سرکاری سوال و جواب اور عدلیہ کے فیصلے اردو میں ہوں: منصفِ اعلیٰ عدالت عظمیٰ جواد ایس خواجہ

jawwad-khawaja

منصفِ اعلیٰ عدالت عظمیٰ جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے تمام فیصلے اور سرکاری سوال وجواب قومی زبان اردو میں ہوں ۔ وزیراعظم سمیت تمام منصفین قومی زبان میں حلف اُٹھائیں۔ میری دلی خواہش ہے کہ ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا ہواور عام سائل عدالت میں کھڑے ہو کر سکون محسوس کرے۔ اعلیٰ عدلیہ کے منصفیں عزت اور وقار سے زندہ رہیں۔ اور اپنے عمل سے معاشرے میں بلند مقام حاصل کریں ۔

اُنہوں نے وزیرآباد کے وکلاء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے تمام فیصلے اردو زبان میں تحریر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ منصف اعلیٰ جواد ایس خواجہ نے ۱۷؍ اگست کو اپنے منصب کا حلف بھی اردو میں اُٹھایا تھا ، صرف بائیس دنوں بعد ۹؍ ستمبر کو اُن کی میعاد ِملازمت ختم ہو رہی ہے۔

Electrolux