آبادی میں اضافہ کی شرح کئی باتوں پر منحصر ہے، جیسے خواتین کی تعلیم، صحت کی سہولیات اور مانع حمل کے ذرائع کا حاصل ہونا، نہ کہ مذہب۔یہ حکومت کی فائلوں میں بند نہیں، بلکہ ایک کھلا سچ ہے کہ مسلمانوں میں پسماندگی ہے، تعلیم اور روزگار کا فقدان ہے جس کا براہ راست تعلق آبادی میں اضافے سے ہے۔ کاشتکاری اور ہنر کے کاموں میں لگے خاندانوں میں زیادہ بچے عام ہیں کیونکہ جتنے ہاتھ اتنی آمدن۔یہ سمجھنے کے لیے بہت پڑھا لکھا ہونے کی ضرورت نہیں کہ ملک میں مسلمانوں کی کیا حالت ہے؟ آٹھویں کلاس کی این سی ای آرٹی کی کتاب ’سوشل اینڈ پولیٹکل لائف‘ کا صفحہ نمبر 88 دیکھیے، جو ہندو اور مسلمانوں کی اقتصادی تعلیمی حالت کا مظہر ہے۔’ملک کے زیادہ تر مسلمان کچی آبادیوں میں رہتے ہیں، ان میں خواندگی کی شرح ہندوؤں سے کم ہے، سرکاری ملازمتوں میں ان کی شرکت آبادی کے تناسب سے بہت کم ہے۔‘آٹھویں میں پڑھنے والے جانتے ہیں کہ یہ اعداد و شمار پسماندگی اور نظر انداز کیے جانے کو دکھاتے ہیں، اس سچ کو تبدیل کر پانا ذرا مشکل کام ہے اس کے مقابلے شاید زیادہ آسانی کتابوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے؟یہ تو تھی حقیقت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بجرنگ دل ،آر ایس ایس اور دوسری انتہاپسند ہندوتنظیموں کے بے بنیاد پروپیگنڈا کی۔ اب آئیے‘ دیکھتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں کو زندگی گزارنے کیلیے کن چیلنجوں کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔بھارت کے اخبارات میں گزشتہ دنوں دو تصویریں صفحۂ اول پر نمایاں طور پر شائع ہوئیں۔ایک تصویر تھی کرناٹک کے نثار الدین کی جنہیں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔23 سال قید میں گزارنے کے بعد بھارت کی سپریم کورٹ نے نثار کو بے قصور پایا۔ نثارکو جب گرفتار کیا گیا تھا اس وقت وہ طالب علم تھے اور ان کی عمر 20 برس تھی اور اب وہ 43 برس کے ہوچکے ہیں۔ نثار نے جیل سے رہائی کے بعد کہا کہ وہ اپنے آپ کو ایک زندہ لاش کی طرح محسوس کرتے ہیں۔
دوسری تصویر 16 سال کے سرفراز حسین نام کے ایک بچے کی ہے جس نے آسام میں دسویں کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔وہ جس سکول میں پڑھتا ہے وہ ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کے زیرِ انتظام چلتا ہے۔سرفراز نے ٹاپ کرنے سے پہلے سنسکرت زبان کے بھی کئی مقابلوں میں انعام اور اعزازات حاصل کیے ہیں۔ ان کی بہن نے بھی اسی سکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔
سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں ایک پرتشدد ویڈیو گردش کرتی رہی۔ اس ویڈیو میں پولیس کی موجودگی میں ’بجرنگ دل‘ کے کئی کارکن گائے کے ایک تاجر کو گائے ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے انتہائی بے دردی سے لاٹھیوں سے مار رہے تھے۔گائے اور بھینس ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جانا بھارت میں ان دنوں موت سے کھیلنا ہے۔سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے والے پیغامات، تصویریں اور ویڈیو وغیرہ بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں۔
بھارت کے مسلمان ایک عرصے سے کافی دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔ بی جے پی کو مسلمان عموماً ایک مسلم مخالف پارٹی سمجھتے ہیں اس لیے بیشتر مسلمان اسے ووٹ نہیں دیتے۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے اور اس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ سے مسمانوں کے اضطراب اور بیچینی میں اضافہ ہوا ہے۔ تعلیم اور معیشت میں سب سے پیچھے رہ جانے کے بعد مسلمانوں میں اب نئے چیلنجز کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے کرنے کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔
سول سروسز کے امتحان ہوں یا مرکزی اور ریاستی تعلیمی بورڈز کے امتحانات، ہر جگہ مسلمانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ چھوٹے چھوٹے قصبوں میں تعلیم کے میدان میں مسلمان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کی معاشرتی سوچ میں بھی نمایاں تبدیلی آ رہی ہے۔ ایک جانب شادی اور طلاق کے سلسلے میں مسلم خواتین کے جمہوری حقوق کا مطابہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب خاندانی منصوبہ بندی پرعمل بھی زیادہ مؤثر طریقے سے ہو رہا ہے۔ مسلمان اب تیزی سے چھوٹی فیملی کا اصول اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ کم عمری میں بچیوں کی شادی کا چلن بھی بہت کم ہوگیا ہے۔
تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے جہاں مسلمان بڑیتیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ تعلیم کا جنون اتنا زیادہ ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے صرف 13 اضلاع میں آر ایس ایس کے زیرِ انتظام شیشو مندر سکولوں میں بھی 4,500 سے زیادہ مسلم طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ یہ تعداد ہر برس بڑھ رہی ہے۔کچھ دنوں پہلے یہ تصور بھی ممکن نہیں تھا۔تقسیم ہند کے بعد شمالی انڈیا میں مسلمانوں کا متوسط طبقہ تقریباً ختم ہو چکا تھا۔ 70 برس بعد اب ملک میں مسلمانوں کے ایک ابھرتے ہوئے مڈل کلاس کے آثار ہر جگہ نطر آتے ہیں۔دہشت گردی، مسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر نفرت کی روش، تعلیم کی کمی اور 14 فی صد آبادی ہونے کے باوجود بھارت کی سیاست اور معیشت میں بے اثر ہونے کے سبب بھارتی مسلمان ابھی تک دباؤ میں رہتے آئے ہیں۔ نفرتوں اور کئی سطح پر تفریق اور مشکلات نے مسلمانوں کی نئی نسل کو اور بھی زیادہ مضبوط بنا دیا ہے۔شمال سے جنوب تک ہر جگہ تعلیم کا چرچا ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ اب بھارت کے مسلمان اپنی اقتصادی پسماندگی اور سیاسی بے بسی کو شکست دینا چاہتے ہیں۔
٭٭


متعلقہ خبریں


مودی کابینہ میں تین سال میں تیسری توسیع، نئے سوالات نے سر اُٹھا لیے! شہلا حیات نقوی - جمعه 08 ستمبر 2017

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنی کابینہ میں توسیع کی ہے جس کے تحت 4 وزرا ء کو ترقی دے کر وزیر کابینہ بنایا گیا ہے جبکہ 9نئے وزرا ء نے حلف اٹھایا۔جن وزرا ء کے عہدے میں ترقی ہوئی ہے ان میں نائب وزیر دھرمیندر پردھان، پیوش گویل، مختار عباس نقوی اور نرملا سیتارمن شامل ہ...

مودی کابینہ میں تین سال میں تیسری توسیع، نئے سوالات نے سر اُٹھا لیے!

ہندوستان کے شاہی باورچی خانے وجود - جمعه 21 جولائی 2017

جب کبھی ہندوستان کے شاہی باورچی خانوں اور ان میں تیار کیے گئے شاہی پکوانوں کا ذکر ہوتا ہے تو لکھنؤ، حیدرآباد اور رام پور ہی اس کے دائرے میں آتے ہیں۔ ہندوستان کے جنوبی حصوں کے شاہی باورچی خانوں کا ذکر شاذ و نادر ہی سننے یا پڑھنے میں آتا ہے۔جنوبی ہند کے راجا مہاراجہ بھی شمالی ہ...

ہندوستان کے شاہی باورچی خانے

بھارتی صدارتی انتخاب میں رام ناتھ کووند کی نامزدگی ہندو راشٹر کے قیام کی جانب پہلا قدم شہلا حیات نقوی - اتوار 16 جولائی 2017

بھارت میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے گہماگہمی شروع ہوچکی ہے،حکمران بھاریہ جنتا پارٹی کی حزب اختلاف کی جماعتوں کو ساتھ ملانے اور متفقہ صدر لانے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ اس طرح اب پیر17جولائی کوبھارت کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔بھارت کا یہ صدارتی انتخاب کئی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حا...

بھارتی صدارتی انتخاب میں رام ناتھ کووند کی نامزدگی ہندو راشٹر کے قیام کی جانب پہلا قدم

بھارت سی پیک کواتھل پتھل کرنے کی سازشوں میں مصروف ! وجود - اتوار 02 جولائی 2017

چین کے سرکاری اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ نے خطے میں تجارتی روابط قائم کرنے کی بھارتی کوششوں کو ’جغرافیائی سیاسی ضد‘ قرار دیتے ہوئے نئی دہلی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو مکمل طور پر بائی پاس کرنے کے بجائے اس سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات بحال کرے۔ گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک کالم...

بھارت سی پیک کواتھل پتھل کرنے کی سازشوں میں مصروف !

پرتھوی میزائل کا ایک اورتجربہ ‘بھارت دنیا کو ایٹمی تباہ کاری میں جھونکے میں کوشاں وجود - جمعه 23 جون 2017

بھارت نے گزشتہ روز ایک اور پرتھوی میزائل کا تجربہ کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ بھارتی حکمراں اس خطے کو اسلحہ کی دوڑ کامرکز بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں اور بھارتی حکمراں ہر حال میں اس خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ بھارتی فوجی ماہرین اور خود بھارتی فوج کے سربراہ جنرل را...

پرتھوی میزائل کا ایک اورتجربہ ‘بھارت دنیا کو ایٹمی تباہ کاری میں جھونکے میں کوشاں

کیاایٹمی ہتھیارپاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے کے لیے بھی مؤثر ہیں؟؟ وجود - هفته 17 جون 2017

دنیا کے جن ممالک نے جوہری ہتھیار بنائے، اْن کا جواز یہی رہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی موجودگی سے جوہری ہتھیاروں کے حامل مخالف ممالک کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ عرف عام میں اسے نیوکلیئر ڈیٹرنس کہا جاتا ہے۔ یہ بات بڑی حد تک درست بھی ہے۔ مثلاً جوہری ہتھیاروں کے حامل ملک برطانیہ او...

کیاایٹمی ہتھیارپاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے کے لیے بھی مؤثر ہیں؟؟

بلی تھیلے سے باہر آرہی ہے سجن جندال پاکستان اسٹیل خریدنا چاہتے ہیں وجود - هفته 20 مئی 2017

[caption id="attachment_44588" align="aligncenter" width="784"] سجن جندال بھارت کے علاوہ برطانیہ میں بھی اسٹیل ٹائیکون کے نا م سے جانے جاتے ہیں، نواز شریف سے گزشتہ ماہ مری میں خفیہ ملاقات ہوئی تھی‘ فواہوں کوبھارت کے معروف صحافی کے اس دعوے سے مزید تقویت ملی کہ ہم وطن اسٹیل ٹائیکون...

بلی تھیلے سے باہر آرہی ہے سجن جندال پاکستان اسٹیل خریدنا چاہتے ہیں

کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت کامایوس کن فیصلہ ایچ اے نقوی - جمعه 19 مئی 2017

[caption id="attachment_44576" align="aligncenter" width="784"] بھارتی جاسوس کی سزائے موت کے خلاف بھارت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جج رونی ابراہم نے حتمی فیصلہ آنے تک حکم امتناع سنادیا‘ پاکستان میں پچھلے چار عشروں میں ایک درجن سے زیادہ بھارتی جاسوسوں کو سزا ہوئی جن میں بعض ک...

کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت کامایوس کن فیصلہ

سی پیک منصوبہ :بھارت کوشمولیت کے لیے چینی دعوت سے شکوک وشبہات میں اضافہ ایچ اے نقوی - جمعرات 11 مئی 2017

[caption id="attachment_44491" align="aligncenter" width="784"] ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ چین اور بھارت کو نئے مواقع فراہم کریں گے،یہ نظریہ غلط ہے کہ چین بھارت کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت میں تعینات چینی سفیر ‘چین سی پیک کو بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے استعمال کرن...

سی پیک منصوبہ :بھارت کوشمولیت کے لیے چینی دعوت سے شکوک وشبہات میں اضافہ

کشیدگی کے باوجود پاکستان اوربھارت میں مذہبی سیاحت جاری شہلا حیات نقوی - بدھ 19 اپریل 2017

[caption id="attachment_44171" align="aligncenter" width="784"] بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی جنونیت انتہاپر پہنچ جانے کے باوجود دونوں ملک مذہبی سیاحت کی ترغیب دے کر لاکھوں روپے کا زرمبادلہ کمانے میں مصروف ہیں بیساکھی تقریبات کے لیے 13سو بھارتی زائرین حال ہی میں پاکستان آئے ،...

کشیدگی کے باوجود پاکستان اوربھارت میں مذہبی سیاحت جاری

پاک بھارت کشیدگی مشترکہ دوست ممالک کی نواز-مودی ملاقات کرانے کی کوششیں ایچ اے نقوی - منگل 18 اپریل 2017

[caption id="attachment_44157" align="aligncenter" width="784"] ملاقات جون میں قازقستان کے دارالحکومت استانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرمتوقع ہے،دونوں ممالک اسی اجلاس میں تنظیم کے رکن بنیں گے پاکستان اور بھارت کے حکام نے اس ملاقات پر رضامندی کااظہ...

پاک بھارت کشیدگی مشترکہ دوست ممالک کی نواز-مودی ملاقات کرانے کی کوششیں

انڈیا: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ یوپی کے ٹرمپ بن گئے شہلا حیات نقوی - منگل 28 مارچ 2017

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سخت گیر ہندو نظریات کے حامل رہنما ہیں جن کی حکومت نے آتے ہی ان ذبح خانوں کو بند کرنے کا فرمان جاری کیا تھا جن کے پاس قانونی لائسنس نہیں ہیں۔جس کے خلاف اترپردیش کے قصاب میدان میں آگئے ہیں،اوربھارت کی سب سے بڑی ریاست میں غیر قانونی ذبح خانو...

انڈیا: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ یوپی کے ٹرمپ بن گئے

مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر