وجود

... loading ...

وجود
وجود

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان بڑھتی خلیج

هفته 10 دسمبر 2016 سعودی عرب اور امریکا کے درمیان بڑھتی خلیج

ایران اورامریکا کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد سے امریکا اور اس کے پرانے اور بااعتماد اتحادی ملک سعودی عرب کے درمیان عدم اعتماد کا جو ماحول بنا تھا اس کا دائرہ اب بڑھتا جارہاہے اور اگرچہ امریکا اور سعودی عرب اب بھی شام اور یمن کے معاملے میں ایک دوسرے کے اتحادی ہیں لیکن ان دونوں ملکوں کے درمیان ایک اجنبیت کا ماحول قائم ہوچکاہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی وہ صورت حال موجود نہیں ہے جوایک عشرہ قبل تک موجود تھی، اگرچہ سعودی حکمراں اب بھی اپنی دفاعی ضروریات کی تکمیل کے لیے امریکا پر ہی انحصار کرتے ہیں اور سعودی عرب اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات سے نمٹنے کے لیے بھی امریکی امداد اور مشاورت پر ہی زیادہ انحصار کرتاہے جس کا اندازہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا اسلحہ کی خریداری کا تازہ تین معاہدہ ہے اس معاہدے کے تحت امریکا نے سعودی عرب کو 60 ارب ڈالر کا اسلحہ بیچنے کا سودا کیا ہے۔اگرچہ امریکا کے موجودہ صدر اوباما کی انتظامیہ نے گانگریس کو اس سودے کے بارے میںابھی تک آگاہ نہیں کیا ہے لیکن پینٹاگون کے ترجمان کرنل ڈیو لیپ مین نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ اگلے ہفتے تک کانگریس سے اس سودے کی منظوری متوقع ہے۔اس سودے کے تحت امریکا سعودی عرب کو جدید ایف15جنگی جہاز، بلیک ہاک اور اپاچی ہیلی کاپٹر اور دوسرا جدید سامان بیچے گا۔ دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور سعودی عرب بحری جنگی سازوسان کے30 ارب ڈالر کے ایک علیحدہ سودے پربھی بات چیت کر رہے ہیں۔ اس سودے کی زیادہ تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی کانگریس کو اس سودے کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جنگی سازوسامان کا یہ سب سے بڑا سودا ہے۔امریکا کے ایک بااثر اخبار وال سٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی انتظامیہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنے حلیف سعودی عرب کو ایران سے مقابلہ کے لیے مسلح کر رہا ہے۔جبکہ ایک دوسرے حلقے کاکہناہے کہ امریکا کو یہ قطعی امید نہیں ہے کہ سعودی عرب مستقبل قریب میں ایران کے ساتھ کسی طرح کی جنگی محاذ آرائی پر تیار ہوگا ،اس لئے یہ سوچ قطعی غلط ہے کہ امریکا سعودی عرب کو ایران سے مقابلے کے لیے تیار کررہاہے بلکہ اس سودے کی بنیادی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوء بیروزگاری پر قابو پانا ہے کیونکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس معاہدے سے امریکا کی دفاعی صنعت میں 75 ہزار لوگوں کو روزگار ملے۔کانگریس اس سودے کو روکنے یا اس میںردو بدل کرنے کی مجاز ہے۔ البتہ ماہرین کا خیال ہے کہ امریکا میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگریس اس سودے کو منظور کر لے گی۔
امریکا کے ساتھ ہی اب برطانیہ بھی سعودی عرب کی جانب سے ناامید سا ہوچلا ہے اور برطانوی حکومت کی جانب سے اب بات سعودی عرب کے خلاف الزام تراشیوں تک جاپہنچی ہے جس کا تازہ ترین ثبوت برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا حالیہ بیان ہے جس میں انھوںنے برطانیہ کے اتحادی ملک سعودی عرب پر مشرق وسطیٰ میں پراکسی جنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔معروف انگریزی اخبار دی گارڈین نے ایک ویڈیو فوٹیج شائع کی ہے جس میں بورس جانسن ان سیاست دانوں کے متعلق بات کر رہے ہیں جو سیاسی مفاد کے لیے مذہب کا غلط استعمال اور اسے توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چونکہ خطے میں مضبوط قیادت کا فقدان ہے اس لیے سعودی عرب اور ایران اپنے حق میں حمایت کے لیے اس طرح کی ہوا دیتے رہتے ہیں۔لیکن برطانوی وزارت خارجہ کے دفتر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس کا اتحادی ہے اور سرحدوں کے تحفظ کے سلسلے میں اس کی جو کوششیں ہیں اس کی برطانیہ حمایت کرتا ہے۔فوٹیج میں بورس جانسن کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ‘کچھ ایسے سیاست دان ہیں جو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں اور ایک ہی مذہب کی مختلف شاخوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے۔یہ خطے میں تمام بڑی سیاسی مشکلات میں سے ایک ہے۔ اور میری مشکل یہ ہے کہ ان ممالک کے خود کے پاس مضبوط قیادت کا فقدان ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں آپ کو ہمہ وقت پراکسی جنگ ملے گی۔برطانوی وزیر خارجہ نے روم میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں ایسے بڑے کرداروں کی کمی ہے جو اپنے شیعہ سنی گروپوں سے الگ ہٹ کر دیکھیں اور عوام کو ایک ساتھ لاسکیں۔ان کا کہنا تھاکہ ‘یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب، ایران اور ہر کوئی بس اپنے نقطہ نظر کی حمایت کے لیے آواز اٹھاتا ہے اور پراکسی جنگ میں ملوث ہے۔
سفارتی امور کے بی بی سی کے نامہ نگار جیمز لینڈیل اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس طرح کے فوٹیج کا سامنے ا?نا برطانوی وزیر خارجہ کے لیے اگر شرمندگی کا باعث نہیں تو کم سے کم عجیب ضرور ہے۔نامہ نگار کے مطابق بورس جانسن نے ایک بار پھر ایسی زبان استعمال کی ہے کہ ان کے سفارت کاروں کو اس کی وضاحت کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔یہ ویڈیو فوٹیج ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے خلیجی ممالک کا دورہ کر کے واپس آئی ہیں جہاں انھوں نے سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور عمان کے رہنمائوں کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی تھی۔برطانوی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے پہلے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ، ہم سعودی عرب کے اتحادی ہیں اور سرحدوں کی سیکورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی ہم حمایت کرتے ہیں۔تاہم برطانوی وزارت خارجہ کے حکام اس بات کاکوئی جواب نہیں دے سکے کہ کیا برطانیہ کے کسی اتحادی ملک کے بارے میں وزیر خارجہ کے اس طرح کے الزامات مناسب ہیں،اور کیا اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کااظہار نہیں ہوتا۔
٭٭


متعلقہ خبریں


خلیج تنازع پاک سعودی تعلقات میں نوازشریف بوجھ بننے لگے! ایچ اے نقوی - بدھ 26 جولائی 2017

سعودی عرب اورخلیج کی بعض دیگر ریاستوں کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کیلئے اس خطے میں اپنی حیثیت خاص طورپر خطے میں توازن پیداکرنے والی قوت کے طورپر اپنی حیثیت برقرار رکھنا بہت مشکل ہوگیاہے۔اب سے پہلے شاید کبھی بھی اس طرح کی مشکل صورت حال کاتصور بھی نہ کیاگیاہوگا۔ نواز ...

خلیج تنازع پاک سعودی تعلقات میں نوازشریف بوجھ بننے لگے!

مغربی ممالک میں پھوٹ امریکا وبرطانیہ ناقابل بھروسہ قرار دے دیے گئے وجود - بدھ 31 مئی 2017

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد ہی سے مغربی ممالک کے درمیان سنگین نوعیت کے اختلافات سر اٹھارہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے بر سراقتدار آنے کے بعد یورپی ممالک پر نیٹو کے لیے رقم کی فراہمی میں اضافے کے بعد ہی سے یورپی ممالک امریکا سے ناراض نظر آرہے تھے اور نیٹو میں بھی ان ...

مغربی ممالک میں پھوٹ امریکا وبرطانیہ ناقابل بھروسہ قرار دے دیے گئے

جنوبی کوریا میں امریکی تھاڈ میزائلوں کی تنصیب شہلا حیات نقوی - جمعه 05 مئی 2017

چین نے جنوبی کوریا میں امریکی میزائل دفاعی نظام کو مسترد کر تے ہوئے اسے چین کی سلامتی کے خلاف قرار دیا ‘جنوبی کوریا میں ہمارا تھاڈ دفاعی میزائل نظام اب کام کرنے کی حالت میں آ گیا،امریکی ترجمان امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تلخیوں میں اضافہ اور نوبت جنگ تک پہنچ جانے کے بعد ام...

جنوبی کوریا میں امریکی تھاڈ میزائلوں کی تنصیب

نیو فاؤنڈ لینڈ امریکا میں رنگا رنگ کینیڈین فیسٹیول ایچ اے نقوی - بدھ 26 اپریل 2017

[caption id="attachment_44288" align="aligncenter" width="784"] تقریب میں کرشماتی حیثیت کے حامل وزیر اعظم کینیڈاجسٹن ٹروڈو،امریکی صدرکی صاحبزادی ایوانکا بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں فیسٹیول کینیڈا کے شہریوں کی طاقت کی علامت، کینیڈین شہریوں کے آئیڈیلز کے اظہار اور نئی امریکی انتظا...

نیو فاؤنڈ لینڈ امریکا میں رنگا رنگ کینیڈین فیسٹیول

شام میں جنگ بندی،5نشستیں ناکام مذاکرات کا چھٹا دور اگلے ماہ متوقع وجود - منگل 25 اپریل 2017

[caption id="attachment_44281" align="aligncenter" width="784"] جنیوامذاکرات کے علاوہ رواں ہفتے استانہ میں سہہ فریقی بات چیت ہونی تھی ،امریکا نے بغیر وجہ بتائے شرکت سے انکار کردیا ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو پوری دنیا میں تنہا کررہے ہیں،ناقدین ۔انکار کے بعد روسی حکام اور اقوام متحدہ کے ...

شام میں جنگ بندی،5نشستیں ناکام مذاکرات کا چھٹا دور اگلے ماہ متوقع

شمالی کوریا - امریکا کشیدگی دنیا تیسری عالمی جنگ کے دھانے پر۔۔!! وجود - اتوار 16 اپریل 2017

[caption id="attachment_44130" align="aligncenter" width="784"] شام پر امریکی حملے اور شمالی کوریا کو دھمکی کے تناظر میں گزشتہ روزگوگل پر ’’تیسری عالمی جنگ‘‘ ٹاپ سرچ رہا، شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور ایٹمی تجربے کاامکان شمالی کوریا نے اپنے بانی قائد کی 105ویں سالگرہ پر منعقدہ پ...

شمالی کوریا - امریکا کشیدگی دنیا تیسری عالمی جنگ کے دھانے پر۔۔!!

امریکا روس اورایران پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے پَرتولنے لگا ایچ اے نقوی - بدھ 12 اپریل 2017

[caption id="attachment_44083" align="aligncenter" width="784"] ڈونلڈ ٹرمپ خود کو ایک مضبوط قائدانہ صلاحیت کاحامل شخص ثابت کرنے کیلئے سخت فیصلے کریں گے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی حملے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ،اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا دعویٰ[/caption] اقوام متحدہ...

امریکا روس اورایران پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے پَرتولنے لگا

امریکا اور کمبوڈیا میں قرضوں کا تنازع وجود - جمعرات 06 اپریل 2017

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمبوڈیا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ویت نام کی جنگ کے دوران امریکا سے حاصل کئے گئے قرض کی رقم سود سمیت واپس نہیں کی تو اس کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔دوسری جانب کمبوڈیا کی حکومت کا موقف یہ ہے کہ ویت نام کی جنگ کے دوران امریکا نے کمبوڈیا کی مع...

امریکا اور کمبوڈیا میں قرضوں کا تنازع

سعودی عر ب پریمن کا 63 فیصد تیل چرانے کاالزام وجود - هفته 11 مارچ 2017

تازہ ترین اطلاعات سے انکشاف ہواہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے یمن کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے خفیہ طورپر گٹھ جوڑ کرلیا ہے اور اسی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں سعودی عرب کی زیر قیادت بننے والے اتحاد کے طیارے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ حکومت کے خلاف نبرد آزما مجاہدین پر اندھادھن...

سعودی عر ب پریمن کا 63 فیصد تیل چرانے کاالزام

امریکا کی قومی سلامتی کے اہم ترین راز چوری وجود - هفته 25 فروری 2017

امریکا کی قومی سلامتی کے اہم ترین راز چرالئے گئے ہیں، گزشتہ دنوں یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے امریکا میں دشمن پر نگاہ رکھنے اور جاسوسی سے متعلق ادارے میں کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا، اس 51سالہ ٹھیکیدار کوادارے میں موجود سی آئی اے، اور ام...

امریکا کی قومی سلامتی کے اہم ترین راز چوری

ٹرمپ انسان بن جائے گا احمد اعوان - هفته 25 فروری 2017

ٹرمپ اپنے سرکاری جہازیوایس ایئر فورس ون میں سفرکررہاتھا۔وہ اپنی کرسی سے اٹھااورباتھ روم گیا۔وہاں سے باہر نکل کراس نے تولیے سے ہاتھ پونچھے اور وہاں موجود ایک خاتون سے کہا کہ یہ تولیہ کھردراہے، نرم تولیہ رکھو،تاکہ ہاتھ جلدی خشک ہوسکیں،اس کے بعدٹرمپ اپنی سیٹ پربیٹھ گیا۔مگریہ واقعہ پ...

ٹرمپ انسان بن جائے گا

امریکی دستبرداری فلسطین کی پیٹھ میں خنجرکے مترادف ابو محمد نعیم - منگل 21 فروری 2017

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے دست برداری کو مبصرین نے اس حل کی پیٹھ میں ’رحم دلانہ گولی‘ مارنے کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ کے موقف کے بعد اسرائیل کو فلسطینی عرب علاقوں میں یہودی آباد کاری کا مزید موقع ہاتھ آگیا ہے۔ 1993میں تنظ...

امریکی دستبرداری فلسطین کی پیٹھ میں خنجرکے مترادف

مضامین
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟ وجود جمعه 19 اپریل 2024
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟

عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران وجود جمعه 19 اپریل 2024
عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران

مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام وجود جمعه 19 اپریل 2024
مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام

وائرل زدہ معاشرہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
وائرل زدہ معاشرہ

ملکہ ہانس اور وارث شاہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
ملکہ ہانس اور وارث شاہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر