وجود

... loading ...

وجود
وجود

وزیراعظم! ڈاکٹرعافیہ کے لیے ایک خط لکھ دیں

پیر 16 جنوری 2017 وزیراعظم! ڈاکٹرعافیہ کے لیے ایک خط لکھ دیں

مجھے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ محترمہ عصمت صدیقی صاحبہ کی طرف سے ایک درد بھرا خط، حفیظ خٹک صاحب نے ای میل کیا۔ یہ خط یقیناً دوسرے حضرات کو بھی بھیجاگیا ہو گا۔ خواہش ہے کہ وہ بھی اپنی تحریروں میں پاکستان کی بیٹی مظلومہ امت ِمسلمہ ڈاکٹر عافیہ صدیقہ کے مسئلے کو اجاگر کریں گے۔جس کو امریکاکے متعصب یہودی جج نے ناکردہ گناہوں کی پاداش میں۸۶ سالہ قید سنائی تھی ۔امید کی جاسکتی ہے کہ اس طرح ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے لیے وزیر اعظم پاکستان پر زور ڈالا جاسکے گا۔ ان کو وہ وعدے یاد کرائیں جاسکیں گے جو انہوں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے متعلق عوام سے کیے تھے اور الیکشن جیتنے اور پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے بعد کراچی کے گورنر ہائوس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ صاحبہ اور اس کے بچوں سے کیے تھے۔
ا س خط میں ڈاکٹر عافیہ کی ضعیف اوردکھیاری والدہ صاحبہ نے حکمرانوں کے وعدے یا دکرائے ہیں کہ کس طرح ان حضرات نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ان سے وعدے کیے تھے۔اس معزز خاتون نے اپنی دکھ بھری داستان میں سارے سیاستدانوں کے حوالے سے پاکستانی عوام کو آگاہ کیا ہے کہ سیاست دان حضرات کس طرح مظلوم لوگوں سے وعدے کر کے بھول جاتے ہیں ،مکر جاتے ہیں یا انہیں اپنی سیاست سے فرصت نہیں ملتی کہ کسی مظلوم سے کیے گئے وعدے کو نبھائیں۔وہ لکھتی ہیںعمران خان صاحب چیئرمین تحریک انصاف نے سب سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے اس کے مقدمے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ میں کوشش کروںگا کہ ڈاکٹر عافیہ کو واپس پاکستان لائو۔ مگر وہ اس وعدے کوپورا نہ کر سکے وہ اب پاناما لیکس کے لیے تو بڑی محنت کر رہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح نواز شریف کو سزا دلوا دیں مگر اپنے وعدے کو آج تک برقرار نہ رکھ سکے۔اسی طرح پیپلز پارٹی نے پانچ سال حکومت میںگزار دیے مگر کچھ بھی نہیں کیا۔ ویسے ان کی فریادسے قطع نظرپیپلز پارٹی کے اُس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک کی کوشش سے ڈاکٹر عافیہ کے تین بچوں میں سے ایک بچی اور ایک بچہ بازیاب ہوئے اور ا سے نانی صاحبہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی صاحب نے بھی وعدہ کیا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کو میں واپس لائوں گا۔ اسی پیپلز پارٹی کے دوسرے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف صاحب نے بھی ایسے ہی وعدے کیے تھے مگر وہ بھی کچھ نہ کر سکے۔پاکستان کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوشش کی اور حکومت وقت کو بھی جنجھوڑا مگر آج تک کسی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس پاکستان لانے کی سنجیدہ کو شش نہیں کی۔
اس میں شک نہیں کہ دیگر سیاسی اور مذہبی پارٹیوں نے ڈاکٹر عافیہ کوواپس لانے کے وعدے کیے مگر ان کوتو اقتدار ہی نہیں ملا تو وہ اپنے وعدے کیسے پورے کرتے ۔ ان پارٹیوں نے اپنے جلسوں، ریلیوں اور میٹنگوں میں ڈاکٹر عافیہ کا مقدمہ اچھے طریقے سے لڑا۔ ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کو شکوہ تو نواز شریف صاحب سے ہے، جو بجا بھی ہے کیونکہ وہ حکمران ہیں۔ نواز شریف نے اپنی الیکشن مہم میں کئی جلسوں میں اعلانیہ کہا تھا کہ آپ مجھے ووٹ دیں ،اگر میںکامیاب ہو گیا تو میں ڈاکٹر عافیہ کو امریکا سے ضرور واپس لائونگا۔پھر جب وہ الیکشن جیت گئے پاکستان کے وزیر اعظم بھی بن گئے تو ابھی تک اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے۔عصمت صدیقی صاحبہ کے دکھ بھرے فریادی خط کے مطابق نواز شریف صاحب وزیر اعظم بننے کے بعد کراچی تشریف لائے اور گورنر ہائوس میں عصمت صدیقی صاحبہ اور ڈاکٹرعافیہ کے بچوں کو گورنر ہائوس میں بلایا اور کہا کہ آپ میری والدہ ہیں، میں آپ کا بچہ ہوں ۔ اب میرے دکھ درد کا وقت ختم ہو گیا ہے میں آپ کا بیٹا ہوتے ہوئے آپ سے وعدہ کرتا ہوںکہ میں ڈاکٹر عافیہ کو ضرور واپس پاکستان لائو ں گا۔ اب جس سے نواز شریف صاحب نے ماں ہونے کے ناطے وعدہ کیا وہ ماں آج نواز شریف سے فریادی ہے اور وہ نواز شریف کو وعدہ یاد کرا رہی ہے کہ اپنی ماں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ڈاکٹر عافیہ کو ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے دوسرے مظلوم مسلمانوںکے ساتھ ڈالر کے عوض امریکا کو فروخت کیا تھا۔ اب وہی مشرف مکافات عمل کے قانون کے تحت ملک سے غداری اور قتل کے مقدموں میں الجھا ہوا ہے۔ملک سے فرار ہے۔
امریکی عدالت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نہتی عورت ڈاکٹر عافیہ کو۸۶ سال قید تنہائی کی سزا سنائی تھی ۔ عدالت کے مطابق،اس کاجرم یہ تھاکہ اس نے افغانستان کی قید کے دوران میں امریکی فوجیوں پر رائفل سے حملہ کیا تھا مگر کوئی بھی فوجی ہلاک نہ ہی زخمی ہوا۔ البتہ فوجی کی جوابی فائرنگ سے ڈاکٹر عافیہ زخمی ہوئی۔ عدالت نے بہت زور لگایا تھا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کو القاعدہ کا دہشت گرد ثابت کرے مگر وہ ایسانہ کر سکی تھی۔ پاکستان کے کچھ کالم نگار بھی معلومات کی کمی یا نادانستہ طورپر ڈاکٹر عافیہ کو دہشت گرد اور القاعدہ کی ممبر لکھتے رہے ہیں۔ اگر ایسا کوئی بھی ثبوت ہوتا تو امریکا کی عدالت ڈاکٹر عافیہ کو القاعدہ کی ممبر اور دہشت گردی میں سزا دیتی ۔ صحیح بات تو یہ ہے کہ ڈاکٹر عافیہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، اسلام کی بیٹی، اسلام کی مبلغ اور قرآن شریف کی حافظہ ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے اپنی بہن کی رہائی کے لیے عافیہ موومنٹ بنائی۔اس پلیٹ فارم سے وہ پاکستان کی ساری مذہبی اور سیاسی پارٹیوں سے رابطے کرتی رہی۔ ملک اور بیرونِ ملک عافیہ کی پاکستان واپسی کی مہم چلاتی رہی۔ سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ بھی دائر کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں حکومت کو حکم دیا کہ وہ امریکا سے قیدیوں کے تبادلہ کا معاہدہ کر کے ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان واپس لائے۔قانون کے مطابق وہ اپنی سزا پاکستان میں پوری کرے۔اسی فیصلہ کے تحت نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد ۲۸ ؍اگست۲۰۱۳ ء کو نواز حکومت کی کیبنٹ کی میٹینگ ہو رہی تھی تو ڈاکٹر فوزیہ نے اسلام آباد میں کئی دن گزار کر کیبنٹ کی میٹنگ کی سمری کے ایجنڈے میں سیریل نمبر ۵ پر ڈاکٹر عافیہ کے کیس کو رکھوایا تھا۔ کیبنٹ میٹنگ نے اس کو پاس بھی کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلہ کا معاہدہ کیا جائے گا۔ فارن آفس کو اس کام پر بھی لگا دیا تھا مگر آج تک اس کیس کا کچھ بھی نہیں ہوا۔ ڈاکٹر فوزیہ اس کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر کر کے تھک گئی مگر آج تک اس کا کچھ پتہ نہیں چلا کہ فارن آفس نے کیا کیا؟ کیا امریکیوں نے حکمرانوںکو منع کر دیا؟ یا کیا حکمران امریکاسے بات کرنے کی جرأت نہیں کر سکتے؟
اب ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی ایک اور سبیل سامنے آئی ہے۔ وہ یہ کہ اب امریکا کا صدر اوباما نئے آنے والے صدر کو اختیار حوالے کرنے والا ہے۔جانے والے صدر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ جاتے جاتے وہ کسی بھی قیدی کی سزا معاف کر سکتا ہے۔ مگر اس کی شرط یہ ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم نوز شریف اوباما کو ا یک خط میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست کرے۔ اس لیے ڈاکٹر عافیہ کی والدہ صاحبہ نے نواز شریف کو الیکشن کے دوران کیے گئے وعدے اور خود ان سے کراچی کے گورنر ہائوس میں کیے گئے وعدے کو یاد دلاتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ امریکی صدر اوباما کو صرف ایک خط لکھ دیںتا کہ جاتے جاتے وہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کر دے۔


متعلقہ خبریں


عافیہ صدیقی کیس:پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ؟ الطاف ندوی کشمیری - جمعه 31 مارچ 2017

گزشتہ برس میں نے ’’ عافیہ صدیقی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب نہ بن جائے‘‘کے عنوان کے تحت ایک مضمون لکھا تھا اور اب عنوان ہی نہیں میں نے اس المیہ کے حوالے سے اپنا قلب وذہن ہی بدل لیا ہے اس لیے کہ پاکستان کے حکمران طبقے کو جب کوئی ’’ملی یا قومی‘‘مسئلہ درپیش ہو تویہ اپنے آپ کو روئے...

عافیہ صدیقی کیس:پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ؟

مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر