وجود

... loading ...

وجود
وجود

دل میرا دوا چاہتا ہے

پیر 06 فروری 2017 دل میرا دوا چاہتا ہے

حکومت کے پاس کوئی دل ہی نہیں اس لیے دل کے معاملے میں بھی وہ مجرمانہ غفلت کی شکار دکھائی دیتی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت میں ایسے معاملات سامنے آئے ہیں کہ ہر دل، درد سے تڑپ اٹھا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ طب کی دنیا میں اتنی ترقی ہورہی ہے لیکن پاکستان میں آج بھی مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس لگائے جارہے ہیں۔ پاکستان میں ایسے اسٹنٹس دل کے مریضوں کو لگائے جارہے ہیں جو سرے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظور شدہ نہیں۔ اس ضمن میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے دس دنوں کے اندر ملک میں استعمال ہونے والے رجسٹرڈ اسٹنٹس کے حوالے سے معلومات طلب کر لیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسٹنٹ کا معاملہ جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ غریب اور متوسط آدمی مہنگے اسٹنٹ کیسے خریدے گا۔ قانونی معیارپر پورا اترنے والے والی اسٹنٹ درآمد کرنے والی کمپنیوں کو فوراً رجسٹر ڈ کیا جائے۔ ہماے نزدیک یہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے جتنا کہ یہ اب تک معزز عدالت کے زیرسماعت آیا ہے یا پھر ذرائع ابلاغ میں زیر بحث رہا ہے۔ اس وقت ملک میں 68 اسٹنٹ رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ 37 کمپنیوں کی درخواستیں رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں۔ اگر ان 37 کمپنیوں کے متعلق کوئی فیصلہ بھی کرلیا جائے تو مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ کیونکہ پہلے سے ہی 68 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ اصل معاملہ بدانتظامی کا نہیں بدنیتی کا ہے۔ اسٹنٹ کی خرید وفروخت اوپر سے نیچے تک ایک کاروبار ہے جس میں مریض ڈاکٹر سے لے کر کمپنیوں اور حکومت تک سب کی مشق ستم کا ایک حصہ ہے۔ اس پورے معاملے میں کہیں پر بھی دل کے مریض کو ایک “مریض “کے طور پر نہیں بلکہ منڈی کی نفسیات سے ایک” کنزیومر” کے طور دیکھا جاتا ہے۔ یہ پورا ایک کاروبار ہے جس میں اسٹنٹ کی اصل قیمت دل کے مریض کی خریداری تک مختلف منافع خور ہاتھوں سے ہوتی ہوتی چند ہزار سے لاکھوں روپے تک پہنچ جاتی ہے۔ ایک کمپنی اپنے اسٹنٹ کی زیادہ سے زیادہ خریداری چاہتی ہے۔ گویا وہ دنیا میں دل کے زیادہ سے زیادہ مریض دیکھنا یا بنا نا چاہتی ہے۔ اس کے لیے وہ دل کے معمولی سے معمولی مسئلے کے شکار لوگوں کو دل کے آپریشن اور اسٹنٹ کی خریداری تک خود دھکیلتے ہیں۔ کیونکہ ڈاکٹر اس پورے عمل میں اسٹنٹ کی خریداری پر منافع کا حصہ دار ہوتا ہے۔ اس ضمن میں بہت سے حقائق سامنے آچکے ہیں اور اِسے ثابت کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہی۔ گویا اس پورے کھیل میں ایک کمپنی پہلے اپنے اسٹنٹ کو مارکیٹ کرنے کے لیے حکومت کی سطح پر بے پناہ دولت خرچ کرتی ہے اور پھر اِسے مریضوں کو استعمال میں لانے کے لیے ڈاکٹرز کو پرکشش پیشکشیں کرتی ہیں تاکہ وہ اس کی فروخت کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنائے۔ ابھی اس اسٹنٹ کے معیاری اور غیر معیاری ہونے کی بحث چھوڑ دیجیے۔ اس طرح حکومتوں کو خوش رکھنے اور ڈاکٹرز کو دی جانے والی “رشوت” ملا کر قیمت میں شامل کردی جاتی ہے اور یوں چند ہزار کا اسٹنٹ لاکھوں روپے کی قیمت تک پہنچ جاتا ہے۔ چونکہ دل کے مریض کے حوالے سے زیادہ وقت نہیں ہوتا اس لیے مریض کے اہلِ خانہ کو “بلیک میل” کرنے کی ڈاکٹر کے پاس گنجائش بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ہمارے نزدیک یہ مسئلہ اسٹنٹ کی رجسٹریشن سے زیادہ خطرناک ہے۔ اسٹنٹ جتنے رجسٹرڈ کیے گئے اور جتنے بعد میں بھی کر لیے جائیں ، تب بھی یہ مسئلہ جوں کا توں ہے۔ اس ضمن میں قابل غور نکتہ یہ ہے کہ اسٹنٹ کا فیصلہ کوئی مریض کے اہل خانہ نہیں کرتے کہ کون سا اسٹنٹ زیادہ بہتر ہے اور کون سا اسٹنٹ معیاری اور رجسٹرڈ نہیں ہے۔ یہ تمام فیصلے عام طور پر ڈاکٹر کرتے ہیں۔ کیونکہ ننانوے فیصد سے بھی زائد معاملات میں مریض کے اہلِ خانہ تو یہ بھی نہیں جانتے کہ اسٹنٹ کس بلا کا نام ہے؟ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ اسٹنٹ کی خریداری کا فیصلہ وہ کربھی سکتے ہیں یا نہیں؟ انہیں رجسٹرڈ کمپنیوں اور معیاری اور غیر معیاری اسٹنٹ کا بھی کچھ علم نہیں ہوتا۔ اس عالم میں یہ سارے فیصلے “ڈاکٹر” کی صوابدید پر ہوتے ہیں اور وہ اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کے بڑھتے گھٹتے بھاو¿ کے طور پر اسٹنٹ کی خریداری کا فیصلہ کرتا ہے۔ جو کمپنی زیادہ “حصہ” دے گی اسی کمپنی کا اسٹنٹ وہ استعمال میں لاتا ہے۔ اس پورے عمل میں حکومت یا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کہیں پر بھی فعال دکھائی نہیں دیتی۔ کیونکہ وہ اپنا حصہ پہلے سے ہی لے کر الگ ہوچکی ہوتی ہے۔ اس پورے عمل کا مشاہدہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر زیر گردش وہ ویڈیو دیکھ لی جائے جس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کے سربراہ ڈاکٹر صاحب ایک محفل میں سگریٹ ، شراب اور خواتین کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتے نظر آتے ہیں۔ اس ویڈیو کو منظر عام پر لانے والے دراصل یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ کس طرح اسٹنٹ کا کاروبار رنگین ماحول میں منافع بخش طریقے پر ہوتا ہے۔ ہمارے نزدیک اسٹنٹ کی رجسٹریشن کو مسئلہ بنانے کے بجائے کمپنیوں ، حکومت اور ڈاکٹر کے مابین منافع بخش تال میل کو توڑنا چاہئے۔ اس ضمن میں کسی بھی ادویہ ساز کمپنی کے کسی بھی نمائندے کو ڈاکٹر سے ملنے پر پابندی لگادینی چاہئے اور اگر ایسا کوئی ایک واقعہ بھی رپورٹ ہوجائے تو مذکورہ ڈاکٹر پر تاحیات پابندی لگادینی چاہئے۔مریض کو مریض سمجھنا چاہئے ، کنزیومر نہیں اور ڈاکٹر کو ڈاکٹر ہونا چاہئے دوکاندار نہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ یہ سوچیں کہ انہیں کبھی روزِ آخرت اللہ کو منہ دکھا نا ہے کہ نہیں۔ انہیں مریضوں کے ساتھ اس لوٹ مار کی اجازت دیتے ہوئے کچھ خدا خوفی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
٭٭


متعلقہ خبریں


افسران کواصل محکمے میں بھیجنے کے معاملے پر سندھ حکومت کی ایک اور قلابازی وجود - هفته 25 فروری 2017

سندھ میں گریڈ18کے افسر مہدی علی شاہ کی بھی ایک تاریخ ہے وہ آج کل ضلع کورنگی میں ڈپٹی کمشنر کے طورپرکام کررہے ہیں مگروہ براہ راست گریڈ17میں کس طرح اسسٹنٹ کمشنر بنے؟ اس کی طویل اوردلچسپ کے علاوہ متنازع تاریخ ہے۔ذرائع بتاتے ہیں کہ بینظیربھٹو جب دوسری مرتبہ وزیراعظم بنیں تو سیشن جج آ...

افسران کواصل محکمے میں بھیجنے کے معاملے پر سندھ حکومت کی ایک اور قلابازی

کیا لوگ ہیں ہم؟ رضوان رضی - جمعرات 16 فروری 2017

جب یہ سطور آپ کی نظروں سے گزریں گی تو عدالتِ عظمیٰ کے سامنے زیر سماعت پاناما لیکس کی بنا ء پر شروع ہونے والے کیس کی سماعت کا وقفے کے بعد دوبارہ آغاز ہوچکا ہوگا۔ جنوبی امریکا میں واقع ریاست پانامہ میں ٹیکس بچانے کے لئے قائم کی جانے والی آف شور کمپنیوں کو رجسٹر کرنے والے ادارے ’...

کیا لوگ ہیں ہم؟

جسٹس شیخ ریاض سے جسٹس ثاقب نثار تک انوار حسین حقی - جمعرات 19 جنوری 2017

عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار نے سندھ کے علاقے گھوٹگی کے رہائشی علی حسن مزاری کی درخواست پر تین سالہ بچی کو ونی کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ جرگے نے علی حسن مزاری پر تین لاکھ روپے جُرمانہ عائد کرتے ہوئے اُس کی تین سالہ بچی کو ونی ...

جسٹس شیخ ریاض سے جسٹس ثاقب نثار تک

پاناما لیکس مقدمہ  :  عدالت عظمیٰ نے کمیشن کی تشکیل کے لیے فریقین سے تجاویز مانگ لیں! وجود - بدھ 07 دسمبر 2016

عدالت عظمیٰ کی گزشتہ دو سماعتوں سے یہ امر واضح ہو چکا ہے کہ پاناما لیکس کے حوالے سےsupreme court عدالت عظمیٰ میں  زیر سماعت مقدمہ کوئی خطرناک موڑ  بھی لے سکتا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں 7 دسمبر کو  (بروز بدھ) ہونے والی سماعت میں تحریک انصاف کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن ک...

پاناما لیکس مقدمہ  :  عدالت عظمیٰ نے کمیشن کی تشکیل کے لیے فریقین سے تجاویز مانگ لیں!

رجوع کا وقت رضوان رضی - منگل 08 نومبر 2016

اگر بارِ خاطر گراں نہ گزرے اور جان کی امان عطا ہو تو عرض بس اتنا ساکرنا تھا کہ جن لوگوں نے بہت بڑے بڑے منہ کھول کر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کے بچوں ، رشتے داروں اور دیگر ساتھیوں کے مالی معاملات کے عدلیہ کے پاس جانے پر بغلیں بجائی تھیں اور اسے اپنی فتح پر محمول کیا تھا ،...

رجوع کا وقت

مضامین
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟ وجود جمعه 19 اپریل 2024
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟

عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران وجود جمعه 19 اپریل 2024
عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران

مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام وجود جمعه 19 اپریل 2024
مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام

وائرل زدہ معاشرہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
وائرل زدہ معاشرہ

ملکہ ہانس اور وارث شاہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
ملکہ ہانس اور وارث شاہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر