... loading ...
افغان امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کی اطلاع پاکستان کے مقتدر حلقوں کے درمیان ایک نئی رسہ کشی پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا سے اس حملے کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ جبکہ امریکا کا اس حوالے سے پہلے سے موقف یہ ہے کہ امریکا نے پاکستان کو اس حملے سے قبل اطلاع دے دی تھی۔ پاکستان میں یہ ایک نئی بحث کا عنوان بن سکتا ہے کہ امریکا نے یہ اطلاع سیاسی حکومت کو دی تھی یا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سے براہ راست تعلق کے باعث عسکری حلقوں کو اس سے آگاہ کیا تھا؟ ابھی تک اس حوالے سے واضح موقف امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کو آیا ہے۔ جان کیری کے مطابق حملے سےقبل پاکستانی وزیراعظم کو فون پر اطلاع دی گئی تھی۔ اگر بات صرف اتنی ہے تو یہ مسئلہ پاکستان کے اندر ایک نئی رسہ کسی میں تبدیل ہو گا۔ کیونکہ پاک امریکا تعلقات ان دنوں انتہائی ابتر ہیں۔ اور اس کی تمام جہتیں پاکستان کی عسکری حکمت عملی سے متعلق ہیں۔ ان حالات میں طالبان کےامیر ملا اخترمنصور کی ہلاکت پاک فوج کے لیے امریکا کی طرف سے ایک دباؤ پیدا کرنے کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہو سکتا ہے۔ اور دوسری طرف افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کا موجب بھی بن سکتا ہے۔
پاکستان کے عسکری حلقوں کے لیے بھی یہ بات انتہائی بے چینی پیدا کرنے والی ہو گی کہ افغانستان کی سیکورٹی ایجنسی این ڈی ایس پاکستان کے اندر ہونے والے اس حملے میں امریکا کے ساتھ گہرے رابطے میں تھی۔ طالبان امیر ملااختر منصور کی ہلاکت پرپاکستان میں کسی بھی موقف کے سرکاری سطح پر طے ہونے سے قبل افغان سیکورٹی ایجنسی این ڈی ایس نے اس حملے کی جزئیات کے ساتھ تصدیق کر دی ہے۔ این ڈی ایس نے واضح کر دیا ہے کہ ڈرون سے ایک کار پر ہونے والا یہ حملہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے کیا گیا۔ اور اس میں افغان امیر ملااختر منصور ہلاک ہو گیے۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی اس حملے کی تصدیق کردی ہے۔
اس کے برعکس پاکستان نے تاحال امریکا سے حملے کی تفصیلات طلب کی ہے اور وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے محض اپنا روایتی موقف دُہرایا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اُصولی موقف ہے کہ طالبان کو پرتشدد کارروائیاں روک کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پاک فوج کا اس حملے پر ردِ عمل کیا ہوگا؟ یہ سوال پاکستان کے سیاسی اور عسکری تعلقات میں موجود تناؤ کے تناظر میں ایک خطرناک موڑ بھی پیدا کر سکتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا فل کورٹ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظ...
حکومت سندھ نے 30پرائمری ااسکولوں کی تعمیر کے لئے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے 1ارب 52 کروڑ 82 لاکھ 70 ہزار روپے کی منظوری دی محکمہ خزانہ سے رقم دینے کی سفارش بھی کردی گئی اسکولوں کی تعمیرات رواں ماہ میں ہی شروع کردی جائے گی۔
سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کے لائسنس بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسمگل شدہ اسلحہ ڈیلروں اور محکمہ داخلہ کی مدد سے لائسنس یافتہ بنائے جانے انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق حیدرآباد میں کسٹم انسپکٹر مومن شاہ کے گھر سے سڑسٹھ لائسنس یافتہ ہتھیار ملے۔تصدیق کرائی گئی تو انکشاف ہوا کہ اس...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں رکھ لیں مگر باقی رہنماں کو رہا کردیں۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی 25 مئی کی پٹیشن کو سنا جائے اور نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل...
خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پرچینی انجینیئرز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔بشام سے پ...
سیکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیا جبکہ ایک سپاہی شہید ہوگیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں نے تربت میں پ...
اسرائیل نے سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو ہوا میں اڑاتے ہوئے مزید 81فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے آٹھ واقعات میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق رفح میں ایک گھ...
جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور دو روز میں چوروں نے 4طالب علموں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے سبب نہ صرف جامعہ کی حدود میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 7اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر امریکا نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے قرارداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا۔سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے قرارداد کے ...
ملک میں یومیہ چار ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے-تیل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ تین کروڑ چھپن لاکھ ڈالرزکا نقصان ہورہا ہے۔ آئل کمپنیز نے اسمگلنگ کی روک تھام اورکارروائی کیلئیحکومت اور اوگرا سیمدد مانگ لی ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نیسیکریٹری پیٹرولیم کو ...
محکمہ صحت سندھ نے آٹومیشن پروجیکٹ کے کروڑوں روپے کی رقم ہوا میں اڑادی۔ سات سال قبل پینسٹھ کروڑ کی لاگت سے شروع ہونے والا پروجیکٹ تاحال فعال نہ ہوسکا۔مانیٹرنگ رپورٹ میں پروجیکٹ کے گھپلوں پر بڑے انکشافات کیے گئے ۔کمپنی نے پروجیکٹ پر حیرت انگیز طور پر انتالیس کروڑ خرچ کردئے ۔لیکن سا...
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے معصوم شہری کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو پی آئی بی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم ویزا فراڈ کے جرم میں ملوث تھا۔ملزم نے خاتون شہری کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ ج...