وجود

... loading ...

وجود
وجود

کوئٹہ میں بیانیے کی ایک اور شکست

جمعرات 27 اکتوبر 2016 کوئٹہ میں بیانیے کی ایک اور شکست

نہ صاحب نہ، ایسا نہ کریں، ایسا نہیں ہوا کرتا۔ قومیں بندوقوں کے زور سے وجود میں نہیں آیا کرتیں ۔ جی ہاں قومیں تلوار وں سے نہیں بلکہ نظریوں سے تشکیل پاتی ہیں، نظریے بیانیوں کو جنم دیتے ہیں اور بیانیے اذہان کو مسخر کرتے ہیں اور یوں زبان زدِ عام ہو جانے والے یہ بیانیے لوگوں کے لاشعور کا حصہ بن کر انکے طریق ہائے زندگی بنتے ہیں اور ان کے اذہان کو ایک لڑی میں پرو کر ایک جتھے یا گروہ کوایک قوم بنا ڈالتے ہیں۔
جی ہاں ! لیکن آپ چلے ہیں وطن فروشی کے عوض بھیک میں ملے ڈالروں کے بدلے قومی بیانیہ بدل کر اذہان کو بدلنے؟ ایسا نہ ہوسکا اور نہ ہی ہو سکے گا، بھائی صاحب۔ بھلے جرمن این جی او کی مالی معاونت سے آپ پورے ملک کی درسی کتب سے اسلام کو کھرچ کھرچ کر ان کو اس سے لاتعلق کر دیجئے، ان میں سے جہاد اور اسلام کو گالی کی طرح نکال کر پھینک دیجئے، چوتھی جماعت کے بچوں کی دینیات میں اسلام کے ساتھ ساتھ عیسائیت ، ہندو مت، بدھ مت کی برابر کی تعلیم کر دیجئے لیکن ان کتب کو امریکیوں کی مرضی اور ضروریات کے مطابق پڑھانے والے اساتذہ کہاں سے لائیں گے؟ اس کا حل تو یہی ہے کہ اپنے سیکنڈری بورڈبند کرکے سارے بچوں کو کیمبرج کے امتحان دینے پر لگا دیجئے اور ہمارے پنجاب کے خادمِ اعلیٰ تو اس کے لیے خاصے سرگرم بھی ہیں۔
ہر کام قرض سے اور قرض بھی وہ کہ تیس سال بعد جس کی ادائیگی اگلی نسل کرے گی ، اور بمع سود کرے گی ۔لیکن بے اعتبارے اتنے کہ قرض کی رقم دینے والے اس کو خرچ کرنے کا عمل اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سے (اپنے مقاصدکے لیے) خرچ کرواتے ہیں۔ تف ہے آپ کی ساری جدوجہد پراور وطن فروشی پر
یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
یہ تمام پاپڑ بیل کر، عزت نیلام کرکے اس تمام عمل سے آپ نے کیا بیانیہ نکالا ؟’’دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری ہے‘‘؟ آپ کے اس بیانیے کو ہر خودکش بچہ اپنے ساتھ ہوا میں اڑا کر اس دنیا سے چلا جاتا ہے۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ آپ نہیں آپ کا نظریہ شکست کھا گیا، شکست ،مجرد شکست۔ ہر محاذ پر ہمیشہ کی طرح شکست اور ظاہر ہے مانگے تانگے نظریات اور امداد کے ساتھ وصول کیے گئے بیانیوں سے جنگیں تھوڑی جیتی جاتی ہیں؟
جی ہاں ہر دوسرے روز کسی نہ کسی چوراہے پر خود کو بارود کے ساتھ اڑانے والوں کو آپ اپنی دلیل سے قائل ہی نہیں کر پارہے اور وہ ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ وہ بچہ جسے علم اور مہارت حاصل کر کے اس معاشرے اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالتے ہوئے اپنے خاندان اور ارد گرد کے لوگوں کے لیے جان وار جانا تھا لیکن وہ اپنے ہم وطنوں کی جانیں لے کر معاشرے میں تباہی کا باعث بن کر اس دنیا سے چلا جاتا ہے۔
کبھی اس طرح بھی امن آیا ہے؟ نہیں جناب نہیں ، روس کی تمام تر فوجی کروفر کے سامنے آہنی دیوار کے اندر بھی چیچن لوگوں نے اپنی قومیت اور اس میں گندھی اسلامیت کو زندہ رکھا، وہ روس کے کمزور ہونے کے بعد بھی پلٹ پلٹ کر آتے ہیں اور یہ بات دنیا کے ماتھے پر کر جاتے ہیں کہ روسی نظریہ اس کی زیر تسلط نواحی ریاستوں میں ہی نہیں بلکہ اس کے پیٹ کے اندر بھی پٹ چکا ہے۔ اور شائد وہ اس اقلیت کو کبھی قائل ہی نہیں کرپایا۔ آج بھی چیچن کسی نہ کسی ریلوے اسٹیشن اور یا بھرے بازار میں اپنی موجودگی کا احساس دلا جاتے ہیں، کیوں کہ روس افغانستان میں ہتھیاروں کی نہیں نظریے کی جنگ ہارا تھا۔
آپ کا بیانیہ اس کو قائل کررہا ہے کہ یہ پولیس والے ہیں جنہوں نے ان کے باپ اور چچا کی لاشیں بلوچستان میں سڑک کے کنارے پھینکی تھیں، (کیوں کہ فہرست سات سمندر پار سے آئی ہوئی تھی؟ ) یہ ہیں وہ سپاہی جنہوں نے تمہارے باپ کو شہر جاتے اٹھایا تھا اور پھر اس کی لاش جناح بیراج سے کچھ یوں ملی کہ ساتھ میں پیغام تھا کہ اگر اس کو باپ کے طور پر شناخت کیا تو پورے خاندان سمیت اسی کے پاس پہنچا دیے جاؤگے۔ اس کے بعد اس بچے کومناواں لاہور میں یا کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی کالجوں میں گھس کر مرجانے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک پاتی کہ قبائلی معاشرے میں اپنے پرکھوں کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے مرجانا ہی امر ہوجانا ہوتا ہے۔
مانگے تانگے کا بیانیہ مسلط کرکے آپ معاشرے کی سلامتی کی کبھی بھی ضمانت نہیں دے سکتے۔ بالکل بھی تو نہیں۔
پتہ نہیں دلیل کی زبان میں بات کرنے کا مشورہ دینے والا ہر شخص تمہیں گھٹیا کیوں لگتا ہے؟ شاید ہمیں دلیل کی زبان آتی ہی نہیں، روز ان کو سوشل میڈیا پر بھارتیوں اور گوروں کے سامنے بے دلیل ہوتے دیکھتا ہوں تو سر پیٹ لیتا ہوں، اپنی تاریخ، جغرافیے اور معاشرتی علوم سے ناآشنا یہ ٹڈی دَل ہر بات ایسے کرتے ہیں کہ ابکائی آ جاتی ہے۔
اپنا اچھے سے اچھا مقدمہ شاندار طریقے سے ہر بین الاقوامی فورم پر ہارنا کوئی ہم سے سیکھے ۔ دلیل یا زبان سے بات کرنے کا مشورہ دینے والوں کی گردن مار دینے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے۔ عمران خان نے ایک دفعہ مذاکرات کی بات کی، یہ آج تک اس کا جرم ہے۔ اور ہر ہر موقع پر اس کو یہ طعنہ سننا پڑتا ہے۔ اور ساتھ میں ہر بین الاقوامی فورم پر یہ بھی سننا پڑتا ہے کہ یہ وہ کمال کی فوج ہے جو کہتی ہے کہ ’’ہمارے ملک کو باہر کے دشمن سے نہیں اندر اپنے لوگوں سے خطرہ ہے‘‘ تو کیا یہ غیر ملکی فوج ہے؟ اور ہمیں دن رات بتایا جاتا ہے کہ لوگ اپنے ہم وطنوں پر تباہ کن اسلحہ کے استعمال پر ہمارے پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں؟
’’مرحوم مشرقی پاکستان ‘‘میں بھی ہم نے یہی کیا اور پھر وہاں سے ایسے بھاگے کہ مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔ بنگلہ بندھو اب بھارت کی شہ پر ہمارا پیچھا کرتے آتے ہی ہوں گے۔ کوئی دن جاتا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ میں پاک فوج کے ان افسروں کی حوالگی کا مطالبہ کردیں جنہوں نے مشرقی پاکستان میں سال 1971کی جنگ میں حصہ لیا تھا۔
جی ہاں اور کوئی مشرف جیسا ہمارے اوپر مسلط ہوا تووہ ڈالر لے کر ایسا کر بھی ڈالے گا اور پھر بڑے فخر سے ہمایوں گوہر صاحب کے صاحبزادے سے ایک عدد کتاب لکھوا کر اس میں اعتراف کرے گا کہ اس نے کس طرح (بے شرمی کی حد تک بڑھی ) جی داری سے لوگوں کے بچے تک پانچ ہزار ڈالر کے عوض امریکیوں کو بیچے تھے؟ کمال ہے۔
فرض کریں مقبوضہ کشمیر ہمارے پاس ہوتا اور اس میں ایسی ہی مہم چل رہی ہوتی جیسی اس وقت بھارت کے خلاف چل رہی ہے تو ان کو خارجی، تکفیری اور جہنم کے کتے کہہ کر ان پر ایف سولہ سے بمباری کرچکے ہوتے اور جناب زید زمان حامد جیسے ذہنی مریض مفتی اپنی ایرانی النسل بیگم کے پہلو سے ایسے فتاویٰ کے ساتھ پورے معاشرے پرحملہ آور ہو چکے ہوتے۔
اب پتا چلا کہ بھارت کا ڈھیلا ڈھالا وفاق کیوں قائم ہے؟ اور ہمارے مضبوط وفاق کو کیوں ہر وقت خطرہ ہوتا ہے؟ اس لیے ہر ہونے والا خودکش دھماکا آپ کے بیانیے کی شکست کا اعلان کرتا ہے۔ڈالرلے کر امریکی جنگ لڑنے کی بجائے اس میں سے نکل آئیے۔ ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں کو ریاست کے عوام کو فراہم کرنے کے قابل بنائیے تا کہ کوئی بھی مخصوص تعلیم سے اذہان و قلوب کو تبدیل کر کے ریاست کے خلاف کام نہ کر سکے۔ مانگے تانگے کے بیانیوں سے کوئی ایک جنگ نہیں جیتی جا سکتی کجا کہ آپ اس سے قوم سازی کی بات کریں؟بات انصاف کی فراہمی سے شروع ہو گی۔ لال مسجد کے طلبہ کے قاتلوں سے لے کر، ڈاکٹر شازیہ، میراکبر بگٹی تک تمام قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیے، دشمن کا بیانیہ خود بخود شکست کھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں


عالمی برادری میں نیا سوال: دہشت گردی کے خلاف قیادت اسلامی دنیا کرے یا امریکا۔۔۔؟؟ شہلا حیات نقوی - بدھ 31 مئی 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورہ سعودی عرب نے دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ کے اندر موجود کئی خطرناک تضادات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔اگر آج دنیا میں کوئی اتفاق و اتحاد باقی ہے تو وہ اس بات پر ہے کہ پوری دنیا دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ اور عسکریت پسند داعش کو مدِنظر رکھیں تو یہ ک...

عالمی برادری میں نیا سوال: دہشت گردی کے خلاف قیادت اسلامی دنیا کرے یا امریکا۔۔۔؟؟

سانحہ کوئٹہ:"را" اورافغان خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی، کَڑیاں ملنے لگیں وجود - جمعرات 27 اکتوبر 2016

کوئٹہ پولیس ٹریننگ مرکز پر حملے کی نگرانی افغانستان سے کی گئی، مقامی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا حساس اداروں نے تفصیلات جمع کرنا شروع کردیں ، افغانستان سے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے  بھاری ہتھیاروں  کے ساتھ کوئٹہ پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے خود کش  حم...

سانحہ کوئٹہ:

مضامین
لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

خوابوں کی تعبیر وجود جمعرات 28 مارچ 2024
خوابوں کی تعبیر

ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں ! وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں !

ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟

مردہ قومی حمیت زندہ باد! وجود بدھ 27 مارچ 2024
مردہ قومی حمیت زندہ باد!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر